جمعیۃ کی انقلابی سیاست اور اس کے تقاضے
مرکزی ناظم انتخابات محترم جناب قاری نور الحق صاحب قریشی ایڈووکیٹ کے اعلان کے مطابق یکم شعبان المعظم مطابق ۹ اگست بروز ہفتہ ملک بھر میں آئندہ سہ سالہ مدت کے لیے جمعیۃ علماء اسلام کی رکن سازی کا آغاز ہو رہا ہے۔ رکن سازی کا یہ سلسلہ ۱۳۹۵ھ کے آخر تک جاری رہے گا۔ آئندہ ہجری سال کے آغاز پر ضلعی انتخابات ہوں گے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
مجلس تحفظ ختم نبوت ہندوستان کے نائب صدر مولانا محمد اسماعیل کٹکی سے ملاقات
۳۱ اگست ۱۹۸۸ء کو لندن میں منعقد ہونے والی چوتھی سالانہ عالمی ختم نبوت کانفرنس میں بھارت سے ایک بزرگ عالم دین مولانا محمد اسماعیل کٹکی تشریف لائے اور اپنے خطاب میں یہ کہہ کر سب حاضرین و سامعین کو چونکا دیا کہ مسلمانوں اور قادیانیوں کی میں ختم نبوت کے عقیدہ پر اختلاف نہیں ہے کیونکہ مسلمانوں کی طرح قادیانی حضرات بھی سلسلۂ نبوت کو منقطع اور ختم مانتے ہیں ۔ ۔ مکمل تحریر
لال مسجد تنازع حل کرنے کی علماء کی کوششیں
میں گزشتہ روز (۸ جولائی) کو دارالعلوم رحیمیہ ملتان کے سالانہ جلسہ میں شرکت کے لیے گوجرانوالہ سے روانہ ہوا، لاہور پہنچا جہاں شیرانوالہ گیٹ میں جمعیت علماء اسلام صوبہ پنجاب (سمیع الحق گروپ) کے زیر اہتمام ”دفاعِ اسلام سیمینار“ منعقد ہو رہا تھا، اس میں تھوڑی دیر کے لیے شرکت کی۔ حضرت مولانا قاضی عبد اللطیف صاحب سے ایک عرصہ کے بعد ملاقات ہوئی ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
لال مسجد تنازع پر مذاکرات کیسے سبوتاژ کیے گئے؟
پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین اور وفاقی وزیر مذہبی امور اعجاز الحق کے ساتھ وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے رہنماؤں کے مذاکرات کی رپورٹ گزشتہ کالم میں مختصراً قارئین کی خدمت میں پیش کی جا چکی ہے اور اب مذاکرات کے دوسرے دو مراحل کی صورتحال سے قارئین کو آگاہ کرنا چاہتا ہوں، لیکن اس سے قبل غازی عبد الرشید کا تذکرہ ضروری ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
دینی مدارس کی تعلیم کا زندگی کی عملی ضروریات سے تعلق
گزشتہ اتوار کو مجھے اسلام آباد کے معروف تعلیمی ادارہ ”ادارہ علوم اسلامی“ بھارہ کہو کے سالانہ اجتماع میں شرکت کا موقع ملا۔ یہ ادارہ مولانا فیض الرحمٰن عثمانی کی سربراہی میں کام کر رہا ہے اور اس میں درس نظامی کے مکمل نصاب کے ساتھ ساتھ عصری مضامین کی بھی معیاری تعلیم دی جاتی ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
امریکہ میں پاکستانی دوستوں سے ملاقاتیں
پہلی بار ہیوسٹن جانے کا اتفاق ہوا، وہاں پاکستانی دوستوں کا خاصا بڑا حلقہ ہے اور متعدد دینی ادارے کام کر رہے ہیں۔ مدرسہ اسلامیہ کے نام سے ایک دینی درسگاہ گزشتہ تیس برس سے مصروفِ عمل ہے، قاری محمد ہاشم صاحب اور مولانا حافظ محمد اقبال صاحب اپنے رفقاء کے ساتھ خدمات سرانجام دے رہے ہیں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
امریکا میں اردو صحافت
امریکہ کے مختلف شہروں سے اردو اخبارات شائع ہوتے ہیں، جن میں پاکستان کے حالات، عالمی صورت حال اور امریکہ کی اہم خبروں کے ساتھ ساتھ امریکہ میں مقیم پاکستانی دانشوروں کی نگارشات اور پاکستان کے قومی اخبارات میں شائع ہونے والے معروف کالم نگاروں کی تحریروں کا انتخاب بھی شائع ہوتا ہے اور امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کی سرگرمیوں کی ایک عمومی جھلک ان میں نظر آ جاتی ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
عوامی مجلس کے کارکنوں کا ضمانت پر رہائی سے انکار
جمعیۃ علماء اسلام کے مرکزی ناظم نشر و اشاعت اور عوامی مجلسِ تحفظِ مدارس و مساجد کے راہنما مولانا زاہد الراشدی (راقم الحروف) نے اپنے ۲۵ سے زائد رفقاء سمیت مسجد نور کی غیر مشروط واگزاری کے واضح اعلان سے قبل ضمانتوں پر رہائی سے انکار کر دیا ہے، اور کہا ہے کہ اگر ان کی مرضی کے خلاف ان کی ضمانتیں کرائی گئیں تو وہ دوبارہ جلوس نکال کر گرفتاریاں پیش کر دیں گے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
’’ترجمانِ اسلام‘‘ کے سلسلہ میں چند اہم گزارشات
۱۷ جولائی کو حضرت مولانا عبید اللہ انور مدظلہ کی زیر صدارت ہفت روزہ ترجمان اسلام لاہور کے عملہ اور معاونین کا ایک خصوصی مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں ترجمان اسلام کو پیش آمدہ مسائل کے بارے میں غور و خوض کرنے کے بعد ترجمان اسلام کے دورِ نو کے لیے مندرجہ ذیل خطوط متعین کیے گئے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
’’ترجمانِ اسلام‘‘ کا دورِ نو اور ہماری ذمہ داریاں
ہفت روزہ ترجمانِ اسلام لاہور کے مالی بحران کی طرف ہم نے قارئین اور ایجنٹ حضرات کو بار بار توجہ دلائی ہے لیکن ابھی تک اس کا کوئی مثبت نتیجہ سامنے نہیں آیا۔ اسی بحران کے باعث پرچہ کے معیار اور قارئین کی شکایات کی طرف پوری توجہ نہیں دی جا سکی، جس کا ادارہ کو پورا پورا احساس ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
Pages
- « شروع
- ‹ پچھلا صفحہ
- …
- 56
- 57
- …
- اگلا صفحہ ›
- آخر »