سودی نظام اور سپریم کورٹ کا فیصلہ

روزنامہ اوصاف اسلام آباد ۲۲ جنوری ۲۰۰۰ء نے این این آئی کے حوالے سے خبر دی ہے کہ ملک میں سودی نظام کے خاتمہ کے لیے سپریم کورٹ آف پاکستان کے شریعت ایپلٹ بینچ نے گزشتہ دنوں جو تاریخی فیصلہ صادر کیا ہے، اس کے خلاف اپیل کے لیے صرف دو دن کی میعاد باقی رہ گئی ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

فروری ۲۰۰۰ء

سودی نظام، وفاقی شرعی عدالت اور حکومتِ پاکستان

حکومتِ پاکستان نے وفاقی شرعی عدالت میں ایک نئی درخواست دائر کر دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وفاقی شرعی عدالت نے چند سال قبل سودی نظام کو غیر شرعی قرار دینے کا جو فیصلہ دیا تھا اس پر نظرثانی کی جائے۔ روزنامہ نوائے وقت لاہور نے اس درخواست کی جو تفصیلات ۱۴ فروری ۱۹۹۹ء کی اشاعت میں پیش کی ہیں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

مارچ ۱۹۹۹ء

غیر سودی نظام اور ہمارے معاشی ماہرین

روزنامہ جنگ لاہور نے ۱۷ اپریل ۱۹۸۹ء کے شمارے میں خبر دی ہے کہ ملکی اور غیر ملکی بینکوں کے ماہرین نے مالیاتی اداروں اور بینکوں میں سود کا نظام ختم کرنے کو ناقابلِ عمل قرار دے دیا ہے اور کہا ہے کہ اس سے بینکنگ سسٹم خطرہ میں پڑ جائے گا ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

مئی ۱۹۹۸ء

حسبہ ایکٹ اور اسلامی نظریاتی کونسل

ایک اخباری رپورٹ کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل نے صوبہ سرحد کی حکومت کی طرف سے پیش کیے جانے والے ’’حسبہ ایکٹ‘‘ کو یہ کہہ کر ناقابلِ عمل قرار دے دیا ہے کہ اس سے ایک متوازی سسٹم وجود میں آجائے گا ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

ستمبر ۲۰۰۴ء

کار فنانسنگ اور اسلامی نظریاتی کونسل

روزنامہ جنگ لاہور ۳ نومبر ۲۰۰۳ء میں شائع شدہ ایک خبر کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل نے حکومت سے سفارش کی ہے کہ کار فنانسنگ اسراف کی حوصلہ افزائی ہے اس لیے حکومت اس پر پابندی لگائے۔ اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا ہے کہ شریعت نے بلا ضرورت قرض لینے سے منع کیا ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

دسمبر ۲۰۰۳ء

سرمایہ دارانہ و جاگیردارانہ نظام کا تسلسل

روزنامہ جنگ لندن ۲۶ ستمبر ۲۰۰۱ء کی ایک خبر کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل نے سرمایہ دارانہ و جاگیردارانہ نظام کو ظالمانہ نظام قرار دیتے ہوئے حکومتِ پاکستان کو مشورہ دیا ہے کہ اس نظام کو تبدیل کیا جائے۔ کونسل کی سفارش میں کہا گیا ہے کہ یہ نظام تمام تر خرابی کی جڑ ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

نومبر ۲۰۰۱ء

دستور پاکستان، قرارداد مقاصد اور قرآن و سنت کی بالادستی

روزنامہ جنگ لاہور ۱۵ اکتوبر ۱۹۹۷ء کی خبر کے مطابق پنجاب اسمبلی نے انجینئر ظفر اقبال ملک ایم پی اے کی پیش کردہ قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی ہے جس میں وفاقی حکومت سے سفارش کی گئی ہے کہ دستور پاکستان میں ترمیم کر کے قرآن و سنت کو ملک کا سپریم لاء قرار دیا جائے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

نومبر ۱۹۹۷ء

سنتِ نبویؐ پر عمل کا ذوق اور برکات

بعد الحمد والصلوٰۃ۔ حضرات صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے ساتھ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سب سے بڑی اجتماعی ملاقات حجۃ الوداع کے موقع پر ہوئی، اس کے کچھ عرصہ بعد حضور نبی کریمؐ انتقال فرما گئے تھے۔ حجۃ الوداع میں تقریباً‌ ڈیڑھ لاکھ کے قریب اجتماع تھا، اس میں کئی دن اکٹھے رہے تھے اور جناب نبی کریمؐ یہ فرما کر اپنی امت کے ساتھ وہ دن گزارے تھے ’’ لعلی لا القاکم بعد عامی ہذا‘‘ ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۲۳ ستمبر ۲۰۲۳ء

سعودی عرب کا اسلامی تشخص اور عزت و وقار

روزنامہ اسلام ۲۴ ستمبر ۲۰۲۳ء کی خبر کے مطابق سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب اپنے اسلامی تشخص اور وقار کے تحفظ کے لیے کوشاں ہے اور مسلم اقوام کے ساتھ کھڑا ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

اکتوبر ۲۰۲۳ء

دو کروڑ ستر لاکھ بچے تعلیم سے محروم

روزنامہ اوصاف لاہور کی ۲۴ ستمبر ۲۰۲۳ء کی ایک خبر کے مطابق صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے گزشتہ روز وفاقی وزیر تعلیم سے ایک ملاقات کے دوران کہا ہے کہ پاکستان کے ۲۷ ملین بچے سکولوں سے باہر ہیں اور تعلیم کے حاصل کرنے کے مواقع سے محروم ہیں، ان بچوں کو سکولوں میں لانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنا ہوں گے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

اکتوبر ۲۰۲۳ء

قومی معیشت کی تشکیلِ نو، وقت کی اہم ضرورت

روزنامہ اسلام لاہور ۱۶ ستمبر ۲۰۲۳ء میں شائع شدہ ایک سروے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک کے موجودہ معاشی بحران میں ۹۵ فیصد پاکستانی بے روزگاری کے خوف میں مبتلا ہیں اور صرف ۵ فیصد کو روزگار کا تحفظ میسر ہے۔ ۶۳ فیصد نے نوکری ختم ہونے کے خدشہ کا اظہار کیا ہے اور ۹۶ فیصد ملک کے مستقبل کے حوالہ سے پریشان ہیں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

اکتوبر ۲۰۲۳ء

حُبِّ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے مختلف ذوق

جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ محبت ہمارے ایمان کا تقاضہ ہے، اس کے بغیر ایمان مکمل نہیں ہوتا کیونکہ ایمان کا معیار ہی حبِ رسول ؐہے۔ جناب نبی کریمؐ کے ساتھ جیسی محبت ہوگی ویسا ہی ایمان ہو گا۔ محبت ایمان کی علامت ہے اور تذکرہ محبت کا تقاضا ہے۔ ’’من احب شیئا اکثر ذکرہ‘‘ فطری بات ہے کہ جس کو جس سے محبت زیادہ ہوتی ہے اس کا تذکرہ بھی زیادہ کرتا ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۱۶ ستمبر ۲۰۲۳ء

’’ام المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ کی عمر بوقتِ رخصتی‘‘

ام المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی نکاح کے وقت عمر کے حوالے سے مختلف حضرات کے مضامین نظر سے گزرتے رہتے ہیں، مگر میں اس کا مقصد اس کے سوا اور کچھ بھی نہیں سمجھ سکا کہ مغرب کو صغیر اور صغیرہ کے نکاح پر جو اعتراض ہے، اس کو درست قرار دیتے ہوئے کچھ حضرات کو صفائی پیش کرنے کا فکر لاحق ہوا ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۱۱ اگست ۲۰۲۳ء

تحریکِ ختم نبوت کے حوالہ سے تین سوالات کا جائزہ

ایک سوال عام طور پر یہ ہوتا ہے کہ قادیانی کلمہ پڑھتے ہیں، بلکہ ہمارے روکنے کے باوجود پڑھتے ہیں، قرآن کریم بھی پڑھتے ہیں، جناب نبی کریمؐ کا نام بھی لیتے ہیں، بیت اللہ کی بات بھی کرتے ہیں، تو وہ مسلمان کیوں نہیں ہیں؟ آج کی یونیورسٹیوں، جدید تعلیمی اداروں اور عالمی ماحول میں یہ سوال اکثر پڑھے لکھے دوستوں سے کیا جاتا ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۸ ستمبر ۲۰۲۳ء

تعلیمی تخصصات کے تین اہم دائرے

مولانا مفتی نعمان احمد ہمارے شہر کے باذوق اور فکرمند علماء کرام میں سے ہیں، دینی تعلیم و تربیت کے دائروں میں وسعت اور تنوع تلاش کرتے رہتے ہیں اور مجھے بھی شریک کار بنا لیتے ہیں۔ ان کے مرکز ادارۃ النعمان میں سہ ماہی امتحان میں اچھی پوزیشن حاصل کرنے والوں میں انعامات کی تقسیم کے لیے یہ تقریب منعقد ہوئی ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۱۰ ستمبر ۲۰۲۳ء

دفاعِ وطنِ عزیز کے چار بڑے دائرے

آج ۶ ستمبر ہے جو قومی سطح پر یومِ دفاع پاکستان کے طور پر منایا جاتا ہے، اس دن تحریکِ پاکستان کے شہداء، ۱۹۶۵ء کی جنگ کے شہداء اور ملک کی جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کے لیے جہاں بھی ہمارے جوانوں فوجیوں اور سویلین نے قربانیاں دی ہیں ان کا تذکرہ ہوتا ہے، انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا جاتا ہے، ان کے لیے دعائیں کی جاتی ہیں اور وطن کے دفاع کے لیے تجدید عہد کیا جاتا ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۶ ستمبر ۲۰۲۳ء

’’مفکرِ اسلام مولانا مفتی محمودؒ : ایک عہد ساز شخصیت‘‘

مفکر اسلام حضرت مولانا مفتی محمود قدس اللہ سرہ العزیز ہمارے دور کی ان ممتاز ترین سیاسی، علمی، فقہی اور فکری شخصیات میں سے ہیں جنہوں نے علماء حق کے قافلہ کو اپنے اسلاف کے نقشِ قدم پر جدوجہد کے صحیح رخ سے نہ صرف متعارف کرایا بلکہ عملی طور پر اس کارواں کی قیادت کر کے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

یکم جنوری ۲۰۲۲ء

یومِ دفاع، یومِ فضائیہ اور یومِ ختمِ نبوت

ستمبر کا مہینہ شروع ہو گیا ہے، اس مہینے میں عام طور پر ملک کے دینی ، سیاسی اور سماجی حلقے دو عظیم واقعات کی یاد تازہ کرتے ہیں جس پر اجتماعات اور پروگرامز ہوتے ہیں اور اخبارات میں مضامین چھپتے ہیں، ایک ۶ ستمبر کا یومِ دفاع ِ پاکستان اور دوسرا ۷ ستمبر کا یومِ ختمِ نبوت، یہ اجتماعات مہینے کے آخر تک چلتے رہیں گے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۳ ستمبر ۲۰۲۳ء

ایک پاکستانی بچی کا نمایاں تعلیمی اعزاز

گزشتہ روز جمعرات کو کافی عرصہ کے بعد وزیرآباد جانے کا اتفاق ہوا جو ہمارے آبائی قصبہ گکھڑ کا تحصیل ہیڈکوارٹر چلا آ رہا تھا، اب اسے ضلع قرار دے دیا گیا ہے اور وہ ضلعی ہیڈکوارٹر بننے کے مراحل طے کر رہا ہے۔ اس حاضری کی ایک وجہ صدمہ اور اس پر تعزیت کا اظہار تھا اور دوسری وجہ خوشی اور اس پر مبارکباد دینا تھی ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۴ ستمبر ۲۰۲۳ء

تحریک تحفظ ختم نبوت کی معروضی صورتحال

نوے سال کی طویل جدوجہد کے بعد اسلامی جمہوریہ پاکستان کی پارلیمنٹ نے ۱۹۷۴ء میں قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دینے کا تاریخی فیصلہ کیا تھا جسے نصف صدی گزر چکی ہے اور آج ہم تحفظ ختم نبوت کی جدوجہد کے اہم موڑ پر کھڑے ہیں۔ اس مرحلہ میں ضروری ہے کہ ہم تحریک تحفظ ختم نبوت کی معروضی صورتحال کا جائزہ لیں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۲۶ اگست ۲۰۲۳ء

سودی نظام سے منسلک افراد کے خلاف کریک ڈاؤن

ملک کے مختلف حصوں میں پرائیویٹ سطح پر کاروبار کی ممانعت کا قانون موجود ہے مگر اس کے باوجود سود کے لین دین کا ماحول ملک بھر میں پایا جاتا ہے اور بہت سے لوگ اس میں شریک ہیں۔ جس کے بارے میں سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس صلاح الدین پنہور کی یہ ہدایت سامنے آئی ہے جو خوش آئند ہے اور ہم اس کا خیرمقدم کرتے ہیں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

ستمبر ۲۰۲۳ء

قادیانیت کے حوالے سے جدوجہد کے معروضی تقاضے

۱۹ اگست کو ملی مجلس شرعی کے مشاورتی اجلاس کے ایجنڈے میں سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امین نے ’’پارلیمنٹ میں پیش ہونے والے اقلیتی کمیشن ایکٹ کے خطرناک مضمرات‘‘ کے عنوان سے شق شامل کی تو اس کی تفصیلات میرے علم میں نہیں تھیں۔ اجلاس میں انہوں نے بتایا کہ اس حوالہ سے ایک بل پارلیمنٹ میں پیش کیا گیا مگر پاس نہیں ہو سکا ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

ستمبر ۲۰۲۳ء

حضرت شاہ ولی اللہ دہلویؒ اور عصر حاضر

بعد الحمد والصلوٰۃ۔ مولانا حافظ عبد الوحید اشرفی، مولانا مفتی عبد الحفیظ، مجلس ارشاد المسلمین اور جامعہ محمدیہ کاہنہ کے دوستوں کا شکرگزار ہوں کہ حضرت شاہ ولی اللہ دہلویؒ کے حوالہ سے منعقد ہونے والی اس تقریب میں حاضری اور کچھ کہنے سننے کا موقع فراہم کیا، اللہ تعالیٰ جزائے خیر سے نوازیں، آمین یا رب العالمین ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۱۹ اگست ۲۰۲۳ء

’’اسلامی نظریاتی کونسل : دائرہ کار، سفارشات اور توقعات‘‘

اسلامی نظریاتی کونسل ایک دستوری ادارہ ہے جس کا کام ملک میں رائج قوانین کی شرعی حیثیت کا جائزہ لینا، مختلف اداروں اور حلقوں کی طرف سے استفسارات کا جواب دینا، تجاویز و سفارشات پیش کرنا، اور نظام و قوانین کے حوالے سے شرعی اصولوں کی روشنی میں قوم کی راہنمائی کرنا ہے۔ قیام سے لے کر اب تک اس ادارہ نے اپنے دائرہ کار میں خاصا وقیع کام کیا ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۲۰ اگست ۲۰۲۳ء

تحفظِ ناموسِ صحابہؓ و اہلِ بیتؓ کا قانون

ملک میں ناموس صحابہ کرامؓ و اہل بیت عظامؓ کے تحفظ کے قانون پر بحث جاری ہے جو قومی اسمبلی اور سینٹ دونوں نے پاس کر دیا ہے مگر ابھی صدر محترم کے دستخط ہونا باقی ہیں جس کے بعد یہ قانون کا درجہ حاصل کر جائے گا۔ یہ قانون ملک میں پہلے سے موجود ہے کہ صحابہ کرام اور اہل بیت عظام رضوان اللہ علیہم اجمعین میں سے کسی بزرگ کی توہین جرم ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۲۲ اگست ۲۰۲۳ء

سانحہ جڑانوالہ اور انصاف کے تقاضے

جڑانوالہ ضلع فیصل آباد میں چند روز قبل یہ سانحہ ہوا ہے کہ قرآن مقدس کے اوراق پھاڑ کر ان پر توہین آمیز جملے لکھ کر باہر پھینکے گئے جنہیں دیکھ کر لوگوں میں اشتعال پیدا ہوا جو معاملات کو بروقت کنٹرول نہ کیے جانے کے باعث بڑھتے بڑھتے مسیحی آبادی کے بہت سے مکانات حتیٰ کہ عبادت گاہوں کے جلا دیے جانے تک جا پہنچا ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۲۲ اگست ۲۰۲۳ء

اسلامی انقلاب اور بے نظیر بھٹو

روزنامہ نوائے وقت لاہور ۱۶ اگست ۱۹۹۶ء کے مطابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو نے اسلام آباد میں سینیٹر اعتزاز احسن کی کتاب ’’دی انڈس ساگا اینڈ دی میکنگ آف پاکستان‘‘ کی رونمائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’مہذب معاشرہ کو ایک مخصوص طبقے نے کھوکھلا کر دیا ہے اور آج بھی وہ نام نہاد اسلامی انقلاب کے نام پر ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

ستمبر ۱۹۹۶ء

یومِ آزادی کیسا گزرا؟

یومِ آزادی کے حوالہ سے اگست کے آغاز سے ہی مختلف پروگراموں کا آغاز ہو گیا تھا اور گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد کی متعدد نشستوں میں گفتگو کا اتفاق ہوا جبکہ ۱۴ اگست بحمد اللہ تعالیٰ بہت مصروف گزرا اور دینی مدارس کے اساتذہ و طلبہ کی اس سلسلہ میں دلچسپی سے جی بہت خوش ہوا ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۱۷ اگست ۲۰۲۳ء

پاپائے روم اور سرمایہ دارانہ نظام

کیتھولک فرقہ کے سربراہ پوپ پال جان دوم نے مشرقی یورپ کی ریاست سلووینیا کے پہلے دورے کے موقع پر رومن کیتھولک برادری سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے لگام سرمایہ داری اور کمیونزم میں سے کوئی بھی ایک دوسرے سے کم خطرناک نہیں ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

اگست ۱۹۹۶ء

نکاح کا متبادل قانونی معاہدہ؟

روزنامہ جنگ لاہور ۲۲ جون ۱۹۹۶ء میں بی بی سی کے حوالے سے شائع ہونے والی ایک خبر کے مطابق امریکہ کی ریاست میکسیکو میں کم عمری میں محبت کی شادیوں کا تناسب ۶۵ فیصد تک پہنچ گیا ہے، اور طلاق کی شرح میں اسی مقدار سے اضافہ ہو رہا ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

جولائی ۱۹۹۶ء

Pages

2016ء سے
Flag Counter