انجیل کے تمام نسخے تحریف شدہ ہیں

ہفت روزہ تکبیر کراچی نے ۱۶ مئی ۱۹۹۶ء کی اشاعت میں معروف عالمی جریدہ ’’ٹائم میگزین‘‘ کے حوالے سے ایک رپورٹ شائع کی ہے جس میں کیلیفورنیا میں منعقدہ دنیا کے چیدہ چیدہ محققین کے ایک سیمینار کا ذکر کیا گیا ہے، اس سیمینار میں بائبل کی اصلیت کا جائزہ لیا گیا اور ۵۰ منتخب محققین نے متفقہ فیصلہ دیا ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

جولائی ۱۹۹۶ء

آٹھویں آئینی ترمیم کے اسلامی قوانین کے خلاف مہم

لاہور سے شائع ہونے والے مسیحی جریدہ پندرہ روزہ ’’کیتھولک نقیب‘‘ نے یکم تا ۱۵ جون ۱۹۹۶ء کی اشاعت میں یہ رپورٹ شائع کی ہے کہ ’’جسٹس اینڈ پیس کمیشن نامی ایک تنظیم نے ۶ دسمبر ۱۹۹۵ء سے آٹھویں آئینی ترمیم کے خلاف عوامی دستخطوں کی مہم شروع کر رکھی ہے جو ۶ نومبر ۱۹۹۶ء تک جاری رہے گی ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

جولائی ۱۹۹۶ء

عورت کے لیے سزائے موت کی منسوخی

گزشتہ دنوں پاکستان کی وفاقی کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ کسی جرم میں کسی عورت کو سزائے موت نہیں دی جائے گی۔ اس پر ملک بھر میں بحث و تمحیص کا سلسلہ جاری ہے اور اسے قرآن و سنت کے منافی قرار دیا جا رہا ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

جولائی ۱۹۹۶ء

افغانستان کی معروضی صورتحال کا تقاضہ

امارتِ اسلامی افغانستان کی معروضی صورتحال اس وقت دنیا بھر میں زیربحث ہے اور ہمارے ہاں بھی ’’کرنٹ ایشو‘‘ کی حیثیت رکھتی ہے۔ اس سلسلہ میں راقم الحروف نے گزشتہ روز اپنے ٹویٹ میسج میں گزارش کی تھی کہ ’’اسلامی جمہوریہ پاکستان اور امارت اسلامی افغانستان کو باہمی مفادات و ضروریات اور مشکلات کا ادراک کر کے اپنے تعلقات کو برادرانہ طور پر آگے بڑھانا چاہیے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۱۲ اگست ۲۰۲۳ء

ذرائع ابلاغ اور فحاشی : امریکی اداکارہ کا حقیقت پسندانہ فیصلہ

آج کے ذرائع ابلاغ ریڈیو، ٹی وی، وی سی آر اور اخبارات و جرائد نے فحاشی، عریانی اور بدکاری کو فروغ دینے میں جو کردار ادا کیا ہے وہ کسی باشعور شخص سے مخفی نہیں ہے۔ فلمیں اور ڈرامے قتل و غارت، جنسی انارکی اور بے حیائی کے فروغ کا سب سے مؤثر ذریعہ بن چکے ہیں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

جون ۱۹۹۶ء

قومی معیشت کی بحالی کے ناگزیر تقاضے

قومی حلقوں میں معیشت کی زبوں حالی کا موضوع ہر سطح پر زیربحث ہے اور اسے کے مختلف پہلوؤں پر اظہارِ خیال کا سلسلہ جاری ہے، اس بات پر کم و بیش سبھی حلقے متفق ہیں کہ بیرونی قرضے، سودی نظام اور عالمی مالیاتی اداروں بالخصوص آئی ایم ایف کی مسلسل مداخلت اس صورت حال کے بنیادی اسباب ہیں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

اگست ۲۰۲۳ء

سویڈن میں قرآن کریم کی افسوسناک اور مسلسل بے حرمتی

سویڈن میں قرآن کریم کی مسلسل اور افسوسناک بے حرمتی پر پاکستان کے عوام اور دینی حلقوں کا احتجاج جاری ہے مگر ریاستی اداروں اور حکومتی حلقوں کی طرف سے سنجیدہ توجہ دیکھنے میں نہیں آرہی ہے جو اس سے زیادہ افسوسناک ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

اگست ۲۰۲۳ء

قادیانی راہنما کا شاہی حج اور تحفظِ ناموس صحابہؓ کا بِل

گزشتہ دنوں قومی اسمبلی نے مولانا عبد الاکبر چترالی کی طرف سے پیش کردہ تحفظ ناموس صحابہ کرام و اہل بیت عظام رضوان اللہ علیہم اجمعین کا ایک بِل متفقہ طور پر منظور کیا تھا جس میں ان میں سے کسی بزرگ کی اہانت پر سزا میں اضافہ کیا گیا ہے، مگر سینٹ آف پاکستان میں پیش ہونے کے بعد منظوری کے مراحل سے نہیں گزر سکا تھا ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

اگست ۲۰۲۳ء

بنی اسرائیل کی جدوجہدِ آزادی کی چند جھلکیاں

اگست کا مہینہ شروع ہو گیا ہے اور حسبِ معمول ہر طرف سبز ہلالی پرچم لہرانے کا آغاز بھی ہو گیا ہے۔ چودہ اگست کو ہم قومی یومِ آزادی مناتے ہیں، اس روز برصغیر نے برطانوی استعمار کی حکومت سے آزادی حاصل کی تھی اور اسی روز پاکستان کے نام سے ایک نئی سلطنت اس خطہ میں وجود میں آئی تھی ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۶ اگست ۲۰۲۳ء

قومی و دینی راہنماؤں کی خدمت میں

(۱) قومی خودمختاری (۲) آئی ایم ایف کے چنگل سے معیشت کی آزادی (۳) سودی نظام کے خاتمہ (۴) متنازعہ اوقاف ایکٹ (۵) ٹرانس جینڈر قانون (۶) محکمہ تعلیم میں دینی مدارس کی متنازعہ رجسٹریشن اور اس نوعیت کے دیگر بہت سے اہم امور اس وقت قومی و دینی حلقوں کی سنجیدہ توجہ کے متقاضی ہیں۔ اور اس بات کی شدید ضرورت ہے کہ ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۲۶ جولائی ۲۰۲۳ء

اتحادِ امت کیلئے اکابر اصحابِؓ رسولؐ کا اسوہ

بعد الحمد والصلوٰۃ۔ تین بزرگوں کا ایک مشترکہ ذوق ذکر کرنا چاہتا ہوں۔ تینوں بزرگ بڑے ہیں، تینوں کا ذوق بھی بڑا ہے اور مشترک ذوق ہے۔ جب باغیوں نے امیر المؤمنین حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کا محاصرہ کیا اور مسجد نبویؐ پر قبضہ کر لیا۔ یہ دارالحکومت تھا، فوج بھی تھی، سارے محکمے موجود تھے۔ حضرت عثمانؓ سے تقاضا کیا گیا کہ سب کچھ آپ کے پاس ہے آپ کاروائی کریں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۲۳ جولائی ۲۰۲۳ء

’’تفسیر کشاف (اردو)‘‘

علامہ جار اللہ زمحشریؒ اور ان کی تفسیر ’’کشاف‘‘ اہلِ علم کے ہاں ہمیشہ مطالعہ اور استفادہ کا موضوع رہے ہیں۔ فصاحت و بلاغت کے ساتھ ساتھ قرآن کریم کے احکام و آیات کی عقلی تشریح بھی صاحبِ کشاف کی اس تفسیرِ قرآن کریم کا امتیاز ہے جنہیں بعض معاملات میں اختلافِ رائے اور تحفظات کے باوجود ہر دور میں اہلِ علم کے لیے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۲۱ جولائی ۲۰۲۳ء

قادیانی مسئلہ اور دستوری و قانونی ابہامات

پاکستان شریعت کونسل کے امیر مولانا مفتی محمد رویس خان ایوبی نے قادیانی گروہ کی حالیہ سرگرمیوں کے بارے میں پائے جانے والے ابہامات کی وجہ دستوری تقاضوں اور بعض عدالتی فیصلوں میں ظاہری تضاد کو قرار دیا ہے، اور ایک بیان میں تجویز دی ہے کہ اس ابہام اور کنفیوژن کو دور کرنے کے لیے دستوری و قانونی طور پر قادیانی گروہ کو ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۱۱ جولائی ۲۰۲۳ء

عید کی اساس : آزادی اور تکمیلِ دین

بعد الحمد والصلوٰۃ۔ آج عید کا دن ہے اور دنیا کے بیشتر حصوں میں مسلمان آج قربانی کی عید منا رہے ہیں۔ ملت اسلامیہ کا ایک بڑا حصہ حرمین شریفین اور منیٰ میں جمع ہے اور مناسکِ حج کی ادائیگی میں مصروف ہے۔ جبکہ قربانی کی سنت دنیا کے ہر حصے میں ادا کی جا رہی ہے۔ عید کا معنی خوشی ہے اور مسلمان کے لیے خوشی کا سب سے بڑا مقام اللہ تعالیٰ کی رضا اور خوشنودی ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۲۹ جون ۲۰۲۳ء

قومی مقاصد کے لیے دینی حلقوں کی مسلسل جدوجہد

عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت نے گوجرانوالہ کی مختلف مساجد میں تحفظ ختم نبوت کے حوالے سے دروس کا اہتمام کیا ہے جس کے تحت آج تیسواں درس ہے اور مجھے کچھ گزارشات پیش کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔ پہلی بات تو یہ عرض کروں گا کہ دروس کے اس تسلسل کا مقصد کیا ہے اور تحفظ ختم نبوت کے لیے کام کرنے والی جماعتیں اس محاذ پر مسلسل سرگرم عمل کیوں ہیں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۲۵ جون ۲۰۲۳ء

دینی مدارس کا مقدمہ عوام کی عدالت میں

مدارس کے اساتذہ، منتظمین، معاونین اور طلباء سب کو اللہ تعالیٰ یہ سلسلہ خیر مسلسل جاری رکھنے کی توفیق سے نوازیں۔ دینی مدارس کو جو مشکلات درپیش ہیں، انتظامی، مالی اور معاشرتی حوالوں سے، آج انہیں ایک ترتیب کے ساتھ دہراؤں گا کہ ہماری جدوجہد کیا ہے، مسائل کیا درپیش ہیں اور تقاضے کیا ہیں؟ ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۷ جون ۲۰۲۳ء

تخصصات کا تعارف و پس منظر اور دعوت و ارشاد کے دائرے

میں آج تخصص فی الدعوۃ والارشاد کا پس منظر، مقاصد اور الشریعہ اکادمی کی ماضی کی سرگرمیوں کے حوالے سے تمہیدی گزارشات کروں گا اور ان شاء اللہ العزیز اتوار سے باقاعدہ کلاسوں کا آغاز ہو جائے گا۔ میرے ذمہ ایک تو آج کے تقاضوں کو سامنے رکھ کر حضرت امام شاہ ولی اللہ محدث دہلویؒ کی تصنیف ’’حجۃ اللہ البالغہ‘‘ کی تدریس ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۳۱ مئی ۲۰۲۳ء

اکبر بادشاہ کے ’’دینِ الٰہی‘‘ کے خلاف علماء و مشائخ کی جدوجہد

الشریعہ اکادمی ہاشمی کالونی گوجرانوالہ میں کچھ عرصہ قبل تک فکری نشستوں کا سلسلہ چلتا رہا ہے، کرونا کے باعث تعطل ہوا تو وقفہ زیادہ ہو گیا۔ اس سال پھر سے ان کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ہر پیر کو مغرب کی نماز کے بعد ہفتہ وار فکری نشست ہوتی ہے، اس سال کا عنوان ’’برصغیر کی دینی و ملی تحریکات‘‘ طے پایا ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

یکم جون ۲۰۲۳ء

ملکی صورتحال اور علماء کرام کا موقف

ملی مجلسِ شرعی پاکستان کے زیر اہتمام ۲۰ مئی ۲۰۲۳ء کو علماء اکادمی، منصورہ، لاہور میں جماعتِ اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر ڈاکٹر فرید احمد پراچہ کی میزبانی میں مختلف مکاتبِ فکر کے سرکردہ علماء کرام اور دینی راہنماؤں کا ایک مشاورتی اجلاس راقم الحروف کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں چند اہم قومی مسائل کا جائزہ لیتے ہوئے ان کے بارے میں اجتماعی موقف طے کیا گیا ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۲۵ مئی ۲۰۲۳ء

قرآنِ کریم: انسانی سماج کی گائیڈ بک

ابھی رمضان المبارک کا مہینہ گزرا ہے، جو پوری دنیا میں قرآن مجید کا مہینہ ہوتا ہے۔ قرآن مجید اپنے دائرے میں کام کر رہا ہے اور دنیا کا کوئی علاقہ اس سے خالی نہیں ہے۔ آج سے پچاس سال پہلے جن علاقوں میں قرآن مجید نہیں پڑھا جاتا تھا وہاں آج پڑھا جاتا ہے۔ جن ممالک میں قرآن مجید کا داخلہ بند تھا وہاں اب تراویح میں قرآن مجید سنایا جاتا ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۲۱ اپریل ۲۰۲۳ء

شادی گھر کا نظم ۔ مسجد کا ایک اور معاشرتی کردار

مسلم معاشرہ میں مسجد کے معاشرتی کردار کے حوالے سے میں اپنے بیانات اور مضامین میں ایک عرصہ سے گزارش کر رہا ہوں کہ عبادات ، دینی تعلیم ، دعوت و تبلیغ، اور ذکر و اذکار کے حوالے سے تو مسجد معاشرہ میں کردار ادا کر رہی ہے اور اس کے اثرات و برکات بھی نمایاں محسوس ہو رہے ہیں، مگر اس میں رفاہِ عامہ ، مصالحت و کونسلنگ، اور طبقاتی مفاہمت و ہم آہنگی ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۳ مئی ۲۰۲۳ء

محدثین اورفقہاء کا دائرہٴ کار اورمنہجِ عمل

جناب سرور کائنات حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حجۃ الوداع کے موقع پر اسے اپنی امت کے ساتھ اجتماعی طور پر الوداعی ملاقات قرار دیتے ہوئے مختلف خطبات میں بہت سی ہدایات دی تھیں اور ان ارشادات و ہدایات کے بارے میں یہ تلقین فرمائی تھی کہ: فلیبلغ الشاھد الغائب فرب مبلغ اوعٰی لہ من سامع۔ ’’جو موجود ہیں، وہ ان باتوں کو ان لوگوں تک پہنچا دیں جو موجود نہیں ہیں۔ بسا اوقات جس کو بات پہنچائی جائے، وہ سننے اور پہنچانے والے سے زیادہ اس بات کی حفاظت کرتا ہے۔‘‘ ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۱۳ و ۱۴ مارچ ۲۰۱۶ء

ہیں تلخ بہت بندۂ مزدور کے اوقات

یکم مئی کو عام طور پر دنیا بھر میں محنت کشوں کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے جو امریکہ کے شہر شکاگو میں مزدوروں کے حقوق کے لیے جانوں کی قربانی دینے والے مزدوروں کی یاد میں ہوتا ہے، اس میں مزدوروں اور محنت کشوں کے حقوق و مفادات کی بات ہوتی ہے اور محنت کشوں کی تنظیموں کے علاوہ دیگر طبقات بھی ان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۳۰ اپریل ۲۰۲۳ء

قسم اور خیر کے کام

آج قسم کے حوالے سے ایک ضروری پہلو پر بات کرنا چاہتا ہوں کہ اگر کسی وقت حالات سے مجبور ہر کر کوئی ایسی قسم اٹھا لی جس کے بارے میں بعد میں احساس ہوا کہ یہ قسم نہیں اٹھانی چاہیے تھی یا یہ قسم کسی خیر کے کام میں رکاوٹ بن رہی ہے تو ایسے موقع پر اسلام کی تعلیم کیا ہے اور جناب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتِ مبارکہ کیا ہے؟ ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۲۰ اپریل ۲۰۲۳ء

ایک عشرہ حرمین شریفین کے بابرکت ماحول میں

حرمین شریفین کی حاضری کسی بھی مسلمان کی زندگی کی سب سے بڑی خواہش ہوتی ہے اور برکتوں کے اس ماحول میں وقت گزارنے کی تمنا ہر مسلمان کے دل میں انگڑائی لیتی رہتی ہے۔ اللہ رب العزت کا بے پناہ فضل و کرم ہے کہ اس نے زندگی میں متعدد بار یہ سعادت نصیب فرمائی ہے اور اس سے بڑا کرم یہ کہ اکثر اوقات یہ حاضری کسی پیشگی منصوبہ بندی کے بغیر ہوتی ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۱۸ اپریل ۲۰۲۳ء

ہماری دعائیں!

بعد الحمد والصلوٰۃ! رمضان المبارک کا ایک عشرہ گزر گیا ہے، دو عشرے باقی ہیں۔ یہ اللہ تعالیٰ کی رحمتوں اور برکتوں والا مہینہ ہے۔ ویسے تو سارے مہینے ہی رحمتوں اور برکتوں والے ہیں، اللہ تعالی کی رحمت کو کہیں رکاوٹ نہیں ہے، لیکن اس مہینے میں عام مہینوں سے زیادہ اللہ تعالیٰ کی رحمتیں اور برکتیں نازل ہوتی ہیں۔ یہ توبہ استغفار، اللہ تعالیٰ سے مانگنے اور اس کے سامنے جھولی پھیلانے کا مہینہ ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۲ اپریل ۲۰۲۳ء

حفاظِ کرام اور ان کے والدین سے چند باتیں

مولانا احسن ندیم صاحب کا شکر گزار ہوں کہ اس محفل میں شریک ہونے، آپ کے ساتھ ملاقات کرنے اور کچھ باتیں کہنے سننے کا موقع فراہم کیا۔ قرآن مجید چھ سال کے عرصہ میں ترجمہ اور تفسیر کے ساتھ درس کی صورت میں نمازیوں کو سنایا گیا ہے اور چھ بچوں نے قرآن کریم حفظ مکمل کیا ہے، یہ بڑی سعادت کی بات ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۲۲ مارچ ۲۰۲۳ء

معاشی بدحالی سے نکلنے کا صحیح راستہ

روزنامہ جنگ لاہور ۲۶ مارچ میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پچیس ہزار روپے ماہانہ میں ایک فیملی کا گزارہ موجودہ حالات میں ممکن نہیں ہے، اس لیے محنت کش کی اجرت کم از کم پینتیس ہزار روپے ماہوار مقرر کی جانی چاہیے۔ وطنِ عزیز میں اجرتوں کا مسئلہ قیامِ پاکستان کے بعد سے ہی بحث و مباحثہ کا موضوع چلا آرہا ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ جو ناہموار معاشی سسٹم ہمیں نوآبادیاتی حکمرانوں سے ورثہ میں ملا تھا ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

اپریل ۲۰۲۳ء

علماء کرام اور سماجی خدمت و قیادت

جب نوجوانوں میں بیٹھتا ہوں تو خوشی ہوتی ہے کہ نوجوانوں میں بیٹھا ہوا ہوں۔ ایک لطیفے سے گفتگو کا آغاز کروں گا۔ آج کل رواج ہے کہ سٹیج سیکرٹری صاحبان القاب کی لائن لگا دیتے ہیں۔ ایک جلسے میں گفتگو کرنی تھی تو سٹیج سیکرٹری صاحب جو اچھے خاصے نقیب تھے، انہوں نے مجھے بلانے کے لیے آٹھ دس لقب بولے۔ میں مائیک پر آیا تو کہا کہ اللہ کرے آپ کی سب باتیں ٹھیک ہوں مگر ایک بات مجھے پسند آئی ہے، آپ نے القاب میں کہا ہے کہ ’’اس تقریب کے دولہا‘‘، یہ بات یاد رہے گی ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۲۶ فروری ۲۰۲۳ء

Pages

2016ء سے
Flag Counter