تعارف و تبصرہ
’’ذکر اہل بیت مصطفیٰ ﷺ‘‘: اس کتابچہ میں علامہ حافظ شفقات احمد مجددی نے اہل بیت کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے فضائل و مناقب پر اپنے مخصوص ذوق کے مطابق معلومات جمع کی ہیں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
تعارف و تبصرہ
’’سوانح قائد ملت حضرت مولانا مفتی محمودؒ‘‘
معروف صاحب قلم عالم دین مولانا عبد القیوم حقانی نے مفکر اسلام حضرت مولانا مفتی محمود قدس اللہ سرہ العزیز کے سوانح و خدمات کا ایک خوبصورت مجموعہ پیش کیا ہے جس میں حضرت مفتی صاحبؒ کی علمی وسیاسی خدمات اور مجاہدانہ کارناموں کا بھی دل نشین انداز میں ذکر کیا گیا ہے۔ مکمل تحریر
تعارف و تبصرہ
ڈاکٹر محمد فاروق خان ہمارے ملک کے معروف دانش ور اور کالم نگار ہیں اور جس مسئلے پر قلم اٹھاتے ہیں، اس میں تحقیق، تجزیہ اور استدلال کے خوب صورت امتزاج کو قاری کے لیے باعث کشش بنا دیتے ہیں۔ بعض مسائل پر ان کے استدلال وت جزیہ کے نتائج سے اختلاف کیا جا سکتا ہے لیکن تحقیق و استدلال میں ان کی محنت اور مسئلے کے مختلف پہلوؤں کے حوالے سے ان کی وسعت نظر سے اختلاف ممکن نہیں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
تعارف و تبصرہ
دار العلوم کورنگی کراچی کے سابق استاذ حدیث حضرت مولانا عبد الحق (زیارت گل) زید مجدہم کا گراں قدر مقالہ جس پر انہیں کراچی یونیورسٹی نے ڈاکٹریٹ کی سند عطا کی ہے‘ مولانا حافظ لیاقت علی شاہ کی مساعی سے کتابی صورت میں شائع ہو چکا ہے۔ تین سو سے زائد صفحات پر مشتمل یہ کتاب زیر بحث موضوع کے کم و بیش تمام اہم پہلوؤں کا احاطہ کرتی ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
تعارف و تبصرہ
سلطان فتح علی ٹیپو شہیدؒ اور ان کے والد محترم سلطان حیدر علیؒ جنوبی ایشیا میں ایسٹ انڈیا کمپنی اور فرنگی استعمار کے تسلط کے خلاف مسلمانوں کی شاندار تحریک مزاحمت کا وہ روشن کردار ہیں جنہوں نے اس دور میں جنوبی ہند میں ایک اسلامی ریاست ’’سلطنت خداداد میسور‘‘ کے نام سے قائم کی اور فرنگی استعمار کے بڑھتے ہوئے قدموں کو روک کر اس خطہ کے مسلمانوں کو حوصلہ دیا کہ اگر وہ جذبہ ایمانی کے اظہار کے لیے متحد ہو جائیں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
تعارف و تبصرہ
بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے شعبہ ’’ادارۂ تحقیقاتِ اسلامی‘‘ نے امامِ اعظم حضرت امام ابوحنیفہ قدس اللہ سرہ العزیز کی روایاتِ حدیث کا مجموعہ ’’مسند الامام ابی حنیفۃ للامام ابی نعیم الاصفہانی‘‘ شائع کرنے کا اہتمام کیا ہے اور ادارۂ تحقیقاتِ اسلامی کے ڈائریکٹر محترم ڈاکٹر ظفر اسحاق انصاری نے اس کا تعارف ان الفاظ کے ساتھ کرایا ہے کہ ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
تعارف و تبصرہ
دارالعلوم عربیہ ایبٹ آباد کے بانی حضرت مولانا محمد ایوب ہاشمیؒ (فاضل دیوبند) ہزارہ کے بزرگ علماء میں سے تھے جنہوں نے ایک عرصہ تک اس خطے میں دینی علوم کی ترویج و اشاعت اور عوام کے عقائد و اعمال اور اخلاق و عادات کی اصلاح کے لیے مخلصانہ جدوجہد کی ہے اور تقریر و تدریس کے علاوہ تحریر کے میدان میں نمایاں خدمات سرانجام دی ہیں۔ مختلف موضوعات پر ان کی نصف درجن سے زائد معلوماتی اور اصلاحی کتابیں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
تعارف و تبصرہ
پشاور میں جمعیت علماء اسلام پاکستان کی ’’خدماتِ دارالعلوم دیوبند کانفرنس‘‘ کے موقع پر پشاور کے محترم اور بزرگ عالم دین حضرت مولانا ڈاکٹر عبد الدیان کلیم نے ’’صوبہ سرحد کے علماء دیوبند کی سیاسی خدمات‘‘ کے نام سے ساڑھے تین سو سے زائد صفحات پر مشتمل مجلد اور خوبصورت کتاب پیش کی ہے جو دراصل ان کے ڈاکٹریٹ کے مقالہ کا ایک حصہ ہے۔ مقالہ میں تحریکِ آزادی، تحریکِ پاکستان اور پھر پاکستان میں نفاذِ شریعت کی جدوجہد ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
تعارف و تبصرہ
قرآن کریم کے آداب و فضائل اور حفاظ و قراء کے لیے ضروری ہدایات کے حوالے سے معروف محدث امام شرف الدین نوویؒ شارح مسلم کی کتاب التبیان فی آداب حملۃ القرآن کا اردو ترجمہ حضرت مولانا نجم الدین اصلاحیؒ نے کیا تھا جو بھارت میں شائع ہو چکا ہے اور اب اسے مکہ کتاب گھر، الکریم مارکیٹ، اردو بازار لاہور نے شائع کیا ہے۔ صفحات ۱۲۰، کتابت و طباعت مناسب، مضبوط جلد، قیمت ۶۳ روپے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
تعارف و تبصرہ
مفتی اعظم ہند حضرت مولانا مفتی کفایت اللہ دہلویؒ جنوبی ایشیا کے دینی، سیاسی اور علمی حلقوں میں کسی تعارف کے محتاج نہیں اور ان کی خدمات اس خطہ کی ملی تاریخ میں ایک روشن باب کی حیثیت رکھتی ہیں۔ انہوں نے جنوبی ایشیا کے مسلمانوں کی علمی و دینی راہنمائی کے ساتھ ساتھ تحریک آزادی کی جرات مندانہ قیادت کی اور علماء حق کی قیادت میں ممتاز اور نمایاں مقام پر سرفراز ہوئے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
تعارف و تبصرہ
روزنامہ اوصاف اسلام آباد کے معروف کالم نگار جناب محمد اسلم کھوکھر نے دنیا کی ڈیڑھ سو سے زیادہ نامور خواتین کے حالات اور کارناموں کو اس ضخیم کتاب میں جمع کیا ہے جن میں ام المومنین حضرت خدیجۃ الکبریؓ سے لے کر محترمہ بے نظیر بھٹو تک مختلف مذاہب، طبقات، اقوام اور شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نامور خواتین شامل ہیں اور اس حوالہ سے اچھا خاصا تاریخی مواد اور معلومات اس میں سمو دی ہیں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
تعارف و تبصرہ
ماہنامہ نقیب ختم نبوت (دار بنی ہاشم، مہربان کالونی، ملتان) اس سے قبل امیر شریعت حضرت سید عطاء اللہ شاہ بخاری نور اللہ مرقدہ کے حالات اور جدوجہد کے حوالہ سے امیر شریعت نمبر کی ایک ضخیم جلد پیش کر کے ملک بھر کے علمی و دینی حلقوں سے دادِ تحسین پا چکا ہے۔ اور یہ اس کی دوسری جلد ہے جو پونے چھ سو صفحات پر مشتمل اور عمدہ کتابت و طباعت اور مضبوط جلد کے ساتھ مزین ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
تعارف و تبصرہ
برصغیر کی اردو صحافت میں دینی جرائد کا سلسلہ بھی اردو صحافت کے آغاز ہی سے چلا آ رہا ہے اور مختلف ادوار میں ممتاز علمی شخصیات اور اداروں کے جرائد اردو صحافت میں وقیع حیثیت کے حامل رہے ہیں جن میں تہذیب الاخلاق، الہلال، معارف اور برہان جیسے علمی جرائد کا بطور خاص تذکرہ کیا جا سکتا ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
تعارف و تبصرہ
فقہی اختلافات امت میں چودہ سو سال سے چلے آ رہے ہیں اور تعبیر و تشریح اور استنباط و استخراج کے مختلف اصولوں کے تحت فقہی مکاتبِ فکر کا وجود ایک مسلّمہ اور فطری حقیقت ہے۔ لیکن فقہائے امت اور اہلِ علم کا ہمیشہ سے یہ ذوق اور رویہ رہا ہے کہ اختلافِ رائے کے حق اور اس کے نتائج کا احترام کرتے ہوئے اپنے اپنے مذہب پر عمل پیرا ہونے کو ہی سلامتی کی راہ سمجھا جاتا رہا ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
تعارف و تبصرہ
حضرت مولانا صوفی عبد الحمید سواتی دامت برکاتہم گذشتہ نصف صدی سے جامع مسجد نور مدرسہ نصرۃ العلوم گوجرانوالہ میں خطبات کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ اور شہر کا تعلیم یافتہ طبقہ خصوصیت کے ساتھ ان کے خطبات سے مستفید ہوتا ہے۔ دینی مسائل و احکام کی وضاحت، روزہ مرہ پیش آنے والے معاملات میں راہنمائی، اور باطل نظریات و عقائد کا رد ان خطبات کا خصوصی امتیاز ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
’’دروس الحدیث‘‘
حضرت مولانا صوفی عبد الحمید سواتی دامت برکاتہم کو اللہ رب العزت نے حکمتِ ولی اللّٰہی کی روشنی میں اسلامی عقائد و احکام کی وضاحت کا جو خصوصی ذوق عطا فرمایا ہے وہ اس دور میں دینی مطالعہ کے شائقین کے لیے نعمتِ خداوندی ہے۔ اور مدرسہ نصرۃ العلوم کے طلبہ اور گوجرانوالہ کے شہریوں کے علاوہ ملک بھر کے ہزاروں علماء کرام اور دیگر مسلمان اس چشمۂ فیض سے سیراب ہو رہے ہیں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
تعارف و تبصرہ
ہماری روایتی کہانیوں میں ’’کوہ قاف‘‘ کا ذکر مہم جوئی اور تجسس خیزی کے محور کے طور پر کیا جاتا ہے اور بحیرۂ اسود اور بحیرۂ کیپسن کے درمیان شمال مغرب سے جنوب مشرق تک پھیلے ہوئے پہاڑوں کی یہ سرزمین جو قفقازاور کا کیشیا کے نام سے بھی متعارف ہے فی الواقع مہم جو اور باہمت لوگوں کا علاقہ ہے۔ روسی استعمار کی توسیع پسندی اور ہوسِ ملک گیری نے جب اپنے اردگرد کی ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
تعارف و تبصرہ
جمہوریت ایک سیاسی نظام کا نام ہے جو اس وقت دنیا کے بہت سے ممالک میں رائج ہے اور جس کی حشرسامانیوں نے اسلام کے نام پر قائم ہونے والے نظریاتی ملک ’’اسلامی جمہوریہ پاکستان‘‘ کو بھی جولانگاہ بنا رکھا ہے۔ پاکستان میں گذشتہ چالیس سال کے دوران جمہوریت اور مارشل لاء کی عملی کشمکش اور اسلام، سوشلزم اور جمہوریت کی فکری آویزش نے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
تعارف و تبصرہ
شیخ الاسلام حضرت مولانا سید حسین احمد مدنی نور اللہ مرقدہ برصغیر پاک و ہند بنگلہ دیش کی وہ نابغۂ روزگار شخصیت ہیں جنہوں نے علمی، روحانی اور سیاسی میدان میں ملک و قوم کی بے پناہ خدمت کی اور تحریکِ آزادی میں مؤثر اور فیصلہ کن کردار ادا کیا۔ حضرت مدنیؒ نے سالہا سال تک مسجدِ نبویؐ میں روضۂ اطہر علٰی صاحبہا التحیہ والسلام کے سامنے حدیثِ رسولؐ کا درس دیا ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
تعارف و تبصرہ
’’نبویؐ لیل و نہار‘‘
تالیف: امام احمد بن شعیب النسائیؒ (المتوفی ۳۰۳ھ)
ترجمہ: مولانا محمد اشرف، فاضل نصرۃ العلوم گوجرانوالہ
خوبصورت و مضبوط جلد، کتابت و طباعت عمدہ ۔ صفحات ۶۷۰ قیمت ۱۳۰ روپے
ملنے کا پتہ: مکتبہ حسینیہ، قذافی روڈ، گرجاکھ، گوجرانوالہ مکمل تحریر
تعارف و تبصرہ
جناب ڈاکٹر احمد دیدات مسیحیت کے موضوع پر عالمی شہرت کے حامل محقق اور مناظر ہیں۔ انہوں نے نامور عیسائی علماء کے ساتھ مناظروں میں اسلام کی حقانیت اور بائبل کے محرف ہونے پر ناقابل تردید دلائل و شواہد پیش کر کے اہلِ علم سے خراجِ تحسین وصول کیا ہے اور ان موضوعات پر متعدد کتابیں بھی تصنیف کی ہیں۔ زیرِ نظر کتابچہ میں ڈاکٹر احمد دیدات نے قرآن کریم کے معجزہ ہونے پر ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
تعارف و تبصرہ
حضرت مولانا صوفی عبد الحمید سواتی مدظلہ العالی کے دروس قرآن کو اللہ تعالیٰ نے افادیت و قبولیت کے جس شرف سے نوازا ہے وہ حضرت صوفی صاحب مدظلہ کے خلوص، دینی معاملات میں ان کی متوازن سوچ، اظہارِ خیال میں اعتدال اور دینی علوم کے ساتھ ساتھ عصری تقاضوں پر ان کی گہری نظر کی علامت ہے۔ روزانہ نمازِ فجر کے بعد جامع مسجد نور میں دیے جانے والے ان دروس قرآن ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
تعارف و تبصرہ
شیخ الحدیث حضرت مولانا عبد الحق نور اللہ مرقدہ کا شمار ہمارے دور کے ان جلیل القدر بزرگوں میں ہوتا ہے جنہیں اللہ تعالیٰ نے اسلام کی تبلیغ و اشاعت اور دینی علوم کی ترویج کے میدان میں افادۂ عام کا ذریعہ بنایا اور ملتِ اسلامیہ کے ایک بڑے حصے نے ان سے استفادہ کیا۔ حضرت مولانا عبد الحقؒ کا اٹھنا بیٹھنا اور اوڑھنا بچھونا ہی تعلیم و تبلیغ اور دعوت و ارشاد تھا ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
تعارف و تبصرہ
قرآن کریم سے قبل نازل ہونے والی آسمانی کتابوں توراۃ، زبور اور انجیل میں ان کے پیروکاروں نے لفظی اور معنوی تحریف کر کے انہیں اپنی اصل شکل میں باقی نہیں رہنے دیا اور آج بائیبل کے نام سے ان کتابوں کا جو مجموعہ مختلف زبانوں میں شائع کیا جاتا ہے اس کا بیشتر حصہ ان تحریفات، ترامیم اور اضافہ جات پر مشتمل ہے جو مختلف ادوار میں عیسائی علماء نے وقتی مصلحتوں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
تعارف و تبصرہ
حافظ الحدیث و القرآن حضرت مولانا محمد عبد اللہ درخواستی دامت برکاتہم کے نوااسے اور علمی جانشین حضرت مولانا شفیق الرحمٰن درخواستی کو اللہ تعالیٰ نے بہت سی خوبیوں سے نوازا ہے، وہ ایک اچھے مدرس، با عمل عالم اور بے باک خطیب و واعظ ہیں۔ حضرت درخواستی مدظلہ العالی کی صحبت و تربیت کا رنگ ان پر غالب ہے۔ موصوف ماڈل ٹاؤن خانپور کی جامع مسجد میں روزانہ فجر کے بعد قرآن کریم کا درس دیتے ہیں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
تعارف و تبصرہ
عربی مسلمانوں کی دینی و علمی زبان ہونے کی وجہ سے ہر دور میں خصوصیت کی حامل رہی ہے اور دنیا بھر میں عربی کی تعلیم و ترویج کے لیے مسلم علماء اور ادارے کوشاں رہے ہیں۔ رصغیر پاک و ہند و بنگلہ دیش میں عربی کی تعلیم و تدریس کا سلسلہ اس خطہ میں مسلمانوں کی آمد کے ساتھ ہی شروع ہو گیا تھا، اور ہر دور کے ضروریات اور تقاضوں کے متعلق اہلِ علم نے اس مقصد کے لیے کتب و رسائل تحریر کیے ہیں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
’’اسوۂ سرورِ کونین ﷺ‘‘
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم۔ سرورِ کائنات حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرتِ طیبہ ایک ایسا بحرِ ناپیدا کنار ہے جس کی وسعتوں اور گہرائی کو آج تک نہیں ماپا جا سکا، اور چونکہ اسوۂ نبوی علیٰ صاحبہا التحیۃ والسلام انسانی سماج کی قیامت تک ہمہ نوع ضروریات کو اپنے دامن میں سمیٹے ہوئے ہے جن کا حل وقت اور ضرورت کے ساتھ ساتھ سامنے آتا رہے گا ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
’’عصرِ حاضر میں نو مسلمین کو درپیش سماجی، معاشی، قانونی مسائل اور ان کا حل‘‘
دنیا کے ہر انسان تک دینِ اسلام کی دعوت پہنچانا اور اسے اسلام قبول کرنے کی ترغیب دینا ہماری دینی و ملّی ذمہ داری ہے اور اسلام کے عالمگیر مذہب ہونے کا منطقی تقاضہ ہے، مگر آج کی گلوبل سوسائٹی میں مختلف ثقافتوں اور تہذیبوں کے مسلسل اختلاط اور شہری و انسانی حقوق کے نئے تصورات نے جو مسائل کھڑے کر دیے ہیں، ان سے غیر مسلموں کو اسلام کی دعوت کا عمل بہت سی پیچیدگیوں کا شکار ہو گیا ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
ناموس رسالتؐ کے تحفظ کا قانون: چند ضروری گزارشات
ناموس رسالتؐ کا قانون ایک بار پھر بعض حلقوں میں زیربحث ہے اور گزشتہ دنوں اسلام آباد میں اس قانون کے تحت گرفتار بہت سے خاندانوں نے متاثرین کے عنوان سے جمع ہو کر یہ موقف اختیار کیا ہے کہ ان کے عزیزوں کو توہین رسالتؐ کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے اور وہ ان کے بقول بے گناہ ہیں اس لیے ان کے کیسوں پر نظرثانی کی جائے۔ اس کے ساتھ اس سلسلہ میں ان کی طرف سے ایک تفصیلی رپورٹ جاری کی گئی ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
’’صوفیائے کرام اور اصلاحِ امت‘‘
تصوف و سلوک دینِ اسلام کا اہم شعبہ ہے جس کے دائرہ میں اولیائے امت رحمہم اللہ تعالیٰ نے قلب و نظر کی طہارت اور اعمالِ صالحہ کو بہتر سے بہتر بنانے کے بارے میں قرآن و سنت کی تعلیمات اور جناب سرور کائنات صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوۂ حسنہ کو عملی طور پر منظم کیا ہے اور امتِ مسلمہ کی راہنمائی فرمائی ہے۔ اس شعبہ کے ساتھ میرا تعلق ہمیشہ سے کچھ اس نوعیت کا رہا ہے کہ ’’احب الصالحین و لست منہم، لعل اللہ یرزقنی صلاحاً‘‘ ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
’’خطباتِ فتحیہ: احکام القرآن اور عصرِ حاضر‘‘
جامعہ فتحیہ اچھرہ لاہور ہمارے خطے کے قدیم ترین دینی اداروں میں سے ایک ہے جو ۱۸۷۵ء سے دینی تعلیم و تدریس اور عوامی اصلاح و ارشاد کی مساعی جمیلہ میں مصروف چلا آرہا ہے اور مختلف اوقات میں جہاں مشاہیر اہلِ علم و فضل تعلیمی خدمات دیتے رہے ہیں وہاں بہت سی علمی شخصیات نے اس سے استفادہ کیا ہے ۔ یہ ادارہ اپنی تاریخ کے حوالے سے دارالعلوم دیوبند، مظاہر علوم سہارنپور، مدرسہ شاہی مراد آباد ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
اقرأ روضۃ الأطفال ٹرسٹ کی تعلیمی پیشرفت
گیارہ نومبر کو پسرور میں اقرأ روضۃ الأطفال ٹرسٹ کے سالانہ پروگرام میں شرکت کا موقع ملا اور اس کے تعلیمی سرگرمیوں میں دن بدن توسیع اور تنوع کا ماحول دیکھ کر بے حد خوشی ہوئی۔ یہ ادارہ ملک بھر میں قرآن کریم حفظ کے ساتھ عصری تعلیم کو شامل کرنے اور اعلیٰ معیار پر اس کے انتظامات کے جذبہ سے حضرت مولانا مفتی ولی حسن ٹونکیؒ اور حضرت مولانا مفتی احمد الرحمٰنؒ کی سرپرستی میں شروع ہوا تھا ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
’’درس حجۃ اللہ البالغہ‘‘
امام الہند حضرت شاہ ولی اللہ دہلوی رحمہ اللہ کے افکار و فلسفہ کی تعلیم و اشاعت گزشتہ نصف صدی سے میری تدریسی اور تعلیمی سرگرمیوں کا محور چلا آرہا ہے، جو مجھے مکرم حضرت مولانا صوفی عبد الحمید خان سواتیؒ سے ورثہ میں ملا ہے۔ اور اس میں دورۂ حدیث کے طلباء کو ’’حجۃ اللہ البالغہ‘‘ کے کچھ ابواب پڑھانا بھی شامل ہے، جو بحمداللہ تسلسل کے ساتھ جاری ہے اور طلباء کو جو بھی فائدہ ہو ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
سودی نظام کے خلاف جدوجہد کا نیا مرحلہ
حالیہ آئینی ترامیم میں سودی نظام کے خاتمہ کے لیے ۳۱ دسمبر ۲۰۲۷ء آخری تاریخ طے ہونے پر ملک بھر کے دینی و عوامی حلقوں میں مسرت کا اظہار کیا گیا ہے اور گوجرانوالہ کے مختلف مکاتب فکر کے سرکردہ علماء کرام نے ایک مشاورت میں طے کیا ہے کہ اس حوالہ سے اب سودی نظام کے خلاف دینی و عوامی جدوجہد کو ازسرنو منظم کرنے کی ضرورت ہے، جس پر ۳۱ اکتوبر کو مرکز عثمان اہل حدیث کھیالی گوجرانوالہ میں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
علماء کرام کے دروس قرآن
حضرت مولانا حافظ گلزار احمد آزاد ہمارے شہر کے باذوق اور باہمت علماء کرام میں سے ہیں جو گزشتہ نصف صدی سے تعلیمی، فکری اور تحریکی میدانوں میں مسلسل سرگرم عمل ہیں۔ وہ جامعہ رشیدیہ ساہیوال اور جامعۃ نصرۃ العلوم گوجرانوالہ کے فیض یافتہ اور دونوں اداروں کے مسلکی اور تحریکی مزاج و ذوق کا امتزاج ہیں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
خلافت اسلامیہ اور آج کے حالات و ضروریات
اسلام کے سیاسی نظام کا عنوان ’’خلافت‘‘ ہے کہ حکمران فرد ہو یا کوئی طبقہ و جماعت، وہ حکمرانی میں جناب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی نیابت کرتا ہے اور احکام و قوانین میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات و فرامین کا پابند ہوتا ہے۔ فقہاء کرامؒ نے ہر دور میں اس کے اصول و قواعد کی اس وقت کی ضروریات کے مطابق وضاحت کی ہے اور آج بھی اس پر بحث و تمحیص جاری ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
مجوزہ دستوری ترامیم اور قرآن و سنت کی بالادستی کے ناگزیر تقاضے
قادیانیت کے حوالہ سے مبارک ثانی کیس پر سپریم کورٹ آف پاکستان کا تفصیلی فیصلہ سامنے آنے کے بعد فضا بحمد اللہ تعالیٰ خاصی حد تک صاف ہو گئی ہے اور اس فیصلہ پر مختلف مکاتب فکر کے اکابر علماء کرام کی طرف سے اطمینان کے اظہار نے کچھ ذہنوں میں پائے جانے والے تحفظات اور ابہامات دور کر دیے ہیں جس پر اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں سجدۂ شکر ادا کرتے ہوئے ہم سپریم کورٹ کا یہ فیصلہ صادر کرنے والے جسٹس صاحبان بالخصوص چیف جسٹس جناب قاضی فائز عیسیٰ کو ہدیہ تبریک پیش کرتے ہیں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
وفاقی وزیر مذہبی امور جناب انیق احمد کے نام مکتوب
محترمی جناب انیق احمد صاحب! السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ مزاج گرامی؟ وفاقی وزیر مذہبی امور کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر میری طرف سے ہدیۂ تبریک قبول فرمائیں۔ اللہ پاک آپ کو ان ذمہ داریوں سے بہتر انداز میں عہدہ برآ ہونے کی توفیق دیں اور ملک و قوم کی زیادہ سے زیادہ خدمت کرنے کی سعادت سے بہرہ ور فرمائیں، آمین یا رب العالمین ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
مولانا عبد الجبار سلفی صاحب کے نام مکتوب
آپ نے گزشتہ جمعہ کے روز گکھڑ کے اجتماع میں حضرت مولانا قاضی مظہر حسین نور اللہ مرقدہ کے مکاتیب کا مجموعہ عنایت کیا تھا، بے حد شکریہ! آج ان کے آثار و تبرکات پر ایک نظر ڈالنے کا موقع ملا، بہت خوشی اور اطمینان ہوا، بزرگوں کے ارشادات و افادات کو محفوظ رکھنا اور انہیں عوام اور علماء کرام کے سامنے استفادہ کے لیے پیش کرنا بہت بڑی دینی و علمی خدمت ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
مولانا فضل الرحمٰن کے نام مکتوب
محترمی حضرت مولانا فضل الرحمٰن زیدت مکارمکم! السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ مزاج گرامی؟ آپ کی خوشدامن محترمہ کی وفات کی خبر صدمہ کا باعث بنی، انا للہ وانا الیہ راجعون۔ اللہ پاک انہیں کروٹ کروٹ جنت نصیب کریں اور سب اہل خاندان کو صبر جمیل کی توفیق سے نوازیں، آمین یا رب العالمین ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
حضرت مولانا محمد سفیان قاسمی کے نام مکتوب
حضرت مولانا محمد سالم قاسمی نور اللہ مرقدہ کی وفات حسرت آیات پر آپ سے براہ راست رابطہ نہیں ہو سکا تھا، یہ ہم سب کا مشترکہ صدمہ ہے اور ہم سب ایک دوسرے کی تعزیت کے مستحق ہیں۔ یقیناً یہ دور ’’یقبض العلم بقبض العلماء‘‘ کا منظر پیش کر رہا ہے اور اہلِ علم ایک ایک کر کے ہم سے رخصت ہوتے جا رہے ہیں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
جناب سعد بن مسعود الحارثی کے نام مکتوب
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم۔
گرامی قدر عزت مآب جناب سعد بن مسعود الحارثی صاحب زیدت مکارمکم
رئیس مکتب الرابطۃ العالم الاسلامی اسلام آباد پاکستان
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ مزاج گرامی؟ مکمل تحریر
’’اسلام اور اقلیتیں: پاکستانی تناظر‘‘
پروفیسر ڈاکٹر محمد ریاض محمود صاحب الشریعہ اکادمی گوجرانوالہ کے پرانے رفقاء میں سے ہیں اور صاحبِ فکر و نظر استاذ ہیں۔ انہوں نے اسلامی ریاست میں غیر مسلم اقلیتوں کے حقوق و معاملات کا پاکستان کے تناظر میں جائزہ لیا ہے اور ایک ضخیم مقالہ میں مشکلات و مسائل پر اپنے نقطۂ نظر کا اظہار کیا ہے جس میں انہیں محترم خورشید احمد ندیم صاحب کی راہنمائی حاصل ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
تحریک ختم نبوت کی معروضی صورتحال اور اہم تقاضے
بعد الحمد والصلوٰۃ۔ میرے لیے سعادت کی بات ہے کہ اس سالانہ کانفرنس میں جو مجلس احرارِ اسلام کے زیر اہتمام سالہا سال سے اس مرکز میں منعقد ہو رہی ہے، شرکت کی سعادت حاصل ہوئی ہے، علماء کرام اور بزرگان دین کی زیارت کی ہے اور احرار قافلے میں تھوڑی دیر وقت گزارنے کا موقع ملا ہے۔ اللہ تبارک و تعالیٰ ہمارے ان بزرگوں کے مشن کو اور اس کام کو تکمیل سے نوازیں اور ہمیں ان ہمیشہ ساتھ دیتے رہنے کی توفیق عطا فرمائیں، آمین ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
حضرت حذیفہؓ کا ذوق اور فتنوں سے بچنے کا نسخہ
آج کی صحبت میں جناب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک ایسے صحابی کا تذکرہ کرنا چاہتا ہوں جنہیں اللہ نے باقی حضرات سے مختلف اور منفرد ذوق عطا فرمایا تھا اور وہ اپنے اس ذوق کے حوالے سے حضرات صحابہؓ میں معروف ہو گئے تھے۔ ان صحابئ رسولؐ کا نام حضرت حذیفہ بن الیمانؓ ہے اور یہ اپنے والد محترم حضرت یمانؓ کے ہمراہ اس دور میں مسلمان ہو گئے تھے جب بدر کا معرکہ بپا ہونے والا تھا ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
تحریکِ آزادی میں علماءِ دیوبند کا کردار
امامِ انقلاب حضرت مولانا عبید اللہ سندھیؒ کے نواسے مولانا ظہیر الحق دین پوریؒ کا گزشتہ جون کے دوران دین پور شریف میں انتقال ہوا ہے۔ وہ حضرت سندھیؒ کی ایک چلتی پھرتی نشانی تھے، جو آنکھوں سے اوجھل ہو گئے ہیں۔ اللہ تعالی انہیں کروٹ کروٹ جنت نصیب فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل کی توفیق سے نوازے، آمین يا رب العالمین ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
شریعت ایکٹ کیا ہے؟
گزشتہ روز اسلامی جمہوریہ پاکستان کی قومی اسمبلی میں حکومت کی طرف سے دستور میں ترمیم کا ایک بل پیش ہوا ہے، جس میں قرآن و سنت کو ملک کا سپریم لاء قرار دیا گیا ہے اور وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے اس موقع پر ایوان سے خطاب کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ پاکستان میں قرآن و سنت کی حکمرانی قائم کریں گے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
ڈاکٹر نصر حامد ابو زید — ایک نیا سلمان رشدی
ایک نئے سلمان رشدی ڈاکٹر نصر حامد ابو زید کے بارے میں ”العالم الاسلامی“ کی رپورٹ کا خلاصہ پیش خدمت ہے، تاکہ مغربی میڈیا اگر اپنی روایات کے مطابق اس مسئلے کو موضوعِ بحث بنائے تو اس سلسلے میں اصل حقائق سامنے ہوں۔ رابطہ عالم اسلامی کے مجلہ ’’العالم الاسلامی‘‘ مکہ مکرمہ مورخہ ۷ تا ۱۳ اگست ۱۹۹۵ء میں قاہرہ یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر نصر حامد ابو زید کے بارے میں شائع شدہ رپورٹ کے اہم اقتباسات ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر