پنجاب میں عیسائی ریاست کا مبینہ امریکی منصوبہ
روزنامہ نوائے وقت لاہور ۲۱ مئی ۲۰۰۰ء کے مطابق جمعیۃ علماء اسلام پاکستان کے امیر مولانا فضل الرحمٰن نے فیصل آباد میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ پنجاب میں عیسائی ریاست کے قیام کے لیے متحرک ہو چکا ہے اور این جی اوز کے ذریعے آئندہ پچیس سال میں اس کی راہ ہموار کرنے کا کام جاری ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
سائنسی تحقیقات اور کائنات کا نظام
روزنامہ جنگ لاہور ۱۸ مئی ۲۰۰۰ء کے مطابق برطانوی ولی عہد شہزادہ چارلس نے بی بی سے نشر ہونے والی ایک تقریر میں سائنسدانوں کے قدرت کے خلاف کام کرنے پر نکتہ چینی کرتے ہوئے ان خطرات کا اظہار کیا ہے کہ سائنسدان قدرت کی حسین دنیا کے خلاف یکطرفہ دلائل سے روحانی اور دینی اصولوں کو پس پشت ڈال کر ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
انڈونیشی مسلمانوں کی جدوجہد اور امریکی دھمکی
روزنامہ اوصاف اسلام آباد ۱۸ مئی ۲۰۰۰ء کی خبر کے مطابق امریکی وزیر خارجہ میڈین البرائٹ نے واشنگٹن میں انڈونیشی وزیرخارجہ کے دورے کے موقع پر ان کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ انڈونیشیا کے صوبہ ایچے میں شدت پسند اسلامی گروپوں اور مجاہدین کو کچلنے کے لیے امریکہ انڈونیشی حکومت کی مدد کرے گا ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
مشرف حکومت سے مطالبات اور ملک گیر ہڑتال
ملک بھر کے عوام نے ۱۹ مئی کو دینی جماعتوں اور تاجر برادری کی اپیل پر ملک گیر ہڑتال کر کے ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان کے اسلامی تشخص، دستور کی اسلامی دفعات، عقیدۂ ختم نبوتؐ کے تحفظ، اور ناموسِ رسالتؐ کی حفاظت کے لیے پاکستانی قوم ماضی کی طرح آج بھی پوری طرح متحد ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
سپریم کورٹ کا فیصلہ اور جنرل پرویز مشرف کیلئے مشورہ
سپریم کورٹ آف پاکستان کے ۱۲ ججوں نے ایک متفقہ فیصلہ کی رو سے آرمی چیف جنرل پرویز مشرف کے ۱۲ اکتوبر ۱۹۹۹ء کے اقدام کو جائز قرار دیتے ہوئے انہیں ہدایت کی ہے کہ وہ تین سال کے اندر انتخابات کرا کے اقتدار عوام کے منتخب نمائندوں کے سپرد کر دیں۔ روزنامہ جنگ لاہور ۱۳ مئی ۲۰۰۰ء کی رپورٹ کے مطابق عدالتِ عظمیٰ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
دو ہزار سالہ مظالم پر پوپ جان پال دوم کا معافی نامہ
مسیحی ماہنامہ شاداب لاہور نے مارچ ۲۰۰۰ء کے شمارہ میں مسیحی امت کے کیتھولک فرقہ کے سربراہ پوپ جان پال دوم کے اس معافی نامہ کی کچھ تفصیلات شائع کی ہیں جو انہوں نے روم میں ایک تقریب کے دوران بیان کیا ہے۔ پوپ جان پال دوم نے اپنے بیس منٹ کے خطاب میں گزشتہ دو ہزار سال کے دوران مسلمانوں، یہودیوں اور دیگر گروہوں کے خلاف ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
دینی مدارس اور جنرل پرویز مشرف کے عزائم
چیف ایگزیکٹو جنرل پرویز مشرف نے گزشتہ روز مصر کے دورہ کے موقع پر اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان کے دینی مدارس کی اصلاح کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ روزنامہ نوائے وقت لاہور ۱۹ اپریل ۲۰۰۰ء کے مطابق جنرل پرویز نے کہا ہے کہ وہ ملک کے دینی مدارس کو اجتماعی دھارے میں شامل کرنا چاہتے ہیں اور اس کے لیے ضروری اقدامات کریں گے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
این جی اوز کا دھندا اور جناب عبد الستار ایدھی
روزنامہ جنگ لاہور ۱۷ مارچ ۲۰۰۰ء کے مطابق ممتاز سماجی کارکن جناب عبد الستار ایدھی نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ پاکستان میں این جی اوز اس وقت کمائی کا سب سے بڑا دھندا ہے، جسے کوئی کام نہیں ملتا وہ این جی او بنا لیتا ہے، تاہم صرف دس فیصد این جی اوز حقیقت میں سماجی خدمات سرانجام دے رہی ہیں باقی نوے فیصد فراڈ ہیں اور ’’مال پانی‘‘ بنا رہی ہیں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
ثقافت کے نام پر شرمناک سرگرمیاں
روزنامہ اوصاف اسلام آباد نے ۱۶ مارچ ۲۰۰۰ء کو ساہیوال کی ایک رقاصہ فہمیدہ کا تفصیلی انٹرویو شائع کیا ہے جس میں اس نے بتایا کہ پاکستان سے مختلف ممالک میں رقاصاؤں کے جو ثقافتی طائفے جاتے ہیں ان سے رقص و سرود کی محفلیں سجانے کے علاوہ جسم فروشی کا مکروہ دھندہ بھی کرایا جاتا ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
قراردادِ مقاصد اور سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ سید نسیم حسن شاہ
روزنامہ نوائے وقت لاہور ۱۳ مارچ ۲۰۰۰ء کی ایک رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کے سابق چیف جسٹس جناب سید نسیم حسن شاہ نے لاہور میں ’’قراردادِ مقاصد‘‘ کے عنوان پر ایک خصوصی نشست سے خطاب کرتے ہوئے عدلیہ پر زور دیا ہے کہ وہ جوڈیشل ایکٹیوازم کے تحت قراردادِ مقاصد کو من و عن نافذ کر دے تاکہ اسلامی معاشرے کا قیام ممکن ہو سکے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
آلیج محمد کے جانشین لوئیس فرخان کے قبولِ اسلام کی خبر
روزنامہ نوائے وقت لاہور ۱۷ جنوری ۲۰۰۰ء کے مطابق جامعہ ازہر قاہرہ کے سرکردہ علماء کرام نے مصر کے صدر حسنی مبارک کے نام ایک خط میں ان سے کہا ہے کہ وہ مصر کی قومی اسمبلی میں گزشتہ دنوں پیش ہونے والے اس بل پر بحث کو تین ماہ کے لیے مؤخر کر دیں جس کے ذریعے عورتوں کو یہ حق دیا جا رہا ہے کہ وہ خاوندوں کے ساتھ تنازعہ کی صورت میں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
خواتین کو طلاق کا حق اور جامعہ ازہر
روزنامہ نوائے وقت لاہور ۱۷ جنوری ۲۰۰۰ء کے مطابق جامعہ ازہر قاہرہ کے سرکردہ علماء کرام نے مصر کے صدر حسنی مبارک کے نام ایک خط میں ان سے کہا ہے کہ وہ مصر کی قومی اسمبلی میں گزشتہ دنوں پیش ہونے والے اس بل پر بحث کو تین ماہ کے لیے مؤخر کر دیں جس کے ذریعے عورتوں کو یہ حق دیا جا رہا ہے کہ ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
مسلمانوں کا قتل عام اور عالمی عدالت
روزنامہ جنگ لاہور ۱۶ جنوری ۲۰۰۰ء کے مطابق ہیگ کی بین الاقوامی عدالت کے جنگی ٹربیونل نے بوسنیا کے پانچ کروٹ باشندوں کو مسلمانوں کے قتلِ عام کا مجرم قرار دے دیا ہے۔ ان پانچ کروٹ باشندوں نے ۱۹۹۳ء میں بوسنیا کے ایک وسطی گاؤں میں ایک سو مسلمانوں کا قتلِ عام کیا تھا ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
وفاقی شرعی عدالت اور اس کے بعض فیصلے
وفاقی شرعی عدالت کا قیام دستورِ پاکستان کے تحت اس لیے عمل میں لایا گیا تھا کہ ملک میں رائج جو قوانین اور ضابطے قرآن و سنت کے منافی ہیں ان کا تعین کر کے انہیں اسلامی تعلیمات کے سانچے میں ڈھالا جائے۔ اور وفاقی شرعی عدالت نے اس سلسلہ میں اب تک بہت سے اہم فیصلے صادر کیے ہیں جن میں سودی قوانین کو خلافِ اسلام قرار دینے کا تاریخی فیصلہ بھی شامل ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
انڈونیشیا میں مسیحی مسلم کشمکش اور دینی بیداری
نوائے وقت لاہور ۱۹ دسمبر ۱۹۹۹ء کی ایک خبر کے مطابق انڈونیشیا میں دینی حلقوں کے پرجوش مظاہرہ کے بعد رمضان المبارک کے دوران تمام نائٹ کلبوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ انڈونیشیا آبادی کے لحاظ سے دنیا کا سب سے بڑا اسلامی ملک ہے، لیکن جہاں اس کا آئین سیکولر بنیادوں پر استوار ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
ہم جنس پرستوں کے حق میں امریکی اور برطانوی عدالتوں کے فیصلے
روزنامہ جنگ لاہور نے ۲۲ دسمبر ۱۹۹۹ء کی اشاعت میں خبر دی ہے کہ امریکی ریاست ورماؤنٹ کی سپریم کورٹ نے ہم جنس پرستوں کو بھی میاں بیوی جیسے حقوق کا حقدار قرار دے دیا ہے۔ جج نے اپنی رولنگ میں کہا ہے کہ ریاست ورماؤنٹ کے ہم جنس پرست جوڑے بھی انہی حقوق کے حقدار ہیں جو مرد اور عورت کے جوڑے کو حاصل ہیں - - - مکمل تحریر
بچوں کی لازمی تعلیم اور چائلڈ لیبر کا مسئلہ
روزنامہ نوائے وقت لاہور ۲۳ دسمبر ۱۹۹۹ء کی ایک خبر کے مطابق حکومتِ پاکستان نے سکولوں میں بچوں کی تعلیم کو لازمی بنانے کے لیے قانونی اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔ جن کے تحت دکانوں، ہوٹلوں اور دیگر اداروں میں بچوں سے مزدوری لینے پر پابندی عائد کی جائے گی، اور بچوں کو سکول نہ بھیجنے والے والدین اور بچوں سے مزدوری کا کام کرانے والے دکانداروں اور مالکوں کے لیے سزائیں تجویز کی جائیں گی ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
ترکی میں دینی بیداری پر قدغنیں
روزنامہ جنگ لاہور ۱۷ مئی ۱۹۹۹ء کی ایک خبر کے مطابق ترکی کے صدر سلیمان ڈیمرل نے پارلیمنٹ کی نومنتخب خاتون رکن نروکو آجک کو ترکی کی شہرت سے محروم کر دینے کے فرمان پر دستخط کر دیے ہیں، جس کے بعد یہ امکان ہے کہ انہیں ترکی سے نکال دیا جائے گا۔ نروکو آجک حالیہ انتخابات میں ترک پارلیمنٹ کی رکن منتخب ہوئی ہیں مگر ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
سنکیانگ کے مسلمانوں کی حالت زار اور چینی حکومت
ہفت روزہ ضربِ مومن کراچی نے ۳۰ اپریل ۱۹۹۹ء کی اشاعت میں ایمنسٹی انٹرنیشنل کے حوالے سے رپورٹ شائع کی ہے کہ چین کی سرحد پر مسلم اکثریت کے صوبہ سنکیانگ میں گزشتہ ایک سال کے دوران ۱۹۰ افراد کو پھانسی دی گئی ہے۔ اگرچہ چین کی وزارتِ خارجہ نے ایمنسٹی کی اس رپورٹ کو گمراہ کن قرار دیتے ہوئے مسترد کیا ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
شرعی احکام اور ہماری عدالتوں کے فیصلے
روزنامہ پاکستان لاہور ۷ مئی ۱۹۹۹ء کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل نے سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس شائق عثمانی کے اس فیصلہ کو قرآنی احکام کی خلاف ورزی قرار دیا ہے جس میں وراثت میں لڑکی اور لڑکے کے حصہ کو برابر قرار دیتے ہوئے اس ضمن میں قرآنی حکم میں اجتہاد کی تجویز پیش کی گئی ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
وفاقی شرعی عدالت کے خاتمے کا مطالبہ
پاکستان بار کونسل کی ایک قرارداد قومی اخبارات کے ذریعے سامنے آئی ہے جس میں وفاقی شرعی عدالت اور حدود آرڈیننس کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ بار کونسل کے وائس چیئرمین رانا اعجاز احمد خان کے مطابق پاکستان بار کونسل نے وفاقی شرعی عدالت اور حدود آرڈیننس کو امتیازی قوانین کے زمرے میں شمار کرتے ہوئے انہیں ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
قوم پرست جماعتیں اور پاکستان کی دستوری اسلامی حیثیت
قوم پرست جماعتوں کے متحدہ محاذ ’’پونم‘‘ نے ایک حالیہ اجتماع میں مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان کے دستور پر نظرثانی کی جائے، جس کے لیے پونم کی طرف سے آئینی ترامیم کا پیکیج پیش کیا گیا ہے۔ اس پیکج میں مکمل صوبائی خودمختاری کے ساتھ ساتھ قومیتوں کی بنیاد پر نئے صوبوں کے قیام اور ملک کا نام تبدیل کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
مولانا سمیع الحق کی خوش آئند پیشکش
جمعیۃ علماء اسلام (س) کے سیکرٹری جنرل مولانا سمیع الحق نے روزنامہ اوصاف اسلام آباد (۱۵ مارچ ۱۹۹۹ء) کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مولانا فضل الرحمٰن سے اتحاد کے لیے تیار ہیں۔ جمعیۃ علماء اسلام پاکستان کے باہمی خلفشار نے جہاں اہلِ حق کی اس نمائندہ جماعت کی پارلیمانی قوت کو رفتہ رفتہ کمزور تر کر کے رکھ دیا ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
خواتین کو ورغلانے کی عالمی مہم
گزشتہ ہفتے ملک بھر میں خواتین کے حقوق کا دن منایا گیا اور مختلف شہروں میں تقریبات منعقد کر کے اس سلسلہ میں مطالبات دہرائے گئے۔ خواتین کے حقوق کی بحالی کا نعرہ مغرب سے درآمد شدہ ہے جس کا اصل مقصد عورتوں کو ورغلا کر گھریلو ذمہ داریوں سے بیزار کرنا اور اسی طرح خاندانی نظام کو سبوتاژ کرنا ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
بنگلہ دیش میں مولانا ساجد عثمان کی گرفتاری
گزشتہ دنوں بنگلہ دیش میں ایک پاکستان عالمِ دین مولانا ساجد عثمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ وہ میرے شاہ صادق آباد ضلع رحیم یار خان میں حفظ قرآن کریم کی معروف درسگاہ مدرسہ خدام القرآن کے بانی حضرت مولانا محمد عثمانؓ کے فرزند ہیں، ایک عرصہ تک جہاد افغانستان سے منسلک رہے ہیں اور حرکۃ الجہاد الاسلامی کے ذمہ دار حضرات میں سے ہیں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
ترکی میں اسلامی بیداری اور سیکولر فوج کا الٹی میٹم
۱۶ جنوری ۱۹۹۹ء کو گورنر سرحد نے ایک آرڈیننس کے ذریعے صوبہ سرحد کے مالاکنڈ ڈویژن اور ہزارہ ڈویژن کے ضلع کوہستان میں شرعی قوانین کے نفاذ کے لیے ’’شرعی نظامِ عدل آرڈیننس ۱۹۹۹ء‘‘ کا اعلان کیا ہے۔ جن کے تحت سوات، دیر، چترال اور کوہستان کے چار اضلاع اور مالاکنڈ کے قبائلی علاقے میں عدالتوں کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ مقدمات کے فیصلہ شریعتِ اسلامیہ کے مطابق کریں گی ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
مالاکنڈ ڈویژن میں نفاذِ شریعت کا اعلان
۱۶ جنوری ۱۹۹۹ء کو گورنر سرحد نے ایک آرڈیننس کے ذریعے صوبہ سرحد کے مالاکنڈ ڈویژن اور ہزارہ ڈویژن کے ضلع کوہستان میں شرعی قوانین کے نفاذ کے لیے ’’شرعی نظامِ عدل آرڈیننس ۱۹۹۹ء‘‘ کا اعلان کیا ہے جن کے تحت سوات، دیر، چترال اور کوہستان کے چار اضلاع اور مالاکنڈ کے قبائلی علاقے میں عدالتوں کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ مقدمات کے فیصلہ شریعتِ اسلامیہ کے مطابق کریں گی ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
این جی اوز کا ایجنڈا اور کردار
پنجاب کی حکومت ان دنوں این جی اوز کے معاملات، سرگرمیوں اور حسابات کی چھان بین کر رہی ہے، اور سوشل ویلفیئر کے صوبائی وزیر پیر محمد بنیامین رضوی اس مہم میں پیش پیش ہیں۔ این جی اوز ’’نان گورنمنٹل آرگنائزیشنز‘‘ کا مخفف ہے اور اس سے مراد وہ غیر سرکاری تنظیمیں ہیں جو رفاہی اور سماجی شعبوں میں عوام کی خدمت کے عنوان سے مختلف ملکوں میں سرگرم عمل رہتی ہیں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
کسووو کے مسلمانوں کا قتل عام
مشرقی یورپ کی ریاستوں میں بوسنیا کے بعد کسووو کے مسلمان سرب دہشت گردوں کے ہاتھوں مسلسل قتلِ عام کا شکار ہو رہے ہیں اور انسانی حقوق کے نام نہاد علمبردار چپ سادھ لیے بیٹھے ہیں۔ روزنامہ نوائے وقت لاہور ۱۶ دسمبر ۱۹۹۸ء کے مطابق کسووو میں حال ہی میں ۳۰ البانوی مسلمانوں کو یوگوسلاویہ کی فوج نے فائرنگ کر کے شہید کر دیا ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
مولانا عبد اللہؒ کا قاتل اور وفاقی وزیرداخلہ
روزنامہ جنگ لاہور ۲۰ دسمبر ۱۹۹۸ء کی ایک خبر کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری شجاعت حسین نے مرکزی جامع مسجد اسلام آباد کے سابق خطیب حضرت مولانا عبد اللہ شہیدؒ کے قاتلوں کی گرفتاری یا نشاندہی پر پانچ لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کیا ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
عراق پر امریکہ کی تازہ دہشت گردی
سینٹ آف پاکستان نے گزشتہ روز جمعیۃ علماء اسلام کے سینیٹر حافظ فضل محمود کی طرف سے پیش کردہ قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی ہے جس میں عراق پر امریکہ اور برطانیہ کے حالیہ حملوں کو عالمِ اسلام اور انسانیت پر حملہ قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی گئی ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
امریکی مفادات کا شکنجہ اور وفاقی وزیر محمود علی
کیبنٹ ڈویژن کے وفاقی وزیر جناب محمود علی کا تعلق بنگلہ دیش کے خطے سے ہے مگر وہ ہمیشہ پاکستان کے دوبارہ اتحاد کے لیے آواز اٹھاتے رہے ہیں۔ سقوطِ ڈھاکہ کے بعد انہوں نے وہاں جانے کی بجائے پاکستان میں قیام کو ترجیح دی ہے اور ان کا شمار محبِ وطن پاکستانیوں میں ہوتا ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
فرانس میں مسلمانوں، عیسائیوں اور یہودیوں کا اتحاد
روزنامہ جنگ لاہور ۹ نومبر ۱۹۹۸ء کی ایک رپورٹ کے مطابق فرانس میں مسلمانوں، عیسائیوں اور یہودیوں کے مذہبی حلقوں نے اس قانونی بل کے خلاف متحدہ محاذ بنا لیا ہے جو ہم جنس پرستی کو قانونی شکل دینے کے لیے فرانسیسی پارلیمنٹ میں پیش ہونے والا ہے، اور فرانس کی سوشلسٹ حکومت اس بل کی منظوری کے لیے راہ ہموار کر رہی ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
’’میری لینڈ امن سجھوتہ‘‘ اور اسرائیلی حکومت
ان دنوں اسرائیلی حکومت اور یاسر عرفات کی سربراہی میں قائم نیم خودمختار فلسطینی اتھارٹی کے درمیان امریکہ کی کوششوں سے ہونے والے ’’میری لینڈ امن سمجھوتہ‘‘ پر عملدرآمد کے لیے پیشرفت ہو رہی ہے۔ جس کے تحت اسرائیل کو دریائے اردن کا مغربی کنارہ خالی کرنا ہے اور اس کے بعد فلسطینی حکومت کے باقاعدہ قیام کی بات آگے بڑھے گی ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
ربوہ کا نام اور قادیانی دجل و فریب
پنجاب اسمبلی نے گزشتہ روز ربوہ کا نام تبدیل کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی ہے جس پر ملک بھر کے دینی حلقوں میں اطمینان کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ جبکہ قادیانی جماعت کے ایک ترجمان نے اس پر نکتہ چینی کی ہے اور اسے انسانی حقوق کے منافی قرار دیا ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
معاشی مقاطعہ کی شرعی حیثیت
فلسطینی مظلوم بھائیوں کی حمایت اور اسرائیلی جارحیت و درندگی کے خلاف احتجاج کے طور پر امت مسلمہ کے بہت سے حلقے اسرائیل اور اس کے پشت پناہوں کی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم چلا رہے ہیں اور شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی نے بھی اسے ایک بیان میں ایمانی غیرت اور قومی حمیت کا مسئلہ قرار دیتے ہوئے اس کی حمایت کی ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
اقوام متحدہ اور امیر ممالک
روزنامہ جنگ لاہور ۲۰ اکتوبر ۱۹۹۸ء کے ایک ادارتی شذرہ کے مطابق اقوام متحدہ کی دنیا میں غربت کے بارے میں سالانہ رپورٹ میں دنیا کے امیر ترین ممالک پر سخت تنقید کی گئی ہے۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ یہ امیر ممالک دنیا میں غربت اور افلاس کو کم کرنے میں بری طرح ناکام رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بیسویں صدی کے اختتام پر جس پیمانے پر غربت پائی جاتی ہے وہ انسانیت کے نام پر ایک دھبہ ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
اسلام اور مغرب میں مذاکرات کا ایجنڈا
روزنامہ خبریں ۱۱ اکتوبر ۱۹۹۸ء میں شائع شدہ ایک رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیر خارجہ مسٹر رابن کک نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسلام اور مغرب میں غلط فہمیاں دور کرنے کے لیے یورپی یونین اور اسلامک آرگنائزیشن کے درمیان بہت جلد مذاکرات ہوں گے، ہم میں بہت سی غلط فہمیاں اور دوریاں ہیں اور ہم مزید انہیں بڑھنے نہیں دیں گے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
قرآن و سنت کی تعبیر و تشریح کا حکومتی اختیار
قرآن و سنت کو ملک کا سپریم لا قرار دینے کے لیے آئین میں پندرہویں ترمیم کا بل قومی اسمبلی نے منظور کر لیا ہے اور اب یہ بل سینٹ میں جا چکا ہے۔ جس کے بارے میں حکومتی حلقے اس توقع کا مسلسل اظہار کر رہے ہیں کہ ایوانِ بالا میں حکومت کو مطلوبہ اکثریت حاصل نہ ہونے کے باوجود وہ اسے سینٹ میں منظور کرانے میں کامیاب ہو جائیں گے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
نفاذِ شریعت کی راہ میں اصل رکاوٹ
ان دنوں پارلیمنٹ میں حکومت کی طرف سے پیش کردہ مجوزہ ’’پندرہویں آئینی ترمیم‘‘ پر بحث جاری ہے اور قومی اسمبلی اس سرکاری بل پر غور کر رہی ہے جس کے تحت قرآن و سنت کو ملک کا سپریم لا قرار دیا جا رہا ہے۔ اس بل میں ’’امر بالمعروف‘‘ کا نظام قائم کرنے اور آئینی ترمیم کا طریق کار آسان بنانے کے ساتھ ساتھ حکومت کو بعض ایسے اختیارات دینے کی شقیں بھی شامل ہیں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
ایرانی راہنما مولانا عبد العزیزؒ کے فرزند ڈاکٹر عبد الرحیم سے ملاقات
گزشتہ دنوں لندن میں مقیم ایران کے سنی راہنما ڈاکٹر عبد الرحیم راقم الحروف سے ملاقات کے لیے ابوبکرؓ اسلامک سنٹر ساؤتھال براڈوے میں تشریف لائے اور ان سے ایران کے برادرانِ اہلِ سنت کے مسائل و حالات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ ڈاکٹر عبد الرحیم ایرانی بلوچستان کے صدر مقام زاہدان سے تعلق رکھنے والے بزرگ عالمِ دین حضرت مولانا عبد العزیزؒ کے چھوٹے بھائی ہیں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
مغرب کو تیسرے نظام کی تلاش
روزنامہ جنگ لندن ۲۲ اگست ۱۹۹۸ء کی اشاعت میں جناب آصف جیلانی نے ’’مغرب تیسری راہ کی کھوج میں‘‘ کے عنوان سے اپنے مضمون میں بتایا ہے کہ مغرب طویل سرد جنگ کے ذریعے مارکسی سوشلزم کا نظام ناکام ثابت کرنے، اور پھر مارگریٹ تھیچر کی آزاد معیشت کے نتائج میں سخت مایوسی کے سامنے کے بعد اب ایک تیسری راہ کا متلاشی ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
کنٹربری کی عالمی کانفرنس میں بشپ صاحبان کا ناروا مطالبہ
روزنامہ جنگ لندن نے ۸ اگست ۱۹۹۸ء کی اشاعت میں خبر دی ہے کہ کنٹربری میں منعقد ہونے والی مسیحی بشپ صاحبان کی عالی کانفرنس میں ایک قرارداد کے ذریعے حکومتِ پاکستان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ پاکستان میں توہینِ مذہب پر سزا کا قانون ۲۹۵بی اور ۲۹۵سی ختم کر دیا جائے۔ خبر کے مطابق اس کانفرنس میں دنیا بھر کے ایک سو ساٹھ ملکوں کے ساڑھے سات سو بشپ صاحبان شریک ہوئے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
جھوٹی نبوت کا اخلاقی معیار
اہلِ اسلام کا عقیدہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کا ہر پیغمبر معصوم ہوتا ہے اور اللہ تعالیٰ اپنے نبیوں کو ہر قسم کے گناہ اور اخلاقی کمزوری سے محفوظ رکھتے ہیں، جیسا کہ حضرت یوسف علیہ السلام کے ایمان افروز واقعہ سے ظاہر ہے۔ جبکہ اس کے برعکس جھوٹی نبوت کے دعویداروں کو ہر دور میں ان معاملات میں ذلت آمیز رسوائی کا سامنا کرنا پڑا ہے، اور یہ بھی شاید اللہ تعالیٰ کی تکوینی حکمت کا اظہار ہوتا ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
برطانیہ کی ڈرگز پالیسی اور چرچ آف انگلینڈ
لندن سے شائع ہونے والے ایک اردو روزنامہ ’’السلام علیکم پاکستان‘‘ نے ۱۵ جون ۱۹۹۸ء کی اشاعت میں خبر دی ہے کہ چرچ آف انگلینڈ نے اپنی نئی رپورٹ میں سفارش کی ہے کہ ہیروئن جیسے خطرناک ڈرگ کو ’’ڈی کریمینلائز‘‘ کر دیا جائے یعنی اسے جرم قرار دینے کی پالیسی ترک کر کے جائز تسلیم کر لیا جائے۔ رپورٹ میں حکومتِ برطانیہ کی ۱۹۶۰ء سے اب تک کی ڈرگز پالیسی پر شدید تنقید کی گئی ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
مغربی معاشرہ اور اخلاق باختگی کا سمندر
روزنامہ جنگ لندن نے ۲۵ جون ۱۹۹۸ء کو رائٹر کے حوالے سے خبر شائع کی ہے کہ ترکی کی دستوری عدالت نے ملک میں نافذ ضابطۂ تعزیرات کی دفعہ ۲۴۰ کو ختم کر دیا ہے جس میں زنا کی مرتکب عورت کی تین سال قید کی سزا رکھی گئی تھی۔ ترکی کے قانون میں مرد کے لیے زنا کی کوئی سزا نہیں ہے جبکہ عورت کو زنا کا مرتکب قرار پانے پر تین سال قید کی سزا دی جاتی ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
انسانی حقوق پر مغربی فلسفہ کی اجارہ داری
روزنامہ جنگ لندن ۳۰ جون ۱۹۹۸ء کے مطابق امریکہ کے صدر بل کلنٹن نے حالیہ دورۂ چین کے موقع پر بیجنگ یونیورسٹی کے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کسی بھی ملک پر اپنے نظریات نہیں ٹھونسنا چاہتا، البتہ کئی حق ایسے ہیں جن کا بین الاقوامی سطح پر احترام کیا جانا چاہیے، ہر ملک میں لوگوں کو عزت سے رہنے، اپنے حق کے لیے آواز بلند کرنے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
’’ذرا نم ہو تو یہ مٹی بہت زرخیز ہے ساقی‘‘
روزنامہ نیشن لندن نے ۴ جون ۱۹۹۸ء کی اشاعت میں خبر دی ہے کہ ۲۸ مئی کو جب پاکستان ایٹمی دھماکوں کے مراحل سے گزر رہا تھا، ایک پاکستانی نوجوان نے کمپیوٹر ٹیکنالوجی میں مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکہ کے جی ایچ کیو پینٹاگون کا انٹرنیٹ سسٹم جام کر دیا، اور انٹرنیٹ پر امریکی حکام کو پیغام دیا کہ وہ اسلامی ممالک بالخصوص پاکستان کے داخلی معاملات میں مداخلت بند کر دیں ورنہ ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
مغربی ممالک میں سیاسی پناہ کا دھندہ
روزنامہ جنگ لندن نے ۶ اپریل ۱۹۹۸ء کی اشاعت میں برطانوی اخبار ’’نیوز آف ورلڈ‘‘ کے حوالے سے ایک نئے پاکستانی مہدی کے بارے میں رپورٹ شائع کی ہے جس کا نام نہیں لکھا گیا، مگر مذکورہ برطانوی اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ شخص پاکستان کے شہر گجرات کے رہنے والا ہے، پہلی بار ۱۹۸۳ء میں برطانیہ آیا اور کچھ عرصہ رہ کر امریکہ چلا گیا، پھر دوبارہ ۱۹۹۲ء میں لندن آیا ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
امر بالمعروف و نہی عن المنکر اور اسلامی تعلیمات
’’اسلام کے بنیادی ارکان مسلم ریاست کو کیا سبق سکھاتے ہیں؟‘‘ کے عنوان سے محترم افضال ریحان صاحب کے ایک حالیہ کالم کے ایک پہلو پر کچھ گزارشات پیش کر چکا ہوں، ایک اور پہلو کے حوالے سے چند معروضات پیش کرنا ضروری سمجھتا ہوں۔ محترم موصوف ارشاد فرماتے ہیں کہ امر بالمعروف اور نہی عن المنکر‘‘ کا جو فریضہ ہے، اس کو جتنا بھی بڑھا لیا جائے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر