بہائی گروہ کا پس منظر اور بڑھتی ہوئی سرگرمیاں

روزنامہ خبریں لاہور نے ۸ مارچ ۱۹۹۸ء کے ادارتی نوٹ میں بہائی گروہ کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کا نوٹس لیا ہے اور بتایا ہے کہ ایران کے مذہبی انقلاب (۱۹۷۹ء) کے بعد بہائیوں کے بہت سے خاندان وہاں سے ترکِ وطن کر کے پاکستان کے مختلف حصوں میں آباد ہو گئے تھے، جو رفتہ رفتہ منظم شکل اختیار کر گئے ہیں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

اپریل ۱۹۹۸ء

’’مجلس عمل علماء اسلام پاکستان‘‘ کا قیام اور پروگرام

دیوبندی مسلک سے تعلق رکھنے والی سترہ جماعتوں نے ’’مجلس عمل علماء اسلام پاکستان‘‘ کے نام سے ایک متحدہ محاذ کے قیام کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد مندرجہ ذیل پانچ نکات کے حوالے سے جدوجہد کو منظم کرنا ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

مارچ ۱۹۹۸ء

صدر رفیق تارڑ کا ذاتی خرچ پر حج ۔ ایک اچھی روایت

صدر پاکستان جناب محمد رفیق تارڑ اس سال حج پر جا رہے ہیں جو صدر منتخب ہونے کے بعد ان کا پہلا بیرونی سفر اور پہلا حج ہو گا۔ ہمارے ہاں عام طور پر یہ روایت چلی آ رہی ہے کہ صدر یا وزیر اعظم حج اور عمرہ کے لیے جاتے ہیں تو ایک اچھا خاصا وفد ان کے ہمراہ ہوتا ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

اپریل ۱۹۹۸ء

پاکستان میں مغربی سفارتخانوں کا کردار

لاہور کی صائمہ وحید کے کیس نے عالمگیر شہرت حاصل کی جس نے والدین کی مرضی کے بغیر ایک نوجوان محمد ارشد سے خفیہ شادی رچا لی تھی، اور ہائی کورٹ نے اس کا یہ حق تسلیم کر لیا تھا کہ وہ والدین کی مرضی کے خلاف اپنی مرضی سے شادی کر سکتی ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

مارچ ۱۹۹۸ء

حضرت شیخ الحدیث کا دورۂ بنگلہ دیش

بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے فاضل ’’نصرۃ العلوم‘‘ مولوی محمد عبد اللہ صاحب کا گزشتہ ایک سال سے مسلسل اصرار تھا کہ شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد سرفراز خان صفدر دامت برکاتہم ایک بار ان کی دعوت پر بنگلہ دیش کا سفر ضرور کریں۔ مولوی محمد عبد اللہ صاحب کا تعلق ڈھاکہ کی نواحی بستی مدھوپور سے ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

فروری ۱۹۹۸ء

گورنمنٹ کالج لاہور کا تعلیمی نصاب اور قومی تعلیمی پالیسی

روزنامہ خبریں لاہور نے ۴ جنوری ۱۹۹۸ء کو اپنے ایک ادارتی نوٹ میں بتایا ہے کہ اخباری رپورٹ کے مطابق گورنمنٹ کالج لاہور کی بعض درسی کتابوں میں سے اسلام اور اس حوالے سے احادیث کو خارج کر دیا گیا ہے، قرآن و سنت کا مذاق اڑایا گیا ہے، اور برہنگی کی ترغیب دی گئی ہے - - - مکمل تحریر

فروری ۱۹۹۸ء

امریکی فوج میں عورتوں کے علیحدہ یونٹس

امریکی وزارت دفاع نے فوج میں مردوں اور عورتوں کے الگ الگ یونٹ قائم کرنے کی سفارش کر دی ہے اور کہا ہے کہ ’’فوج کے سبھی شعبوں اور بری، بحری اور فضائی افواج میں بھی انتہائی بنیادی یونٹوں، پلاٹون، ڈویژن یا فلائٹوں کی سطح تک بھی عورتوں اور مردوں کو الگ الگ کر دیا جائے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

فروری ۱۹۹۸ء

مسیحی قیادت اور سیکولر ایجنڈا

روزنامہ نوائے وقت لاہور نے ۲ جنوری ۱۹۹۸ء کی اشاعت میں عیسائیوں کے کیتھولک فرقہ کے سربراہ پوپ جان پال کے بارے میں ایک رپورٹ شائع کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ وٹیکن سٹی کے موجودہ سربراہ کے خلاف کچھ عرصہ قبل یہ الزام عائد کیا گیا تھا کہ وہ امریکی سی آئی اے کے ایجنٹ کے طور پر کام کرتے رہے ہیں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

فروری ۱۹۹۸ء

دینی اقدار و روایات اور تشکیک کی مہم

گزشتہ دنوں لاہور کے اخبارات میں ایک شادی کی تفصیلی خبر بڑے اہتمام کے ساتھ شائع ہوئی ہے جو ہوٹل میں منعقد ہوئی اور کسی ستم ظریف نے ہیجڑے سے شادی رچا کر اس کی تشہیر کا اہتمام کیا ہے۔ عام طور پر اسے کسی من چلے کا مذاق سمجھا جائے گا ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

جنوری ۱۹۹۸ء

صدارت کے لیے جسٹس (ر) محمد رفیق تارڑ کی نامزدگی

سردار فاروق احمد خان لغاری کے استعفیٰ کے بعد حکمران جماعت نے سپریم کورٹ کے سابق جج چوہدری محمد رفیق تارڑ کو صدارت کے لیے اپنا امیدوار نامزد کیا ہے، اور امید غالب ہے کہ ان سطور کی اشاعت تک وہ منتخب ہو کر اپنے منصب کا حلف اٹھا چکے ہوں گے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

جنوری ۱۹۹۸ء

دستورِ پاکستان اور مرزا طاہر احمد

حکومت اور عدلیہ کے درمیان گزشتہ کئی ماہ سے چلی آنے والی کشمکش اور اس سے پیدا شدہ بحران کے ٹھنڈا ہونے پر جہاں پوری قوم نے اطمینان کا سانس لیا ہے اور کاروبار زندگی ایک بار پھر معمول کی راہوں پر چلتا نظر آنے لگا ہے وہاں اس پر سب سے زیادہ دکھ کا اظہار قادیانی امت کے سربراہ مرزا طاہر احمد نے کیا ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

جنوری ۱۹۹۸ء

فلسفہ اور سائنس، اسلامی نقطۂ نظر سے

انسان اپنی سوچ اور سمجھ کے ذریعے سے، اپنی عقل استعمال کر کے کسی معاملہ میں نتائج اخذ کرتا ہے تو وہ اس کا فلسفہ کہلاتا ہے۔ اور کسی معاملہ میں مشاہدات اور تجربات کے ذریعے سے نتائج تک پہنچا جائے تو اسے سائنس کہتے ہیں۔ جب تک کائنات کے حقائق کا مشاہدہ اور تجربہ شروع نہیں ہوا تھا تو فلسفہ ہی سب کچھ تھا اور سائنس بھی اسی کا حصہ تھی ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۲۰ نومبر ۲۰۱۵ء

ہائی کورٹ کے قادیانی ججوں کا معاملہ

روزنامہ جنگ لاہور ۱۵ نومبر ۱۹۹۷ء کی خبر کے مطابق تحریکِ ختمِ نبوت کے راہنماؤں نے لاہور ہائی کورٹ میں مبینہ طور پر دو ججوں کے تقرر کے خلاف یومِ احتجاج منایا ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ قادیانیوں کو کلیدی اسامیوں پر فائز کرنے کی پالیسی ختم کی جائے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

دسمبر ۱۹۹۷ء

خلیج میں امریکہ کی فوجی موجودگی کے اصل مقاصد

عراق میں فوجی تنصیبات کا معائنہ کرنے والی اقوام متحدہ کی ٹیم سے امریکیوں کو نکال دینے کے بعد علاقہ کی صورتحال پھر سے کشیدہ ہو گئی ہے، اور امریکی حکومت نے عراقی حکومت کی اس کاروائی کا سخت نوٹس لینے کا اعلان کیا ہے جس میں عراق پر ایک بار پھر فوجی حملہ کا امکان بھی شامل بتایا جاتا ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

دسمبر ۱۹۹۷ء

ہائی کورٹ اور قرآنی احکام

روزنامہ نوائے وقت لاہور ۵ نومبر ۱۹۹۷ء کی ایک خبر ملاحظہ فرمائیں: لاہور ہائی کورٹ کی جسٹس بیگم فخر النساء کھوکھر نے اس اہم قانونی نکتہ پر حتمی فیصلہ کے لیے چیف جسٹس کو فل کورٹ کی تشکیل کی درخواست کی ہے کہ میاں بیوی میں صلح کے لیے قرآنی حکم کے تحت کاروائی کی جائے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

دسمبر ۱۹۹۷ء

چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت کے نام ایک عریضہ

راقم الحروف نے چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت اسلامی جمہوریہ پاکستان کے نام ۷ نومبر ۱۹۹۷ء کو جنرل پوسٹ آفس گوجرانوالہ سے ارجنٹ میل سروس (رسید نمبر ۷۷۶) کے ذریعے ایک عریضہ ارسال کیا ہے جس کا مضمون قارئین کی دلچسپی کے لیے پیش خدمت ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

دسمبر ۱۹۹۷ء

مسلم ممالک کی تجارتی منڈی، ملائیشیا کے وزیر اعظم کی تجویز

ملائیشیا کے وزیر اعظم جناب مہاتیر محمد نے گزشتہ روز جنوب مشرقی ایشیا کے ممالک کے وزرائے خارجہ کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسلم ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ یورپی منڈی کی طرز پر اپنی آزاد تجارتی منڈی بنائیں اور تجارت میں ایک دوسرے سے تعاون کریں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

نومبر ۱۹۹۷ء

حدود آرڈیننس اور موجودہ عدالتی نظام

’’حدود‘‘ معاشرتی جرائم زنا، شراب نوشی، قذف، چوری، ڈکیتی وغیرہ کی ان متعین شرعی سزاؤں کو کہا جاتا ہے جو قرآن کریم، سنتِ نبویؐ اور اجماعِ صحابہؓ سے ثابت ہیں۔ پاکستان میں ان سزاؤں کا نفاذ جنرل ضیاء الحق مرحوم کے دور میں ’’حدود آرڈیننس‘‘ کے نام سے ہوا تھا۔ اور ان کے بارے میں ’’خواتین حقوق کمیشن‘‘ کی مذکورہ سفارش کے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

نومبر ۱۹۹۷ء

دستور پاکستان اور قرآن و سنت کی بالادستی

روزنامہ جنگ لاہور ۱۵ اکتوبر ۱۹۹۷ء کی خبر کے مطابق پنجاب اسمبلی نے انجینئر ظفر اقبال ملک ایم پی اے کی پیش کردہ قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی ہے جس میں وفاقی حکومت سے سفارش کی گئی ہے کہ دستورِ پاکستان میں ترمیم کر کے قرآن و سنت کو ملک کا سپریم لا قرار دیا جائے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

نومبر ۱۹۹۷ء

الیکشن کمیشن کی طرف سے مخلوط طرز انتخاب کی سفارش

روزنامہ نوائے وقت لاہور ۱۶ ستمبر ۱۹۹۷ء کی ایک خبر کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حکومتِ پاکستان سے سفارش کی ہے کہ اقلیتوں کے لیے جداگانہ انتخاب کا طریقہ ختم کر کے مخلوط طرز انتخاب کو دوبارہ بحال کیا جائے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

اکتوبر ۱۹۹۷ء

قرطبہ کی جامع مسجد میں گرجا گھر

پنجاب اسمبلی کے رکن مولانا منظور احمد چنیوٹی یورپ کے مختلف ممالک میں ختمِ نبوت کانفرنسوں سے خطاب کے بعد گزشتہ دنوں وطن واپس پہنچے تو انہوں نے اپنے دورہ کے تاثرات بیان کرتے ہوئے قرطبہ کی جامع مسجد کا بھی ذکر کیا جہاں انہیں اس سفر میں اپنے رفقاء کے ہمراہ حاضری کا موقع ملا ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

اکتوبر ۱۹۹۷ء

انڈونیشیا کے ایک سابق قادیانی مبلغ احمد ہاریادی سے ملاقات

برمنگھم کی سالانہ ختم نبوت کانفرنس میں اس سال انڈونیشیا کے ایک سابق قادیانی مبلغ احمد ہاریادی بھی شریک ہوئے جو انڈونیشیا کے جزیرہ گروڈی سے تعلق رکھتے ہیں۔ مسلمان خاندان میں پیدا ہوئے، نوجوانی کے زمانے میں قادیانیت سے متاثر ہو کر قادیانی ہو گئے، دس سال تک قادیانی جماعت کے مبلغ و مربی رہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

ستمبر ۱۹۹۷ء

معرکۂ فلسطین کی معروضی صورتحال پر ایک نظر

فلسطین انبیاء کرام علیہم السلام کا وطن ہے، بیت المقدس کی سرزمین ہے، اور دنیا بھر کے مسلمانوں کی عقیدتوں اور محبتوں کا مرکز ہے۔ اس کی تاریخ کا آغاز سیدنا حضرت ابراہیم علیہ السلام کی ہجرت سے ہوتا ہے جب انہوں نے اپنے والد آذر کے ساتھ آخری مکالمہ کے بعد اہلیہ محترمہ حضرت سارہؓ اور بھتیجے حضرت لوط علیہ السلام کے ساتھ بابل سے فلسطین کی طرف ہجرت فرمائی تھی اور اس سرزمین کو اپنا مسکن بنا لیا تھا ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۲۶ اکتوبر ۲۰۲۳ء

رسول اللہؐ کی بعثت پر ماحولیاتی تبدیلی کا ایک واقعہ

سرور کائنات صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثتِ مبارکہ کے ساتھ انسانی سماج میں ماحولیاتی دائرہ میں بہت سی تبدیلیاں آئی ہیں جن میں سے ایک کا تذکرہ کرنا چاہوں گا۔ اس کا ذکر قرآن کریم میں بھی ہے اور بخاری شریف کی ایک روایت کے مطابق جناب نبی اکرمؐ نے بھی اس کا تذکرہ فرمایا ہے۔ وہ یہ کہ بعثتِ نبویؐ سے قبل جِنوں کی آمد و رفت آسمانوں تک عام تھی، وہ فرشتوں کے ماحول میں آتے جاتے تھے اور وہاں کی خبریں سن کر دنیا میں اپنے دوست انسانوں کو بتاتے تھے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۸ اکتوبر ۲۰۲۳ء

فلسطین کی موجودہ صورتحال اور ہماری ذمہ داریاں

اسرائیل کے خلاف فلسطینیوں کی جماعت ’’حماس‘‘ کی کارروائی کے بعد غزہ پر اسرائیل کے فضائی حملوں کا دائرہ پھیلتا جا رہا ہے اور اب تک مبینہ طور پر پانچ ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین شامل ہیں جبکہ غزہ کا بہت بڑا حصہ کھنڈرات میں تبدیل ہونے کے ساتھ ساتھ خوراک، بجلی، پانی اور طبی سہولیات کا بحران بھی پیدا ہو چکا ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

نومبر ۲۰۲۳ء

یورپی ممالک میں ہم جنس پرستی کی قانونی عمر

برطانوی اخبارات میں ان دنوں ایک مقدمہ کا بہت چرچا ہے جو ایک برطانوی شہری یوان سدرلینڈ نے یورپی عدالت میں دائر کر رکھا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں ہم جنس پرستی کے لیے ۱۸ سال کی عمر کی جو حد قانون نے مقرر کر رکھی ہے وہ انسانی حقوق کے منافی ہے، کیونکہ عورت کے ساتھ شادی کے لیے قانون میں ۱۶ سال کی عمر مقرر ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

اگست ۱۹۹۷ء

برطانیہ کے ایک عیسائی مذہبی راہنما سے ملاقات

گزشتہ ہفتے برطانیہ کے شہر نوٹنگھم میں سینٹ میری چرچ کے سربراہ جناب کینن نیل سے ملاقات کا موقع ملا جو نوٹنگھم سٹی کونسل کے لارڈ میئر کے مذہبی مشیر بھی ہیں اور ان کا تعلق چرچ آف انگلینڈ سے ہے۔ ملاقات میں مختلف امور پر گفتگو ہوئی جن میں ایک پہلو کے بارے میں بات چیت کا خلاصہ قارئین کی خدمت میں پیش کرنا مناسب معلوم ہوتا ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

اگست ۱۹۹۷ء

پاکستان سے ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطالبات

ایمنسٹی انٹرنیشنل ایک بین الاقوامی ادارہ ہے جو انسانی حقوق کے حوالے سے کام کرتا ہے، اور دنیا بھر میں انسانی حقوق پر عملدرآمد کی صورتحال پر نظر رکھتے ہوئے جہاں اس کے نقطۂ نظر سے انسانی حقوق کے احترام اور ان پر عملدرآمد کی صورتحال تسلی بخش نہیں ہوتی، اس کی نشاندہی کر کے اپنی سفارشات پیش کرتا ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

اگست ۱۹۹۷ء

ایک سوڈانی راہنما سے ملاقات

ماہِ رواں کے آغاز میں برمنگھم کی مرکزی جامع مسجد میں منعقدہ جمعیت علماء برطانیہ کی سالانہ ’’توحید و سنت کانفرنس‘‘ میں برادر مسلم ملک سوڈان کے ایک راہنما ڈاکٹر الامین محمد عثمان سے ملاقات ہوئی، جو کانفرنس میں اپنے خطاب کے دوران دنیا بھر کے مسلمان بھائیوں سے اپیل کر رہے تھے کہ ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

جولائی ۱۹۹۷ء

کیا اسلامی قوانین کے نفاذ کی ضرورت نہیں ہے؟

بلوچستان کے ایک سابق وزیر اعلیٰ اور ممتاز مسلم لیگی راہنما میر ظفر اللہ جمالی گزشتہ دنوں لندن آئے اور روزنامہ جنگ لندن نے ان کے ساتھ ’’جنگ فورم‘‘ کے عنوان سے ایک نشست کا اہتمام کیا جس میں انہوں نے پاکستان کی صورتحال کے بارے میں مختلف لوگوں کے سوالات کے جوابات دیے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

جولائی ۱۹۹۷ء

Pages

2016ء سے
Flag Counter