’’ابراہیمیّت‘‘ کی دعوت اور اسلامی تعلیمات
ہمارے ملک اور خطے کے علاقے کے حالات جیسے ہیں وہ آپ سب کے سامنے ہیں۔ لیکن اس دوران ایک اہم واقعہ ہوا ہے کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرقِ وسطیٰ کا دورہ کیا ہے اور اس سے صورتحال میں جو تبدیلی آ رہی ہے اس کے بارے میں کچھ عرض کرنا چاہتا ہوں۔ ہم تو کافی عرصہ سے پڑھ رہے ہیں لیکن یہ بات اب منظر عام پر آ رہی ہے جسے ’’ابراہیمی معاہدہ‘‘ کہتے ہیں اور اس پر امریکہ کا صدر ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
’’ابراہیمی‘‘ ہونے کی قرآنی تعریف
بعد الحمد والصلوٰۃ۔ یہ آواز تو کافی عرصے سے لگ رہی ہے، اب ذرا عالمی سطح پر بلند ہوئی ہے کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام سے نسبت رکھنے والے مذہب اکٹھے ہو جائیں، یہ بڑی پرانی آواز ہے۔ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنی حیاتِ مبارکہ میں جزیرۃ العرب میں جن مذاہب سے واسطہ تھا وہ سب ابراہیمی کہلاتے تھے۔ مشرکینِ مکہ اور مشرکینِ عرب حضرت اسماعیل علیہ السلام کی اولاد تھے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
پاکستان، عالمِ اسلام کے لیے نعمتِ الٰہی
تمام محترم بزرگان کرام بالخصوص صاحبزا سید افتخار الحسن شاہ صاحب، صاحبزادہ محمد رفیق مجددی صاحب اور میرے بزرگ حضرت مولانا عبدالعزیز چشتی صاحب جن کی سرپرستی میں ہم نے زندگی بھر کام کیا ہے، اور تمام معزز شرکائے محفل! عالمی ادارہ تنظیم الاسلام کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ اس خوبصورت محفل میں حاضری اور کچھ سننے کہنے کا موقع فراہم کیا، اللہ پاک آپ کی اس کاوش کو قبول فرمائیں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
قومی وحدت اور دفاع کے چند تاریخی دن
آج پوری قوم اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں سراپائے تشکر و امتنان ہے کہ اللہ رب العزت نے پاکستان اور پاکستانی قوم کو، ہمارے حکمرانوں اور افواج کو، بلکہ تمام طبقات کو ایک بہت بڑی آزمائش میں سرخرو فرمایا ہے۔ یہ بڑی آزمائش آ گئی تھی لیکن اللہ تبارک و تعالیٰ نے پوری قوم کو یہ توفیق عطا فرمائی کہ وہ بنیانٌ مرصوص ہو کر سامنے آئی اور اللہ پاک نے اس کی لاج رکھی۔ بنیان مرصوص کا لفظی ترجمہ تو سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
جہاد فی سبیل اللہ کی آزمائش
اللہ رب العزت نے غزوہ تبوک اور اس میں حیلے بہانے کر کے پیچھے رہ جانے والوں کا تذکرہ تفصیل سے فرمایا ہے۔ تبوک میں دنیا کی بڑی طاقت روم سے مقابلہ تھا جو اس وقت کی سپر پاور تھی اور سب سے بڑی عیسائی سلطنت تھی، اسے آج کا امریکہ سمجھ لیں۔ روم کا بادشاہ قیصر روم بڑا باجبروت حکمران تھا۔ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ اطلاع ملی کہ قیصرِ روم شام کے علاقے میں آیا ہوا ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
ضروریاتِ دین کے مختصر کورسز کی ضرورت
فہمِ دین کورس کا آغاز ہو رہا ہے، پہلے تو اس کے بارے میں مختصر بات کروں گا کہ فہمِ دین کیا ہے۔ دین کو سمجھنا یعنی عقائد و احکام، جائز و ناجائز، حلال و حرام، یہ سمجھنا ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے اور اس کے مختلف دائرے ہیں۔ ایک دائرہ یہ ہے کہ ہر مسلمان کو کوشش کرنی چاہیے کہ دین کا پورا علم حاصل کرے، جتنا بھی دین کا علم وہ حاصل کرے گا اتنا ہی اس کے لیے بہتر ہوگا ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
بین المذاہب ہم آہنگی کی حدود، سیرتِ طیبہ کی روشنی میں
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حالیہ دورۂ عرب ممالک کے دوران ’’ابراہیمی معاہدہ‘‘ کی جو آواز لگائی ہے اس سے پورے خطہ بلکہ عالمِ اسلام کے حالات میں نئی تبدیلیوں کے اثرات نظر آنے لگے ہیں اس لیے اس حوالہ سے کچھ گذارشات پیش کرنا چاہتا ہوں۔ ’’ابراہیمی مذاہب‘‘ کی بات خود جناب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں بھی چل رہی تھی کہ مشرکینِ مکہ کے علاوہ یہودی اور عیسائی بھی اپنی نسبت ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
عدمِ برداشت کے اسباب اور حل
محترم جناب حافظ منیر احمد خان ڈین فیکلٹی آف اسلامک اسٹڈیز، سندھ یونیورسٹی، جام شورو اور ان کی ٹیم کا شکرگزار ہوں کہ آج کے اس اہم ترین سمپوزیم، جو پاکستانی معاشرے میں غصہ و عدمِ برداشت اور اس کے علاج و حل کے موضوع پر منعقد ہو رہا ہے، اس میں مجھے بھی شرکت کا موقع عنایت فرمایا۔ میرا وہاں حاضری کا پروگرام تھا لیکن جنگی صورتحال کی وجہ سے نہیں ہو سکی ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
حج کے نظام میں اسلام کی اصلاحات
ہمارا معمول کا موضوع تو انسانی حقوق کا چارٹر چل رہا ہے، لیکن آج موضوع سے ہٹ کر حج کے موضوع پر بات ہو گی کہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حج کے نظام میں کیا اصلاحات کی تھیں؟ حج کا موجودہ تسلسل حضرت ابراہیمؑ سے شروع ہوا تھا، اب تک چل رہا ہے اور قیامت تک چلتا رہے گا۔ جاہلیت کے زمانے میں بھی حج ہوتا تھا ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
صدر ٹرمپ اور ابراہیمی معاہدہ
ریاستہائے متحدہ امریکہ کے صدر جناب ڈونلڈ ٹرمپ ان دنوں سعودی عرب کے دورے پر ہیں اور سعودی حکومت کے ساتھ تجارت و معیشت کے حوالہ سے معاملات طے کر رہے ہیں۔ اس موقع پر ان کی طرف سے دو باتیں سوشل میڈیا میں گردش کر رہی ہیں جو بہرحال توجہ طلب ہیں۔ ایک یہ کہ سعودی عرب کی طرف سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا اعلان ہوا تو وہ اسے اپنی عزت افزائی سمجھیں گے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
مال کی حفاظت کا قرآنی حکم
یتیم وہ ہے جس کے ماں باپ دونوں، یا باپ اس کے بالغ ہونے سے پہلے فوت ہو جائیں۔ اب ظاہر بات ہے کہ ماں باپ نہیں ہیں تو کون سنبھالے گا؟ اس لیے رشتہ داروں کو تلقین کی گئی ہے کہ ان کے ساتھ زیادتی نہ کرو، ان کے مال کی حفاظت کرو، ان کی پرورش کرو۔ جیسے چچا ہے، دادا ہے، بڑا بھائی ہے۔ قرآن کریم نے جہاں یتیم کے حقوق کے بیان کرتے ہوئے مختلف مسائل بیان کیے ہیں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
وطنِ عزیز میں نظامِ مصطفٰیؐ کی جدوجہد
بعد الحمد والصلوٰۃ۔ حضرت مولانا محمد امین ، مولانا محمد نوید ساجد اور تمام دوستوں کا شکرگزار ہوں جنہوں نے آج کی محفل کا انعقاد کیا اور آپ دوستوں کے ساتھ ملاقات کا موقع عنایت کیا۔ میں اس کانفرنس کے عنوان ’’نظامِ مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم‘‘ کے حوالے سے چار سوالات کے دائرے میں چند باتیں عرض کروں گا: پہلی بات یہ کہ نظامِ مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم کیا ہے؟ دوسری بات کہ ہم مسلمانوں کا آج کے دور میں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
حضرات شیخین کریمینؒ کی یاد میں
بعد الحمد والصلوٰۃ۔ سب سے پہلے تو میں ادارۃ الحسنات کا بالخصوص اپنے عزیز حافظ محمد عمر فاروق بلال پوری اور ان کے رفقاء کا شکرگزار ہوں کہ انہوں نے ہمیں اکٹھے بیٹھ کر اپنے بزرگوں کو یاد کرنے کا موقع فراہم کیا ہے۔ بزرگوں کو یاد کرنا چاہیے، یاد رکھنا چاہیے، بزرگوں کی تعلیمات سے استفادہ کرتے رہنا چاہیے، اور کبھی کبھی موقع مل جائے تو ایسے موقعے بھی غنیمت کی بات ہے۔ اس اہتمام پر میں ان بچوں کا شکرگزار ہوں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
نئی نسل کو زمانے سے واقف کرانے کا فریضہ
پرنسپل صاحب اور دیگر احباب کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے اس عظیم تعلیمی ادارے میں میری استاذ برادری کے ساتھ کچھ دیر بیٹھنے اور بات چیت کا موقع عنایت کیا ہے۔ میں بھی بنیادی طور پر ایک استاذ ہوں اور گزشتہ نصف صدی سے اس شعبہ سے منسلک ہوں۔ میں اسے اپنے لیے اعزاز بھی سمجھتا ہوں اور ویسے بھی اپنی برادری کے ساتھ ذرا کھل کر اور اعتماد کے ساتھ بات کی جا سکتی ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
اعتراض برائے مخالفت سے گریز کرنا چاہیے
بعد الحمد والصلوٰۃ۔ عباسی خلفاء اور اُموی خلفاء کی آپس میں سیاسی مخالفت تھی۔ اور جب سیاسی مخالفت ہوتی ہے تو پھر خواہ مخواہ کے اعتراض ہوتے ہیں، جیسے آج کل ہو رہا ہے، کوئی اِس پر کر رہا ہے، کوئی اُس پر کر رہا ہے، اصل بات کچھ بھی نہیں ہوتی، بس اعتراض کرنا ہوتا ہے، سیاسی مخالفت ایسی ہی ہوتی ہے۔ ایک عباسی خلیفہ صاحب مجلس میں بیٹھے ہوئے تھے تو انہوں علماء سے سوال کر دیا کہ ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
برصغیر کی جنگِ آزادی اور فلسطین کی جنگِ آزادی
جمعیت اہلِ سنت کا شکرگزار ہوں کہ مسجد اقصیٰ کی آزادی اور فلسطینی مظلوم بھائیوں کی حمایت کے لیے یہ پروگرام منعقد کیا ہے اور مجھے اس میں آپ حضرات سے ملاقات اور کچھ باتیں کہنے کا موقع دیا ہے۔ اصل خطاب تو ہمارے قائدین فرمائیں گے، حضرت مولانا عبد الغفور حیدری اور حضرت مولانا محمد احمد لدھیانوی تشریف لا رہے ہیں جو تفصیلی گفتگو کریں گے، میں ایک کارکن کے طور پر - - - مکمل تحریر
فلسطین کی جنگ: ہمارے حکمران کس کے ساتھ ہیں؟
ٹرمپ نے یہ اعلان کر دیا ہے کہ یہ لڑائی فلسطینیوں کی نہیں تھی، میری تھی، اس لیے یہ ٹرمپ کی پلاننگ پر ٹرمپ کے آرڈر پر یہ سب کچھ ہو رہا ہے، اس لیے میں یہ بات واضح کرنا چاہوں گا کہ ہماری آج کی جنگ ٹرمپ کے ساتھ ہے۔ آج کی جنگ کس کے ساتھ ہے؟ ٹرمپ کے ساتھ ہے۔ آج کی جنگ میں یہودیوں کی قیادت کون کر رہا ہے؟ ٹرمپ کر رہا ہے۔ اس لیے میں اور بات کچھ نہیں کروں گا، صرف میں اپنے حکمرانوں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
قومی فلسطین کانفرنس اسلام آباد کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
کل کی ہماری اسلام آباد کی قومی کانفرنس آپ نے اخبار میں پڑھ لی ہو گی میڈیا میں بھی دیکھ لی ہو گی۔ الحمد للہ جب غزہ کا معاملہ شروع ہوا تھا تب بھی ہمارے ملک کی دینی قیادتوں نے اسلام آباد میں جمع ہو کر آواز دی تھی کہ بھئی فلسطین کا مسئلہ اسرائیل کا مسئلہ (صرف) فلسطینیوں کا نہیں ہمارا (بھی) ہے۔ الحمد للہ اس سے ایک بات تو واضح ہو گئی کہ حکمران جو مرضی کرتے پھریں، عوام فلسطینیوں کے ساتھ ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
پروفیسر خورشید احمدؒ
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم۔ ملک کے معروف دانشور اور پارلیمنٹیرین جناب پروفیسر خورشید احمد صاحب کی وفات ہم سب کے لیے صدمہ کا باعث بنی ہے، انا للہ وانا الیہ راجعون۔ پروفیسر خورشید احمد صاحب ملک کے نہ صرف معروف دانشور تھے، پارلیمنٹیرین تھے، بلکہ ملی اور قومی مسائل پر بڑی مضبوطی کے ساتھ اظہارِ خیال کرنے والے راہنماؤں میں سے تھے اور انہوں نے پارلیمنٹ میں اور علمی اسٹیج پر، فکری محاذ پر ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
اسلام آباد کی قومی فلسطین کانفرنس اور ہماری ذمہ داری
بعد الحمد والصلوٰۃ۔ دو روز قبل اسلام آباد میں ملک کے تمام مکاتبِ فکر کے سرکردہ قائدین مولانا مفتی محمد تقی عثمانی، مولانا فضل الرحمٰن، مولانا مفتی منیب الرحمٰن اور دیگر راہنماؤں نے غزہ کی آبادی پر اسرائیل کے وحشیانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے شرعی طور پر عالمِ اسلام پر جہاد فرض ہونے کا جو اعلان کیا ہے اس کے بارے میں مختلف اطراف سے شکوک و شبہات کی بات کی جا رہی ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
متفرق رپورٹس
یکم مارچ ۲۰۲۵ء کو فرید ٹاؤن گوجرانوالہ میں صراطِ مستقیم اکیڈمی للبنات کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے استاذ محترم حضرت مولانا زاہد الراشدی نے کہا کہ مَردوں کی طرح خواتین کا تعلیم یافتہ ہونا بھی دین کا تقاضہ ہے، ام المومنین حضرت عائشہؓ کے بھانجے اور تابعین کے امام حضرت عروہ بن زبیرؓ کا ارشاد ہے کہ میں نے (۱) علمِ تفسیر (۲) حدیث و سنت (۳) عربی ادب و کلام (۴) خطابت و شعر ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
حلال و حرام کا دوامی ضابطہ
بعد الحمد والصلوٰۃ۔ اللہ رب العزت نے جب جنت میں حضرت آدم علیہ السلام کو بنایا اور حضرت حوا علیہا السلام کو پیدا کیا تو دونوں کی شادی کروائی اور پھر جنت میں رہنے کو کہا ’’یا ادم اسکن انت وزوجک الجنۃ‘‘ تم بھی اور تمہاری بیوی بھی جنت میں رہو۔ یہ دونوں جنت میں ہی میاں بیوی تھے۔ ’’وکلا منہا رغداً‘‘ کھاؤ پیو جو چاہو بلا روک ٹوک، ’’ولا تقربا ھذہ الشجرۃ‘‘ لیکن اس درخت کے قریب نہ جانا ’’فتکونا من الظالمین‘‘ (البقرۃ ۳۵) مکمل تحریر
تلاوتِ قرآن مجید کا روز مرّہ معمول
بعد الحمد والصلوٰۃ۔ سورۃ المزمل میں اللہ رب العزت نے جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو حکم دیا تھا کہ ’’قم اللیل الا قلیلا، نصفہ او انقص منہ قلیلا، او زد علیہ ورتل القراٰن ترتیلا‘‘ (المزمل ۲۔۴) رات کو آپ قیام کر کے قرآن مجید کی تلاوت کیا کریں، آدھی رات، یا آدھی سے کچھ کم، یا آدھی سے کچھ زیادہ۔ مکمل تحریر
فلسطین کی صورتحال اور امتِ مسلمہ کی ذمہ داری
غزہ کی صورتحال، فلسطین کی صورتحال، دن بدن نہیں لمحہ بہ لمحہ گھمبیر سے گھمبیر تر ہوتی جا رہی ہے اور اسرائیل تمام اخلاقیات، تمام قوانین، تمام معاہدات کو پامال کرتے ہوئے اس درندگی کا مظاہرہ کر رہا ہے اور اس پر دنیا کی خاموشی بالخصوص عالمِ اسلام کے حکمرانوں پر سکوتِ مرگ طاری ہے۔ مجھے تو بغداد کی تباہی کا منظر نگاہوں کے سامنے آ گیا ہے، جب تاتاریوں کے ہاتھوں خلافتِ عباسیہ کا خاتمہ ہوا تھا ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
عبادت کا دوام اور نیکی کی حفاظت
بعد الحمد والصلوٰۃ۔ بخاری شریف کی روایت ہے، ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک بار میرے ہاں تشریف لائے تو ایک خاتون میرے پاس بیٹھی ہوئی تھیں اور باتیں کر رہی تھیں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا کہ یہ بی بی کون ہے اور کہاں سے آئی ہے۔ میں نے بتایا کہ یا رسول اللہ یہ فلاں خاندان کی عورت ہے اور ملنے آئی ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
حجِ بیت اللہ: امتِ مُسلمہ کی وحدت اور مرکزیت کی علامت
بعد الحمد والصلوٰۃ۔ سعودی عرب میں اور عالمِ اسلام کے بہت سارے حصوں میں ذی الحجہ کا مہینہ شروع ہو گیا ہے۔ یہ ہجری سال کا آخری اور بڑا بابرکت مہینہ ہے، حج کی بہت بڑی عبادت اس مہینے میں ہے، ذی الحجہ کا پہلا عشرہ بھی برکت والے دنوں میں ہے۔ قرآن مجید میں ہے ’’والفجر، ولیال عشر، والشفع والوتر‘‘ (الفجر ۱۔۳) کہ اللہ تعالیٰ نے صبح کی قسم اٹھائی ہے اور دس راتوں کی قسم اٹھائی ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
تعلیمات اِلٰہی کی خوبصورت کتاب
بعد الحمد والصلوٰۃ۔ مولانا حافظ گلزار احمد آزاد نے آج گفتگو کے لیے ’’خوبصورت کتاب‘‘ کا منفرد سا عنوان دیا ہے۔ قرآن مجید سے زیادہ خوبصورت کتاب کون سی ہو گی اور صاحبِ قرآن سے زیادہ خوبصورت شخصیت کونسی ہو گی؟ قرآن مجید سے زیادہ اس کا حسن کون بیان کرے گا اور قرآن مجید سے زیادہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا حسن کون بیان کرے گا؟ اسی حوالے سے چند باتیں آج عرض کرنا چاہوں گا ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
غلط خبریں انتشار کا باعث بنتی ہیں
روزنامہ اوصاف لاہور ۲۴ مارچ ۲۰۲۵ء میں شائع شدہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بڑھتی ہوئی غلط معلومات پاکستان میں انتشار پھیلا رہی ہیں اس لیے ذرائع ابلاغ کے حوالہ سے اصلاحات جاری کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ ہماری پرانی معاشرتی شکایت ہے کہ غلط اور ادھوری معلومات کے ذریعہ مختلف حلقوں اور طبقات میں غلط فہمیاں پیدا کی جاتی ہیں جو مختلف نوع کے انتشار بلکہ خلفشار کا باعث بنتی ہیں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
نوافل کی پابندی کا ذوق اور اس کی برکات
بعد الحمد والصلوٰۃ۔ روحانی سلسلوں میں ہمارا تعلق سلسلہ نقشبندیہ سے ہے، میرا تو قادری سلسلہ سے بھی ہے، لیکن ہمارا عمومی تعلق سلسلہ نقشبندیہ سے ہے، اس حوالے سے بھی کہ والد محترم حضرت مولانا محمد سرفراز خان صفدر رحمہ اللہ تعالیٰ سلسلہ نقشبندیہ مجددیہ کے بہت بڑے شیخ حضرت مولانا حسین علی صاحب رحمہ اللہ تعالیٰ آف واں بھچراں کے مرید بھی تھے اور ان کے مجاز بھی تھے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
مجلس کی کیفیت کا لحاظ
بعد الحمد والصلوٰۃ۔ مجلس کے بھی آداب ہوتے ہیں جن کا لحاظ کرنا چاہیے اور کرنا پڑتا ہے، کوئی مجلس کسی بھی سطح کی ہو۔ قرآن مجید نے بھی اس کے آداب بیان فرمائے ہیں، جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی بیان فرمائے ہیں، اور صحابہ کرامؓ سے بھی بہت سی باتیں منقول ہیں۔ مثلاً قرآن پاک نے کہا ’’یا ایھا الذین اٰمنوا اذا قیل لکم تفسحوا فی المجالس فافسحوا یفسح اللہ لکم‘‘ مجلس میں اگر رش زیادہ ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
Pages
- « شروع
- ‹ پچھلا صفحہ
- …
- 6
- 7
- …
- اگلا صفحہ ›
- آخر »