تحریکِ آزادی اور تحریکِ پاکستان
اگست کا وسطی عشرہ چل رہا ہے، ملک بھر میں چودہ اگست کو یومِ آزادی منانے کی تیاریاں جاری ہیں اور ان دنوں تحریکِ آزادی اور تحریکِ پاکستان وغیرہ کا تذکرہ ہوتا ہے، آج کی گفتگو انہی دو تین حوالوں سے ہو گی۔ ۱۴ اگست ۱۹۴۷ء سے پہلے دنیا کے نقشے پر پاکستان کے نام سے کوئی ملک موجود نہیں تھا۔ اس سے پہلے یہ سارا خطہ جو جنوبی ایشیا کہلاتا ہے یعنی پاکستان، ہندوستان، بنگلہ دیش، برما، نیپال ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
ایک دوسرے کے ناپسندیدہ تذکرہ کی ممانعت
بعد الحمد والصلوٰۃ۔ جہاں دوست اکٹھے رہتے ہوں تو بے تکلفی ہو جاتی ہے اور پھر بہت سی اچھی عادتیں بھی پڑ جاتی ہیں، بہت سی غلط عادتیں بھی، جن میں ایک دوسرے کے نام ڈالنا، ایک دوسرے کی کمزوریاں نکالنا کہ اس کی آنکھ ایسی ہے، اس کا کان ایسا ہے، اس کے پاؤں ایسے ہیں، اس کا قد ایسا ہے، کوئی نہ کوئی ایسی بات۔ اس کو قرآن کریم نے کہا ہے ’’ویل لکل ہمزۃ لمزۃ‘‘ (الہمزۃ ۱) ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
حافظ حسین احمدؒ کی وفات
مجھے اب ان کی باتیں یاد آتی ہیں، بڑے ظریف الطبع آدمی تھے، بڑے اچھے بزرگ تھے، آخری عمر بڑی بیماری میں گزاری ہے، شوگر کے مریض تھے، ان کا کل انتقال ہو گیا ہے۔ قومی اسمبلی کے ممبر بھی رہے ہیں، سینٹ کے ممبر بھی رہے ہیں، حکومت کا حصہ بھی رہے ہیں، اپوزیشن میں بھی رہے ہیں، بڑے ظریف الطبع بزرگ تھے، بڑی ہلکی پھلکی بات کیا کرتے تھے مزاحیہ انداز میں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
انسانی سماج اور آسمانی تعلیمات
آج مذہبی آزادی، مذہبی حقوق اور مذہبی مساوات کے حوالے سے بات کرنا چاہتا ہوں۔ مسلمانوں اور غیر مسلموں کے مذہبی حقوق کے حوالے سے ہم کہیں فرق کرتے ہیں تو اعتراض ہوتا ہے کہ آپ ملک میں رہنے والی کچھ آبادی کے مذہبی حقوق کو اپنے حقوق سے مختلف شمار کرتے ہیں جس سے مذہبی مساوات نہیں رہتی۔ اسی طرح غیرمسلم اقلیتوں پر کسی حوالے سے پابندی لگاتے ہیں تو کہا جاتا ہے کہ ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
ماہنامہ ’’الحق‘‘ کا مولانا عبد القیوم حقانی نمبر
حضرت مولانا عبد القیوم حقانی کے ساتھ گذشتہ نصف صدی سے رابطہ ہے جو مسلکی، تعلیمی اور جماعتی دائروں سے بڑھ کر فکری و ذہنی ہم آہنگی اور رفاقت میں دن بدن وسعت پذیر ہے۔ شیخ الحدیث حضرت مولانا عبد الحق قدس اللہ سرہ العزیز کی خدمت میں سلام و دعا کی غرض سے کبھی حاضری ہوتی تو ان کی خدمت اور ان سے استفادہ میں ہمیشہ مولانا عبد القیوم حقانی کو منہمک دیکھتا ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
انبیاء کرامؑ کی اہانت کا جرم اور عالمی برادری
بعد الحمد والصلوٰۃ۔ یہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذاتِ گرامی، حضرات انبیاء کرام علیہم الصلوات والتسلیمات کے ناموس اور عزت کے ساتھ بیداری بڑھ رہی ہے اور آج اس بیداری کے اظہار کے لیے حکومتِ پاکستان کی اپیل پر پاکستان میں، پورے ملک میں یومِ تحفظِ ناموسِ رسالت منایا جا رہا ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
حضرت عثمانؓ کی حیاداری کا نبوی لحاظ
بعد الحمد والصلوٰۃ۔ ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں کہ ایک دن ہم بیٹھے ہوئے تھے، جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بھی تشریف فرما تھے، حضورؐ کچھ بے تکلفی کے ماحول میں ٹیک لگا کے ذرا ٹانگیں پسار کر بیٹھے ہوئے تھے، جیسے آدمی بے تکلفی میں گھر کے ماحول میں بیٹھتا ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
عدمِ برداشت کے مغربی اعتراض کا جائزہ
مولانا حافظ گلزار احمد آزاد ہمارے پرانے باذوق اور متحرک ساتھی ہیں، ان کے ساتھ الحمد للہ نصف صدی کا تعلق ہے، ہر سال رمضان المبارک میں ایسی محافل کا اہتمام کرتے ہیں جن میں پیش آمدہ مسائل کے بارے میں قرآن و سنت کی روشنی میں اکابر علماء کی تعلیمات کے حوالے سے گفتگو ہوتی ہے۔ انہوں نے آج مجھے گفتگو کرنے کے لیے ’’برداشت‘‘ کا موضوع دیا ہے جو اُن کے اسی ذوق کا ایک پہلو ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
جیو ٹی وی کے حامد میر کا انٹرویو
دو باتیں اس میں توجہ طلب ہیں جن پر ہمیں سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے۔ ایک بات یہ ہے کہ خود کش حملہ ہے کیا؟ میں سمجھتا ہوں کہ خود کش حملہ ایک جنگی ہتھیار ہے جو مظلوم بے بس قومیں آخری مرحلے میں ایک آخری آپشن کے طور پر استعمال کیا کرتی ہیں۔ جیسے ڈاکٹر صاحب نے فرمایا کہ جاپانیوں نے استعمال کیا ہے، برٹش نے استعمال کیا ہے اور ہم نے چونڈا میں استعمال کیا ہے۔ یہ جنگی ہتھیار ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
حضرت امام حسنؓ کا اندازِ اصلاح
بعد الحمد والصلوٰۃ۔ ایک دوسرے کو دین کی بات سمجھانا، معلومات میں اضافہ کرنا، اور اگر کہیں کوتاہی نظر آ رہی ہو تو اس سے آگاہ کرنا، یہ ہماری آپس کی ذمہ داریوں میں سے ہے۔ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مسلمانوں کے جو باہمی حقوق بیان کیے ہیں، ان میں سے یہ بھی ہے کہ دین کی جو بات علم میں آئے وہ دوسروں کو بھی بتاؤ اور اگر کہیں کوتاہی نظر آئے تو اس سے آگاہ کرو اور سمجھاؤ ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
حضرت عائشہؓ کی سخاوت اور حضرت عبد اللہ بن زبیرؓ کی آزمائش
بعد الحمد والصلوٰۃ۔ ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی کوئی اولاد نہیں تھی لیکن امِ عبد اللہ کہلاتی تھیں۔ ان کے بھانجے عبد اللہ بن زبیرؓ اور عروہ بن زبیرؓ جو حضرت اسماءؓ کے بیٹے تھے لیکن حضرت عائشہؓ کی گود میں ہی پلے تھے اور پرورش پائی تھی۔ خالہ ماں ہی ہوتی ہے، تو عبد اللہ بن زبیرؓ کی نسبت سے امِ عبد اللہ کہلاتی تھیں۔ ساری زندگی ماں بیٹے کی طرح رہے لیکن ایک دفعہ ماں بیٹے میں جھگڑا ہو گیا، وہ جھگڑا بیان کرنا چاہتا ہوں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
مولانا حامد الحق حقانیؒ کی شہادت میں دینی حلقوں کے لیے سبق
مولانا حامد الحق حقانیؒ کی شہادت نے پورے ملک کی دینی فضا کو ہلا کر رکھ دیا ہے اور ملک و قوم کے لیے فہم و شعور کے ساتھ جدوجہد کرنے والے علماء کرام اور دینی کارکن خود کو ایسے ماحول میں محسوس کرنے لگے ہیں جس میں نگاہوں کے سامنے تا حدِ نظر گہری دھند، قدموں کے نیچے ہر طرف دلدل اور سامنے اندھے موڑ ہیں۔ مولانا حامد الحق حقانیؒ ملک کی عظیم درسگاہ دارالعلوم حقانیہ کے نائب مہتمم ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
دل کا زنگ اور اس کی صفائی
لوہا ہمارے عام استعمال کی چیز ہے اور لوہے کو پانی سے بچایا جاتا ہے۔ اگر لوہے کے ساتھ پانی لگا رہے تو اسے زنگ لگ جاتا ہے۔ جب زنگ لگ جائے تو اس کو صاف کیا جاتا ہے، نہ صاف کیا جائے تو زنگ بڑھتے بڑھتے لوہے کو کھا جاتا ہے۔ یہ ہمارا عام مشاہدہ ہے۔ جناب نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ دلوں کو بھی زنگ لگتا ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے دس درہم
حضرت علی کرم اللہ وجہہ ارشاد فرماتے ہیں کہ قرآن پاک کی ایک آیت ایسی ہے جو نازل ہوئی تو صرف میں نے عمل کیا، اس کے بعد پھر اللہ پاک نے حکم واپس لے لیا۔ یہ آیت کریمہ کونسی ہے؟ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب مجلس میں تشریف فرما ہوتے تھے تو صحابہؓ ضرورت کے مطابق سوال کرتے تھے۔ لیکن منافقین کا طرز عمل یہ تھا کہ وہ بلاضرورت سوال کرتے تھے اور بہت وقت ضائع کرتے تھے مکمل تحریر
عادات و معمولات میں کراہتوں کا لحاظ
بعد الحمد والصلوٰۃ۔ ہمارے ہاں شریعت کے احکام میں جب ہم حلال حرام کا لفظ بولتے ہیں تو ایک مکروہ کا لفظ بھی بولتے ہیں۔ یہ مکروہ کیا ہے؟ مکروہ کا لفظی معنی کیا ہے ناپسندیدہ چیز۔ یہ حلال حرام کے درمیان ایک دائرہ ہے کہ نہ کریں تو بہتر ہے۔ لیکن ہم کراہت کے اسباب پر پہلے غور کریں گے کہ ناپسندیدہ کیوں ہے؟ اس کے چار اسباب بیان کیے جاتے ہیں: کراہتِ شرعیہ، کراہتِ طِبیہ، کراہتِ طَبعیہ، کراہتِ عُرفیہ۔ مکمل تحریر
اچھی مجلس اور مسجد کے ساتھ جوڑ
بعد الحمد والصلوٰۃ۔ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک حدیث مبارکہ میں اچھی مجلس اور بری مجلس کی مثال یوں دی ہے کہ جیسے ایک آدمی عطر فروش کی دکان پر بیٹھ گیا جا کر۔ اب جہاں عطر بکتا ہے خوشبو بکتی ہے وہاں اول تو اس کا خود جی چاہے گا کچھ خریدے گا، خود کچھ لے گا نہیں تو کبھی کبھی دکاندار چیک کرنے کے لیے کسی کو تھوڑا تھوڑا لگا دیتے ہیں، وہ لگا دے گا اس کو ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
متفرق رپورٹس
چار جنوری کو مرکزی جامع مسجد شیرانوالہ باغ گوجرانوالہ میں الشریعہ لاء سوسائٹی کا ایک اہم اجلاس جناب معظم محمود ایڈووکیٹ کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں مولانا زاہد الراشدی، مولانا مفتی فضل الہادی، مولانا مفتی نعمان احمد، مولانا مفتی واجد حسین، میاں فضل الرحمٰن چغتائی، فہد زمان ایڈووکیٹ، حافظ دانیال عمر، اور عبد القادر عثمان نے شرکت کی۔ مکمل تحریر
جیو ٹی وی کے بلال قطب کا انٹرویو
جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے کرم کے حوالے سے ایک بات تو حضرت پیر علامہ صاحب نے فرمائی ہے جود و کرم کے وسیع تر معنی میں۔ لیکن اس کے معنی میں ایک بات ابتسام بھائی نے کہی ہے کہ اس کا ایک معنی احسان بھی ہے۔ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات گرامی خود اس کائنات پر اللہ کا بہت بڑا احسان ہے اور سب سے بڑا احسان ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
بین الاقوامی معاہدات اور مرد و عورت کی مساوات
بعد الحمد والصلوٰۃ۔ انسانی حقوق آج کی دنیا کا ایک بڑا موضوع ہے۔ یہی تمام بین الاقوامی تنازعات اور معاملات میں ایک معیار کے طور پر تسلیم کیا جاتا ہے اور اسی کے حوالے سے فیصلے ہوتے ہیں۔ انسانی حقوق کے حوالے سے اسلامی موقف کا میں نے گذشتہ نشست میں ذکر کیا تھا۔ آج میں آپ کو انسانی حقوق کے چارٹر کے حوالے سے اور کچھ بین الاقوامی معاہدات سے متعارف کروانا چاہوں گا مکمل تحریر
ختمِ نبوت کا عقیدہ اور منکرینِ ختمِ نبوت
ختم نبوت کا عقیدہ ہمارا بنیادی عقیدہ ہے۔ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اللہ پاک کے آخری نبی اور رسول ہیں، سلسلۂ نبوت و رسالت اللہ رب العزت نے جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر مکمل فرما دیا،حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کسی کو نبوت نہ ملی ہے نہ ملے گی۔ یہ عقیدہ ختم نبوت ہمارا بنیادی عقیدہ ہے اور اس پر استقامت اور اس کے تقاضوں سے آگاہی ہماری ایمانی ذمہ داری ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
پاکستان اور ترکیہ: امتِ مسلمہ کی امیدوں کا مرکز
’’انڈیپنڈنٹ اردو‘‘ میں ۱۴ فروری کو شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردگان نے وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ قائد اعظم اور علامہ اقبال ہمارے بھی ہیروز ہیں، علامہ اقبال نے اپنی شاعری سے دنیا بھر میں انقلاب برپا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کی مدد ہمارا فرض ہے اور آزاد فلسطینی ریاست کے قیام تک ہماری کوششیں جاری رہیں گی ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
’’نظریہ پاکستان اور قومی بیانیہ‘‘
۱۹۴۷ء میں اسلامی نظریہ اور مسلم تہذیب و ثقافت کے تحفظ و فروغ کے عنوان سے جنوبی ایشیا میں ’’پاکستان‘‘ کے نام سے ایک نئی مملکت وجود میں آئی تو یہ تاریخی اعتبار سے ایک اعجوبہ سے کم نہیں تھی کہ اس خطے میں مسلم اقتدار کے خاتمہ کو ایک صدی گزر چکی تھی، جبکہ مغرب میں اسلام کے نام پر صدیوں سے چلی آنے والی خلافتِ عثمانیہ ربع صدی قبل اپنے وجود اور تشخص سے محروم ہو گئی تھی ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
میسج ٹی وی کے محمد بلال فاروقی کا انٹرویو
ترکی دنیا کا ایک بڑا اہم سوال ہے، بغاوت کے حوالے سے بھی، اور جدید ترکی اپنی پالیسیوں کے حوالے سے بھی، اور عالمی سیاست میں اپنی پیشرفت کے حوالے سے بھی۔ میں یہ گزارش کرنا چاہوں گا کہ ترکی تو عالم اسلام کے اہم ممالک میں رہا ہے اور ترکی کا ایک رول ہے عالمی سطح پر۔ اسلامی خلافت کا ایک پورا دور ترکی کے نام پر ہے، جو خلافت عثمانیہ کے نام سے تقریباً چار صدیاں دنیا کے منظر پر رہا ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
انسانی مزاجوں کا فرق اور صحابہ کرامؓ کا اسوہ
بعد الحمد والصلوٰۃ۔ اللہ رب العزت نے انسانوں کو مزاج مختلف دیے ہیں، عقلیں مختلف دی ہیں، طبیعتیں مختلف دی ہیں، اور ان کی نفسیات الگ الگ ہے۔ احکام تو سب کے لیے ہیں لیکن کسی کے بارے میں فیصلہ کرتے وقت اور رائے قائم کرتے وقت اس کا مزاج، ذوق اور نفسیات بھی دیکھنا پڑتی ہے۔ اور حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بھی اس کا لحاظ فرماتے تھے۔ ایک آدمی کے ساتھ رویہ کچھ اور ہے - - - مکمل تحریر
اذان ویب ٹی وی کے عدیل عارف کا انٹرویو
میرے خیال میں جو بات کامن سینس کی ہو اس کے لیے دلیلیں تلاش کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ ایک عام آدمی کی توہین بھی جرم ہے۔ ہر ملک میں تحفظِ عزت کے قوانین موجود ہیں اور جو انسان کی حیثیتِ عرفی ہے اس کے ازالے پر قوانین موجود ہیں۔ دنیا اس پہ متفق ہے، یہ مسلمات میں سے ہے کہ ایک عام آدمی کی توہین بھی جرم ہے۔ جب ایک عام آدمی کی توہین بھی جرم ہے اور اس پر سزا موجود ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
مجلس احرار اسلام کے سالانہ ختم نبوت کورس کے لیے پیغام
ہمارے دینی مدارس کے نظام میں شعبان اور رمضان تقریباً نصف شوال تک سالانہ تعطیلات ہوتی ہیں۔ اور ایک اچھی بات یہ ہے کہ ان تعطیلات کے دوران ہمارے اساتذہ اور طلبہ کی ایک بڑی تعداد خالی چھٹیاں گزارنے کی بجائے کسی نہ کسی شعبہ میں تخصصات کے اور معلومات کے کورس کرتے ہیں۔ کہیں قرآن پاک کی تفسیر کا دورہ ہوتا ہے، کہیں حدیث و سنت کے حوالے سے مباحث ہوتے ہیں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
اہم دینی و ملی مسائل ایک نظر میں
گفتگو کا آغاز حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے اس ارشاد گرامی سے کیا کہ ’’جو آدمی کسی کو مقتدا بنانا چاہتا ہے تو ایسے آدمی کو بنائے جو وفات پا چکا ہے کیونکہ زندہ آدمی کسی وقت بھی فتنے کا شکار ہو سکتا ہے‘‘۔ پھر حضرت ابن مسعودؓ نے اس کے ساتھ یہ فرمایا کہ ’’اقتدا کے قابل صحابہؓ کی جماعت ہے جو دل کے انتہائی نیک اور علم میں گہرے تھے‘‘ ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
خطابت کی اہمیت، ضرورت اور تقاضے
اس سال کی کلاس کے شرکاء کو خوش آمدید۔ کافی عرصہ سے یہ سلسلہ چل رہا ہے جس کا مجلس صوت الاسلام والے اہتمام کرتے ہیں۔ اللہ تبارک و تعالیٰ انہیں جزائے خیر دیں اور زیادہ سے زیادہ علماء کرام کو اس سے استفادہ کی توفیق عطا فرمائیں۔ حضرت مولانا مفتی محی الدین صاحب ہمارے بہت پرانے بزرگ دوستوں میں سے ہیں۔ ہماری طویل عرصہ سے رفاقت چلی آ رہی ہے۔ ان کا تعلق خانقاہ سراجیہ کندیاں شریف سے تو ہے ہی ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
دینی مدارس: چند شکایات پر ایک نظر
بیشتر مسلم ممالک پر برطانیہ، فرانس، ہالینڈ، پرتگال اور دیگر استعماری قوتوں کے تسلط سے قبل ان ممالک میں دینی تعلیمات کے فروغ کو ریاستی ذمہ داری شمار کیا جاتا تھا۔ اور ہر مسلمان حکومت اپنے ملک کے باشندوں کو قرآن و سنت کی تعلیمات اور دینی احکام و فرائض سے آگاہ کرنا اپنی ذمہ داری سمجھتی تھی جس کے لیے ہر ریاستی نظام میں خاطر خواہ بندوبست موجود ہوتا تھا ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
آزادئ مذہب اور آزادئ رائے کا مغربی فلسفہ
مذہبی آزادی اور مذہبی مساوات کے حوالے سے ایک بات تو یہ کی تھی کہ وہ مذہب کو معاشرے سے لاتعلق قرار دیتے ہیں۔ بنیادی اور اصولی جھگڑا یہ ہے کہ وہ کہتے ہیں کہ مذہب کا معاملہ شخصی ہے اور عقائد، عبادات، اخلاقیات تک مذہب محدود ہے۔ معاشرہ، سوسائٹی، سماج، قانون، عدالت اور سیاست کا مذہب سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ جب ہم مذہب کے معاشرتی احکام کی بات کرتے ہیں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
Pages
- « شروع
- ‹ پچھلا صفحہ
- …
- 7
- 8
- …
- اگلا صفحہ ›
- آخر »