بعض ریاستی اداروں کا سوال طلب طرز عمل
گیارہ اور بارہ ربیع الاول کو اسلام آباد میں وفاقی وزارت مذہبی امور کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی قومی سیرت کانفرنس میں شرکت کا دعوت نامہ مجھے موصول ہوگیا تھا اور میں نے شرکت کا فیصلہ کر کے اپنی عادت کے مطابق اس سے پہلے اور بعد اس علاقہ میں چند مزید پروگرام بھی سفر کی ترتیب میں شامل کر لیے تھے، مگر دو روز قبل ایک واقعہ ہوا جس کے باعث میں نے کانفرنس میں شرکت کا ارادہ منسوخ کر دیا البتہ دیگر سب پروگراموں میں حاضری دی اور دو تین دن مسلسل اسلام آباد میں ہی رہا ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
سیرت کانفرنس میں وزیراعظم صاحب کی تقریر
وزیر اعظم جناب عمران خان صاحب نے جو گفتگو کی ہے جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرتِ طیبہ کے حوالے سے، ریاستِ مدینہ کے حوالے سے، فلاحی ریاست کے حوالے سے، اور اس حوالے سے کہ ناموس رسالت کے تحفظ کے لیے عالمی سطح پر قانون سازی کی ضرورت ہے، اور یہ بات کہ انبیاء کرام علیہم السلام کی توہین اور مسلمانوں کے جذبات سے کھیلنا یہ دونوں آزادی رائے کے اظہار کے دائرے میں نہیں آتے، اور اس پر پاکستان کی حکومت کا یہ اعلان کہ ہم دنیا بھر میں کمپین کریں گے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
حضرت حاجی عبد الوہابؒ
حضرت حاجی عبد الوہابؒ کی وفات کا صدمہ دنیا بھر میں محسوس کیا گیا اور اصحاب خیر و برکت میں سے ایک اور بزرگ ہم سے رخصت ہوگئے، انا للہ و انا الیہ راجعون۔ حاجی صاحب محترم دعوت و تبلیغ کی محنت کے سینئر ترین بزرگ تھے جنہوں نے حضرت مولانا محمد الیاس دہلویؒ، حضرت مولانا محمد یوسف دہلویؒ، حضرت شیخ الحدیث مولانا محمد زکریا سہارنپوریؒ اور حضرت مولانا انعام الحسن کاندھلویؒ جیسے بزرگوں کی معیت و رفاقت کی سعادت حاصل کی اور زندگی بھر اسی کام میں مصروف رہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
عراق میں امریکی مقاصد
روزنامہ اسلام لاہور ۱۹ جون ۲۰۰۳ء کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے حال ہی میں سبکدوش ہونے والے صدارتی مشیر اینڈ بیئرز نے ’’واشنگٹن پوسٹ‘‘ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ امریکہ کی طرف سے عراق پر جنگ مسلط کرکے وہاں کے عوام کی ذہنی و افرادی قوت اور دولت کے تحفظ پر ڈاکہ ڈالا گیا ہے جس کے بہت برے اثرات مرتب ہوں گے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
فرانسیسی وزیر داخلہ کی مسلمانوں کو دھمکی
روزنامہ جنگ لاہور ۱۸ اپریل ۲۰۰۳ء کے مطابق فرانس کے وزیر داخلہ نکلس سرکوزی نے مسلم راہنماؤں کو انتباہ کیا ہے کہ وہ فرانس میں اسلامی اقدار کے فروغ کی کوشش نہ کریں ورنہ ایسے شدت پسندوں کو فرانس سے نکال دیا جائے گا۔ فرانس کا یہ دعویٰ ہے کہ وہ جمہوریت کا سب سے بڑا علمبردار ہے اور دنیا میں مغربی جمہوریت کے سفر کا آغاز انقلاب فرانس سے ہوا تھا لیکن دنیا بھر میں جمہوریت کا سبق پڑھانے والے یورپی لیڈر اسلامی اقدار کے بارے میں اس قدر حساس ہوگئے ہیں کہ انہیں اپنے ملکوں میں اسلامی اقدار کا فروغ کسی صورت میں گوارا نہیں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
’’افادات امام اہل سنتؒ‘‘
والد گرامی شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد سرفراز خان صفدرؒ کی حیات و خدمات کے مختلف پہلوؤں پر ’’الشریعہ‘‘ کی خصوصی اشاعت (جولائی تا اکتوبر ۲۰۰۹ء) میں بہت سے احباب و حضرات نے اپنے جذبات و تاثرات کے ساتھ ساتھ حضرت مرحوم کے احوال و آثار کا بھی تذکرہ کیا ہے۔ ان کے افادات خود ان کے قلم سے پچاس کے لگ بھگ کتابوں میں محفوظ ہیں جن سے پورے عالم اسلام میں استفادہ کیا جا رہا ہے۔ بہت سے خطبات جمعہ مولانا قاری گلزار احمد قاسمی نے کتابی شکل میں مرتب کر کے پیش کیے ہیں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
سرحد کی صوبائی حکومت کے اعلانات
روزنامہ نوائے وقت لاہور ۲۲ جنوری ۲۰۰۳ء کی خبر کے مطابق صوبہ سرحد کے وزیر اعلیٰ اکرم خان درانی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ صوبے کے سرکاری سکولوں میں میٹرک تک تعلیم مفت دی جائے گی۔ اجلاس میں دیگر کئی اہم فیصلوں کے علاوہ یہ بھی طے کیا گیا ہے کہ صوبہ میں اردو سرکاری زبان ہوگی اور صوبائی سطح پر تمام پیشہ وارانہ اور مقابلے کے دیگر امتحانات اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں ہوا کریں گے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
’’رانجھا سب دا سانجھا‘‘
والد گرامی حضرت مولانا محمد سرفراز خان صفدرؒ اور عم مکرم حضرت مولانا صوفی عبد الحمید خان سواتیؒ کا تعلق ہزارہ کے علاقہ شنکیاری میں آباد یوسف زئی سواتی قبیلہ سے تھا۔ دونوں بھائیوں نے ۱۹۴۲ء میں دارالعلوم دیوبند کے دورۂ حدیث شریف میں شمولیت کی سعادت حاصل کی، اس سال شیخ الاسلام حضرت مولانا سید حسین احمد مدنیؒ گرفتار ہوگئے تھے۔ والد گرامیؒ بتایا کرتے تھے کہ حضرت مدنیؒ کی گرفتاری کے بعد طلبہ نے ہڑتال کر دی اور مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگیا جن کی قیادت کرنے والوں میں وہ بھی شامل تھے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
متحدہ مجلس عمل کا ملین مارچ اور مولانا سمیع الحق شہیدؒ
حضرت مولانا سمیع الحق شہیدؒ اہل حق کے جری نمائندہ اور اکابر کی روایات کے امین تھے جن کی المناک شہادت سے ہر باشعور مسلمان دکھی اور غمزدہ ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ نئی نسل کے لیے مولانا سمیع الحقؒ کی جدوجہد اور خدمات کے مختلف پہلوؤں کو سامنے لانے کی ضرورت ہے تاکہ نوجوان علماء کرام اور دینی کارکن ان سے راہنمائی حاصل کر سکیں۔ اس محفل میں چند پہلوؤں کی طرف مختصرًا اشارہ کروں گا ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
دینی جدوجہد کے لیے متفقہ ۸ نکات
’’رابطہ کمیٹی‘‘ نے اپنے کام کے آغاز کے لیے کیا حکمت عملی طے کی ہے، وہ اس کی طرف سے جاری کردہ خبر سے معلوم ہو جائے گی۔ البتہ علمائے دیوبند کی جماعتوں، حلقوں اور مراکز کے درمیان رابطہ و اشتراک عمل کے لیے ۱۸ نومبر کو اسلام آباد میں حضرت مولانا ڈاکٹر عبد الرزاق اسکندر دامت برکاتہم کی سربراہی میں سپریم کونسل اور حافظ سید عطاء المومن شاہ بخاری کی سربراہی میں رابطہ کمیٹی کے قیام کے اعلان کے بعد سے ملک بھر سے احباب مسلسل پوچھ رہے ہیں کہ یہ تو بہت اچھا ہوگیا ہے اور ہمیں اس کا شدت سے انتظار تھا مگر اب کرنا کیا ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
لابنگ اور ذہن سازی کی محنت کی ضرورت
پشاور اور مردان سے واپسی پر ۸ نومبر کو اسلام آباد کے چند سرکردہ علماء کرام کے ساتھ ایک مشاورت میں شرکت کا موقع ملا جس کا اہتمام پاکستان شریعت کونسل کے مرکزی ناظم حافظ سید علی محی الدین نے جامعہ رحمانیہ ماڈل ٹاؤن ہمک میں کیا تھا، مولانا فداء الرحمان درخواستی بھی اس میں شریک ہوئے بلکہ یہ مشاورتی اجلاس انہی کی زیر صدارت ہوا۔ مشاورت کا اہم نکتہ یہ تھا کہ قومی اسمبلی میں ملکی قوانین میں موت کی سزا کو ختم کر دینے کا جو بل پیش ہوا تھا اس سلسلہ میں ہمیں کیا کرنا چاہیے اور ہم کیا کر سکتے ہیں؟ ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
’’دولتِ فاطمیہ‘‘ کی واپسی کی کوششیں!
اسلام آباد کے دھرنوں کے پاکستان اور اس خطے پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں یہ جاننے کے لیے ابھی انتظار کرنا ہوگا، لیکن یمن کے دارالحکومت صنعا کے گرد حوثی قبائل کا ایک ماہ سے زیادہ جاری رہنے والا ’’دھرنا‘‘ کامیاب ہوگیا ہے اور ۱۷ اگست سے شروع ہونے والے اس دھرنے کو ۲۱ اگست کے روز اقوام متحدہ کے ایلچی جمال بن عمر کی نگرانی میں ہونے والے اس معاہدے نے تکمیل تک پہنچا دیا ہے کہ حکومت مستعفی ہو جائے گی اور اس کی جگہ ٹیکنوکریٹ حکومت قائم ہوگی ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
حفظ قرآن کریم کا معیار کیسے بہتر بنایا جائے۔ الشریعہ اکادمی میں سیمینار
لوگوں میں قرآن کریم حفظ کرنے کا شوق و ذوق بحمد اللہ تعالٰی بڑھتا جا رہا ہے اور حفظ کے مدارس کے ساتھ ساتھ طلبہ کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اس کے ساتھ تعلیم کے معیار اور دینی و اخلاقی تربیت کے تقاضوں کے حوالہ سے مسائل بھی بڑھ رہے ہیں اور ان کی طرف اصحابِ فکر کی توجہ کسی حد تک مبذول ہونے لگی ہے۔ اس سلسلہ میں ۲ دسمبر کو الشریعہ اکادمی گوجرانوالہ میں ایک سیمینار کا اہتمام کیا گیا جس کا عنوان یہ تھا کہ قرآن کریم حفظ کرنے والے بچوں کی اخلاقی و دینی تربیت کا معیار کس طرح بہتر بنایا جائے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
چند تقریبات اور مجالس میں شرکت
آج کا کالم چند تقریبات اور مجالس میں شرکت کے حوالہ سے ہے۔ ۲۸ اکتوبر کو، جو میرا یوم پیدائش بھی ہے، اقراء روضۃ الاطفال گوجرانوالہ زون کی سالانہ تقریب تھی، بچوں اور بچیوں کے لیے قرآن کریم اور ضروریات دین کے ساتھ ساتھ سکول کی عصری تعلیم کا یہ وسیع نیٹ ورک ملک بھر میں کام کر رہا ہے جس کا آغاز مولانا مفتی محمد جمیل خان شہیدؒ نے اکابر علماء کرام کی سرپرستی میں ۱۹۸۴ء میں کیا تھا۔ یہ تعلیمی نیٹ ورک معیاری تعلیم اور قابل اعتماد دینی ماحول کے باعث اولاد کو دین و دنیا دونوں کی تعلیم دلوانے کے خواہشمند مسلمانوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
پشاور اور مردان کا تعلیمی سہ روزہ
عید الاضحٰی کے بعد ایک سہ روزہ تبلیغی جماعت کے ساتھ فیصل آباد میں لگا کر مجلس صوت الاسلام کلفٹن کراچی کی دعوت پر تین دن پشاور اور مردان میں گزارنے کا موقع ملا۔ مجلس صوت الاسلام کراچی کا ایک مرکز پشاور میں بھی ہے جہاں فارغ التحصیل علمائے کرام کے لیے ایک سالہ تربیتی کورس کا اہتمام ہوتا ہے، اس سے قبل بھی ایک بار مجھے وہاں حاضری کا موقع مل چکا ہے۔ مولانا محمد حلیم صدیقی اس مرکز کے نگران ہیں اور مختلف دینی اداروں اور جامعات کے سینئر اساتذہ متنوع موضوعات پر اپنی تحقیقات سے دینی مدارس کے فضلاء کو آگاہ کرتے ہیں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
اقوام متحدہ کا ’’ملالہ ڈے‘‘
اقوام متحدہ نے ۱۰ نومبر ۲۰۱۲ء کو ’’ملالہ ڈے‘‘ کے طور پر منانے کا اعلان کیا اور دنیا بھر میں یہ ڈے منایا گیا۔ اس موقع پر ملالہ یوسف زئی کو تعلیم کی علامت کے طور پر پیش کیا گیا جس کا مقصد دنیا کو یہ باور کرانا ہے کہ مسلمانوں میں اور پاکستان میں تعلیم کے فروغ اور تعلیم کی آزادی کے لیے ملالہ یوسف زئی ایک نمونہ کی حیثیت رکھتی ہے۔ گویا مسلم سوسائٹی میں تعلیم کا آغاز اور تعلیمی شعور کی بیداری ملالہ یوسف زئی سے شروع ہو رہی ہے اور اس کی مظلومیت پاکستان میں عورتوں کی تعلیم کا نقطۂ آغاز بن رہی ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
قومی و ملی مسائل ۔ پاکستان شریعت کونسل کا اجلاس
راقم الحروف نے ملک کی عمومی صورتحال اور پاکستان کی اسلامی نظریاتی حیثیت و تشخص کے خلاف سیکولر حلقوں کی مہم کا تذکرہ کیا اور گزارش کی کہ بین الاقوامی اور ملکی سیکولر حلقوں کی سرگرمیوں سے واقف رہنے کی ضرورت ہے اور ان کے سدباب کے لیے سنجیدہ اور مربوط محنت ہماری ذمہ داری ہے۔ میں نے عرض کیا کہ اس وقت سیکولر حلقے ملکی اور عالمی سطح پر ان اہداف کے لیے پوری طرح سرگرم عمل ہیں، چنانچہ اس حوالہ سے چند اہم امور خصوصاً قابل توجہ ہیں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
سزائے موت ختم کرنے کی مہم اور آسمانی تعلیمات
گزشتہ روز ایک قومی اخبار کے دفتر سے فون پر مجھ سے پوچھا گیا کہ حکومت ملک کے قانونی نظام میں موت کی سزا کو ختم کرنے کے لیے قومی اسمبلی میں بل لانے کی تیاری کر رہی ہے، آپ کا اس بارے میں کیا خیال ہے؟ میں نے اجمالاً عرض کیا کہ: اگر ایسا کیا گیا تو یہ قرآن کریم کے صریح حکم سے انحراف ہوگا اس لیے کہ قرآن کریم میں قصاص کے قانون کو مسلمانوں کے فرائض میں شمار کیا گیا ہے (البقرہ ۱۷۸)، پھر یہ دستور پاکستان کے بھی منافی ہوگا اس لیے کہ دستور میں اس بات کی ضمانت دی گئی ہے کہ پارلیمنٹ قرآن و سنت کے منافی کوئی قانون نہیں بنا سکے گی ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
آسیہ مسیح کیس: حالیہ بحران اور وزیراعظم کا خطاب
تین سال قبل رہائش کی تبدیلی کے بعد سے معمول ہے کہ نماز فجر الشریعہ اکادمی گوجرانوالہ میں پڑھاتا ہوں اور اس کے بعد بخاری شریف کا مختصر درس ہوتا ہے، جبکہ اس سے قبل مرکزی جامع مسجد گوجرانوالہ میں تقریباً چالیس برس تک نماز فجر پڑھانے اور اس کے بعد قرآن و حدیث کا درس دینے کی سعادت حاصل رہی ہے، فالحمد للہ علٰی ذٰلک۔ آج کے درس میں حضرت جریر بن عبد اللہ بجلی رضی اللہ عنہ کی یہ روایت گفتگو کا موضوع تھی کہ جناب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے جب اسلام کی بیعت لی تو اس میں ایک شرط یہ بھی تھی کہ ’’والنصح لکل مسلم‘‘ ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
چیف جسٹس آف پاکستان سے ایک مؤدبانہ سوال
چیف جسٹس آف پاکستان محترم جناب جسٹس ثاقب نثار صاحب نے گزشتہ دنوں وکلاء کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت کے علاوہ کوئی اور نظام نہیں چل سکتا اور ملک کے دستور سے ہٹ کر کوئی بات قبول نہیں کی جائے گی۔ چیف جسٹس محترم کا یہ ارشاد سو فیصد درست ہے اور ملک و قوم کے دستور و قانون کے ساتھ ساتھ اس کی وحدت و استحکام کا بھی یہی تقاضہ ہے مگر ہم اس سلسلہ میں چیف جسٹس آف پاکستان کی خدمت میں کچھ گزارشات پیش کرنا موجودہ حالات کے تناظر میں ضروری سمجھتے ہیں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
انبیاء کرامؑ کی دعوت کے مختلف مناہج
اللہ تعالیٰ کے پیغمبر، نبی اور رسول کا بنیادی منصب داعی کا ہے کہ وہ نسل انسانی کے کس حصہ کو اللہ تعالیٰ کی بندگی اور توحید کی طرف دعوت دیتے تھے، اللہ تعالیٰ کی بندگی اور اس بندگی کو شرک سے محفوظ رکھنا سب سے پہلی دعوت ہے، اس کے بعد اللہ تعالیٰ کے رسول کی حیثیت سے اس کے نبی اور رسول کی اطاعت اس دعوت کا دوسرا حصہ ہے جبکہ اس دنیا کو عارضی زندگی سمجھتے ہوئے آخرت کی اصل اور ابدی زندگی کی تیاری کرنا جو انسان کی اصل ذمہ داری ہے اس کی طرف لوگوں کو متوجہ کرنا دعوت کا تیسرا حصہ ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
قومی علماء و مشائخ کونسل کا اجلاس
ہمارے ہاں یہ روایت سی بن گئی ہے کہ حکومت بدلتی ہے تو پہلی حکومت کے اچھے کاموں کی بساط بھی لپیٹ دی جاتی ہے اور ہر معاملہ میں نئی حکومت الگ پالیسی طے کر کے ’’زیرو پوائنٹ‘‘ سے کام شروع کرنے کو ترجیح دیتی ہے جس سے کوئی کام بھی فطری رفتار سے آگے نہیں بڑھتا اور ایڈہاک ازم کا ماحول قائم رہتا ہے۔ اس لیے جب ’’قومی علماء و مشائخ کونسل پاکستان‘‘ کے اجلاس کا دعوت نامہ ملا تو خوشگوار حیرت ہوئی کہ سابقہ حکومت کے ایک اچھے کام کے تسلسل کو قائم رکھا جا رہا ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
قراردادِ مقاصد اور تنویر قیصر شاہد
روزنامہ ایکسپریس کے کالم نگار تنویر قیصر شاہد ارشاد فرماتے ہیں: ’’برصغیر پاک و ہند کے علمائے کرام اور مذہبی جماعتیں ہمیشہ سیاست میں حصہ لیتی رہی ہیں، تشکیل پاکستان کے بعد بھی یہ سلسلہ چلتا رہا ہے، حتٰی کہ وہ مذہبی جماعتیں اور علمائے کرام بھی دھڑلے سے سیاسی و انتخابی عمل میں شرکت کرتے رہے جنہوں نے حضرت قائد اعظم، مسلم لیگ اور تحریک پاکستان کی مخالفت کی تھی اور اب بنے بنائے پاکستان پر قبضہ کر کے اپنے ایجنڈے اور نظریے کی تنفیذ چاہتی ہیں۔ ۱۹۴۹ء میں قرارداد مقاصد کی منظوری اسی نیت کا شاخسانہ تھی۔‘‘ ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
برطانوی استعمار سے آزادی کی جدوجہد اور ایاز امیر
معلوم ہوتا ہے کہ رائے عامہ کی راہنمائی کا دعوٰی رکھنے والے بہت سے دانشوروں نے خود اپنی ہی تاریخ اور تاریخی حقائق کو مسخ کرنے کا عزم کر لیا ہے اور اس کے لیے کسی طے شدہ منصوبہ کے تحت لگاتار جھوٹ بولا جا رہا ہے۔ گوئبلز کا یہ مقولہ کہ ’’جھوٹ کو اتنی بار دہراؤ کہ لوگ اسے سچ سمجھنے لگیں‘‘ ہمارے قومی پریس کے بعض قلمکاروں کا ماٹو بن گیا ہے اور اس کے لیے کسی بھی قسم کی اخلاقیات کی پروا کرنے کی ضرورت محسوس نہیں کی جا رہی جس پر انا للہ و انا الیہ راجعون کا ورد ہی کیا جا سکتا ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
تحفظ ناموس رسالت پر بیداری کی حوصلہ افزا لہر اور ہمارے دانشور
عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام اکتوبر کے دوران چناب نگر میں منعقد ہونے والی سالانہ ختم نبوت کانفرنس ہر سال اہمیت کی حامل ہوتی ہے کہ فرزندان اسلام ہزاروں کی تعداد میں جمع ہو کر عقیدۂ ختم نبوت کے ساتھ بے لچک وابستگی کا اظہار کرتے ہیں، تحریک ختم نبوت کے مختلف مرحلوں کی یاد تازہ کرتے ہیں، مختلف مکاتب فکر اور دینی و سیاسی جماعتوں کے راہنما تحریک ختم نبوت کے مقاصد و اہداف کے بارے میں جدوجہد کے لیے باہمی ہم آہنگی اور یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہیں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
سالانہ تعطیلات کا آخری ہفتہ
سالانہ تعطیلات کا آخری ہفتہ خاصی مصروفیات میں گزارا۔ اتوار کو ظہر کے بعد لاہور کے ہمدرد سنٹر میں درس قرآن کریم کی تقریب تھی، لٹن روڈ کی تاجر برادری ماہانہ طور پر اس درس کا اہتمام کرتی ہے اور مختلف علماء کرام اس میں اظہار خیال کرتے ہیں۔ اسی روز شام کو مولانا قاری جمیل الرحمان اختر اور مولانا عبد الرزاق آف فیصل آباد کے ہمراہ ساہیوال کے قریب ایک بستی میں واقع مدرسۃ البنات میں بخاری شریف کے سبق کے آغاز کی تقریب میں حاضری ہوئی ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
عوامی احتجاج اور ہمارا معاشرتی رویہ
ایک فارسی محاورہ ہے کہ ’’عدو شرے بر انگیزد کہ خیر مادراں باشد‘‘ یعنی بسا اوقات دشمن شر کو ابھارتا ہے اور اس میں ہمارے لیے خیر کا پہلو نکل آتا ہے۔ کچھ اس قسم کی صورتحال مذموم امریکی فلم کے حوالہ سے سامنے آرہی ہے کہ عالم اسلام ایک بار پھر جناب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی حرمت و ناموس کے مسئلہ پر متحد ہوتا نظر آرہا ہے، بلکہ اس بار ایک اور تبدیلی دیکھنے میں آرہی ہے کہ وہ بات جو ہم فقیر کیا کرتے تھے اب ہمارے حکمرانوں کی زبانوں پر آنے لگی ہے کہ توہین رسالت کو عالمی سطح پر جرم قرار دیا جائے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
تمام علوم دینیہ کا سرچشمہ حدیث نبویؐ ہے
دینی مدارس کے نصاب تعلیم میں قرآن کریم، حدیث و سنت اور فقہ اسلامی علوم مقصودہ ہیں جنہیں ’’علوم عالیہ‘‘ کے عنوان سے یاد کیا جاتا ہے۔ جبکہ باقی علوم و فنون مثلاً صرف و نحو، لغت، ادب، معانی اور منطق وغیرہ ان علوم تک رسائی کا ذریعہ ہیں اور ان کے ذریعے علوم عالیہ کو سمجھنے کی صلاحیت و استعداد پیدا کی جاتی ہے، اس لیے یہ ’’علوم آلیہ‘‘ کہلاتے ہیں۔ علومِ عالیہ تو وحی اور اس سے استنباط کی بنیاد پر ہر دور میں یکساں رہے ہیں اور ہمیشہ وہی رہیں گے، لیکن علومِ آلیہ میں وقت گزرنے کے ساتھ زمانے اور حالات کے مطابق ردوبدل ہوتا آرہا ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
پاک چین دوستی اور سی پیک کے معاملات
مجلس ارشاد المسلمین لاہور کے امیر مولانا حافظ عبد الوحید اشرفی کا شکرگزار ہوں کہ انہوں نے ایک اہم قومی مسئلہ پر اس سیمینار کا اہتمام کیا اور مجھے بھی اظہار خیال کی دعوت دی۔ اس قسم کے قومی و ملی مسائل پر اظہار خیال، مذاکرہ اور مباحثہ ہمارے ہاں جس قدر ضروری ہے اسی اعتبار سے اس کی طرف توجہ کم ہوتی ہے، اس لیے اس نشست کے انعقاد پر مجھے خوشی ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی جمعیۃ علماء اسلام لاہور کے راہنما حافظ ابوبکر شیخ کا شکرگزار ہوں کہ انہوں نے سی پیک کے تاریخی اور معروضی پس منظر کے بارے میں ایک معلوماتی رپورٹ پیش کی جو انتہائی ضروری ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
حضرت مولانا سید محمد میاںؒ
گزشتہ روز ڈاک میں حضرت مولانا سید حامد میاںؒ کے مقالات کا ایک مجموعہ ’’مقالاتِ حامدیہ‘‘ کے نام سے موصول ہوا تو ماضی کی بہت سی یادیں ذہن میں تازہ ہوتی چلی گئیں۔ اس بات پر خوشی ہوئی کہ مولانا سید محمود میاں اور ان کے رفقاء حضرتؒ کے فرمودات و افادات کو حفاظت کے ساتھ اگلی نسل تک منتقل کرنے کی ’’سعیٔ محمود‘‘ میں مسلسل سرگرم ہیں اور ۹۰ کے لگ بھگ صفحات پر مشتمل یہ خوبصورت کتابچہ بھی اس کا ایک حصہ ہے جس میں قرآن کریم کے بارے میں حضرت مولانا حامد میاںؒ کے مضامین و خطبات کو جمع کیا گیا ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
Pages
- « شروع
- ‹ پچھلا صفحہ
- …
- 77
- 78
- …
- اگلا صفحہ ›
- آخر »