مرکزی جامع مسجد، شیرانوالہ باغ، گوجرانوالہ

مادۂ تولید کی خرید و فروخت کا مسئلہ

بعد الحمد والصلوٰۃ۔ بخاری شریف کی روایت ہے ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا اسلام سے پہلے جاہلیت کے زمانے میں مرد اور عورت کے تعلقات، خاندان میں میاں بیوی اور اولاد کے نظم کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے فرماتی ہیں کہ نکاح کی مختلف صورتیں ہوتی تھیں جسے نکاح سمجھا جاتا تھا ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۲۰ جولائی ۲۰۲۴ء

بزرگوں کا باہمی تقابل نہ کریں

بعد الحمد والصلوٰۃ۔ کل جمعۃ المبارک کی گفتگو میں ایک بات عرض کی تھی کہ اپنے بزرگوں کا تذکرہ کرنا ہمارے لیے برکت کا باعث ہے رہنمائی کا باعث ہے۔ رہنمائی بھی لینی چاہیے برکت بھی حاصل کرنی چاہیے۔ انبیاء کرام علیہم الصلوات والتسلیمات ہیں، صحابہ کرام و اہل بیت عظام رضوان اللہ علیہم اجمعین ہیں، ہر پھول کا اپنا اپنا رنگ ہوتا ہے، اپنے درجات ہیں۔ ایک ہے درجات کا ہونا وہ تو مسلّمہ بات ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۱۳ جولائی ۲۰۲۴ء

قادیانی مسئلہ کا تسلسل اور معروضی صورتحال

بعد الحمد والصلوٰۃ۔ کچھ عرصے سے قادیانی مسئلہ پھر سے اعلیٰ سطح پر پریس میں، ایوانوں میں، عدالتوں میں زیر بحث ہے۔ اس کی تازہ صورتحال پر کچھ عرض کرنے سے پہلے اس وقت تک کی جو معروضی صورتحال ہے، ڈیڑھ سو سال کی، اس کا تھوڑا سا تذکرہ کرنا چاہتا ہوں۔ مرزا غلام احمد قادیانی نے نبوت کا دعوی کیا تھا، علماء کرام نے نبوت کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے، مرزا غلام احمد قادیانی اور اس کے ماننے والوں کو دائرہ اسلام سے خارج قرار دیا ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۶ جولائی ۲۰۲۴ء

دینی تعلیمات پر اعتراضات اور ہماری ذمہ داری

الحمد للہ عید الاضحیٰ کی تعطیلات کے بعد مدارس میں تعلیم کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، اکثر پورے ملک میں طلباء و اساتذہ گھروں سے واپس آگئے ہیں اور تعلیم کا نظام جاری ہو گیا ہے۔ طلباء کے لیے ایک بات عرض کرنا چاہوں گا کہ آج کل عام طور پر آپ سوشل میڈیا پہ جاتے ہیں، بلکہ جانے کی ضرورت نہیں ہے سوشل میڈیا ہر وقت جیب میں پڑا رہتا ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۲۹ جون ۲۰۲۴ء

ہیومن مِلک بینک اور شرعی رشتے

آج کل ایک خبر چل رہی ہے تصویر کے ساتھ کہ کراچی میں عورتوں کے دودھ کا بینک قائم ہوا ہے، مدر مِلک بینک کا افتتاح ہوا ہے اور اس کا مقصد یہ بیان کیا گیا ہے کہ عورتیں اپنا دودھ وہاں جمع کرائیں گی اور وہ ہسپتالوں میں بچوں کو پلایا جائے گا۔ جہاں تک اس بات کا تعلق ہے کہ بچے کے لیے عورت کا دودھ ہی سب سے بہترین غذا ہوتی ہے، اپنی ماں کا سب سے بہتر ہے، اور اگر کسی اور کا ہو تب بھی درست ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۱۵ جون ۲۰۲۴ء

یہودی مصنوعات کا بائیکاٹ، جہاد کا ایک اہم شعبہ

بعد الحمد والصلوٰۃ۔ جمعیۃ اہل السنۃ والجماعۃ گوجرانوالہ کا شکر گزار ہوں کہ ایک اہم موضوع پر اس سیمینار کا اہتمام کیا جس میں جمعیۃ کے سیکرٹری جنرل مولانا حافظ گلزار احمد آزاد نے عمرہ اور بحرین کے حالیہ سفر کی کچھ تفصیلات بیان کی ہیں اور وہاں کے دوستوں کے جذبات سے ہمیں آگاہ کیا ہے، اللہ تعالیٰ انہیں جزائے خیر سے نوازیں، آمین یا رب العالمین ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۲۷ اپریل ۲۰۲۴ء

دو ریاستی حل : نگران وزیر اعظم سے تین گزارشات

گزشتہ دنوں اسلام آباد کنونشن سینٹر میں ’’حرمتِ مسجدِ اقصیٰ اور امتِ مسلمہ کی ذمہ داری‘‘ کے عنوان پر ایک بڑا قومی سیمینار ہوا تھا جس میں تمام مکاتب فکر کے قائدین جمع ہوئے، میں بھی اس میں شریک تھا، وہاں میں نے یہ سوال اٹھایا تھا کہ اسرائیل کے بارے میں پاکستان بننے کے فوراً بعد بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح مرحوم نے اعلان کیا تھا کہ اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے جسے ہم کبھی تسلیم نہیں کریں گے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۱۵ دسمبر ۲۰۲۳ء

بیت المقدس پر اہلِ اسلام کا استحقاق

کچھ عرصہ سے فلسطین اور بیت المقدس کے حوالے سے گفتگو چل رہی ہے، آج میں اس کے ایک پہلو پر چند گزارشات پیش کرنا چاہوں گا۔ وہ یہ کہ بیت المقدس پر استحقاق کس کا ہے؟ دعویدار تو یہودی، عیسائی اور مسلمان تینوں ہیں مگر تاریخی حوالے سے میں یہ عرض کرنا چاہتا ہوں کہ جب تک یہود اہلِ حق تھے اور ’’انی فضلتکم علی العالمین‘‘ کا اعزاز ان کے پاس تھا، بیت المقدس ان کا قبلہ تھا ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۲۴ نومبر ۲۰۲۳ء

بیت المقدس اور قیصرِ روم

بعد الحمد والصلوٰۃ۔ فلسطین اور بیت المقدس جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے وصال کے کچھ عرصہ بعد حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے دورِ حکومت میں مسلمانوں کی تحویل میں آیا تھا، اس سے پہلے فلسطین عیسائیوں کے پاس تھا۔ حضرت عمرؓ کی خلافت کے زمانے میں حضرت ابو عبیدہ عامر بن الجراحؓ نے فلسطین فتح کیا جو کہ عشرہ مبشرہ میں سے ہیں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۱۲ نومبر ۲۰۲۳ء

یومِ دفاع، یومِ فضائیہ اور یومِ ختمِ نبوت

ستمبر کا مہینہ شروع ہو گیا ہے، اس مہینے میں عام طور پر ملک کے دینی ، سیاسی اور سماجی حلقے دو عظیم واقعات کی یاد تازہ کرتے ہیں جس پر اجتماعات اور پروگرامز ہوتے ہیں اور اخبارات میں مضامین چھپتے ہیں، ایک ۶ ستمبر کا یومِ دفاع ِ پاکستان اور دوسرا ۷ ستمبر کا یومِ ختمِ نبوت، یہ اجتماعات مہینے کے آخر تک چلتے رہیں گے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۳ ستمبر ۲۰۲۳ء

قومی مصائب کے اسباب اور نجات کا راستہ

بعد الحمد والصلوٰۃ۔ اللہ رب العزت نے انسانی سوسائٹی اور ماحول میں جو مصیبتیں اور آزمائشیں آتی ہیں ان کے حوالے سے اپنا ایک ضابطہ بیان فرمایا ہے۔ مصیبتیں آتی رہتی ہیں، شخصی طور پر بھی، اجتماعی، علاقائی اور قومی طور پر بھی۔ اور دنیا بھر کے حوالے سے بھی وقتاً‌ فوقتاً‌ مصیبتیں آتی ہیں جو انسانوں کو بھگتنا پڑتی ہیں۔ کائنات کا کنٹرول اللہ رب العزت کے ہاتھ میں ہے۔ جو کچھ ہوتا ہے اللہ رب العزت کی مرضی سے ہوتا ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۲۵ اگست ۲۰۲۳ء

بنی اسرائیل کی جدوجہدِ آزادی کی چند جھلکیاں

اگست کا مہینہ شروع ہو گیا ہے اور حسبِ معمول ہر طرف سبز ہلالی پرچم لہرانے کا آغاز بھی ہو گیا ہے۔ چودہ اگست کو ہم قومی یومِ آزادی مناتے ہیں، اس روز برصغیر نے برطانوی استعمار کی حکومت سے آزادی حاصل کی تھی اور اسی روز پاکستان کے نام سے ایک نئی سلطنت اس خطہ میں وجود میں آئی تھی ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۶ اگست ۲۰۲۳ء

اتحادِ امت کیلئے اکابر اصحابِؓ رسولؐ کا اسوہ

بعد الحمد والصلوٰۃ۔ تین بزرگوں کا ایک مشترکہ ذوق ذکر کرنا چاہتا ہوں۔ تینوں بزرگ بڑے ہیں، تینوں کا ذوق بھی بڑا ہے اور مشترک ذوق ہے۔ جب باغیوں نے امیر المؤمنین حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کا محاصرہ کیا اور مسجد نبویؐ پر قبضہ کر لیا۔ یہ دارالحکومت تھا، فوج بھی تھی، سارے محکمے موجود تھے۔ حضرت عثمانؓ سے تقاضا کیا گیا کہ سب کچھ آپ کے پاس ہے آپ کاروائی کریں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۲۳ جولائی ۲۰۲۳ء

اسوۂ فاروق اعظمؓ اور معاشی نظام

بعد الحمد والصلوٰۃ۔ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے معروف صحابی ہیں حضرت معاذ بن جبلؓ، ان کا تذکرہ ہم روایات میں سنتے رہتے ہیں، معروف انصاری صحابی ہیں۔ انہیں جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی حیاتِ مبارکہ میں یمن کا گورنر مقرر کیا تھا۔ حضرت عمرؓ کے زمانے میں بھی آپ یمن کے گورنر رہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۲۱ جولائی ۲۰۲۳ء

عید کی اساس : آزادی اور تکمیلِ دین

بعد الحمد والصلوٰۃ۔ آج عید کا دن ہے اور دنیا کے بیشتر حصوں میں مسلمان آج قربانی کی عید منا رہے ہیں۔ ملت اسلامیہ کا ایک بڑا حصہ حرمین شریفین اور منیٰ میں جمع ہے اور مناسکِ حج کی ادائیگی میں مصروف ہے۔ جبکہ قربانی کی سنت دنیا کے ہر حصے میں ادا کی جا رہی ہے۔ عید کا معنی خوشی ہے اور مسلمان کے لیے خوشی کا سب سے بڑا مقام اللہ تعالیٰ کی رضا اور خوشنودی ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۲۹ جون ۲۰۲۳ء

قومی مقاصد کے لیے دینی حلقوں کی مسلسل جدوجہد

عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت نے گوجرانوالہ کی مختلف مساجد میں تحفظ ختم نبوت کے حوالے سے دروس کا اہتمام کیا ہے جس کے تحت آج تیسواں درس ہے اور مجھے کچھ گزارشات پیش کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔ پہلی بات تو یہ عرض کروں گا کہ دروس کے اس تسلسل کا مقصد کیا ہے اور تحفظ ختم نبوت کے لیے کام کرنے والی جماعتیں اس محاذ پر مسلسل سرگرم عمل کیوں ہیں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۲۵ جون ۲۰۲۳ء

تخصصات کا تعارف و پس منظر اور دعوت و ارشاد کے دائرے

میں آج تخصص فی الدعوۃ والارشاد کا پس منظر، مقاصد اور الشریعہ اکادمی کی ماضی کی سرگرمیوں کے حوالے سے تمہیدی گزارشات کروں گا اور ان شاء اللہ العزیز اتوار سے باقاعدہ کلاسوں کا آغاز ہو جائے گا۔ میرے ذمہ ایک تو آج کے تقاضوں کو سامنے رکھ کر حضرت امام شاہ ولی اللہ محدث دہلویؒ کی تصنیف ’’حجۃ اللہ البالغہ‘‘ کی تدریس ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۳۱ مئی ۲۰۲۳ء

ایمان بالغیب کی مختلف صورتیں

بعد الحمد والصلوٰۃ۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں متقین کا پہلا وصف یہ بیان فرمایا ہے ’’الذین یومنون بالغیب‘‘ کہ متقین عالم غیب پر ایمان رکھتے ہیں، ان دیکھی چیزوں کو بھی مانتے ہیں۔ جو چیزیں نظر آتی ہیں اور محسوس ہوتی ہیں ان کو بھی مانتے ہیں، ان کو تو ہر آدمی مانتا ہے لیکن کائنات میں بے شمار ایسی چیزیں ہیں جو نظر نہیں آتیں، نہ محسوس ہوتی ہیں اور نہ سمجھ آتی ہیں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۱۹ مئی ۲۰۲۳ء

قرآنِ کریم: انسانی سماج کی گائیڈ بک

ابھی رمضان المبارک کا مہینہ گزرا ہے، جو پوری دنیا میں قرآن مجید کا مہینہ ہوتا ہے۔ قرآن مجید اپنے دائرے میں کام کر رہا ہے اور دنیا کا کوئی علاقہ اس سے خالی نہیں ہے۔ آج سے پچاس سال پہلے جن علاقوں میں قرآن مجید نہیں پڑھا جاتا تھا وہاں آج پڑھا جاتا ہے۔ جن ممالک میں قرآن مجید کا داخلہ بند تھا وہاں اب تراویح میں قرآن مجید سنایا جاتا ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۲۱ اپریل ۲۰۲۳ء

معراج النبیؐ کی حکمت

جناب سرور کائنات صلی اللہ علیہ وسلم کے معجزات میں ایک بڑا معجزہ معراج اور اسراء کا ہے کہ اللہ رب العزت نے جناب نبی کریمؐ کو رات کے کچھ حصے میں مسجد حرام سے مسجد اقصیٰ تک سیر کرائی، آسمان اور عرش کی سیر کرائی، اور جنت اور دوزخ دکھائی۔ یہ نبی کریمؐ کا معجزہ ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۱۹ فروری ۲۰۲۳ء

خلافتِ صدیق اکبرؓ کے پانچ راہنما اصول

کچھ عرصہ سے ہماری اس ہفتہ وار نشست میں ’’اسلام کا نظامِ خلافت‘‘ کے عنوان سے گفتگو چل رہی ہے۔ ان دنوں چونکہ ملک بھر میں خلیفہ اول حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے حوالے سے مختلف قسم کے پروگرام ہو رہے ہیں اس لیے اسی سلسلہ میں چند گزارشات پیش کرنا چاہوں گا ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۱۵ جنوری ۲۰۲۳ء

شاہ عبد العزیز محدث دہلویؒ کے فتوٰی کا تسلسل

جب ہم اپنی علمی و دینی تحریکوں کا ذکر کرتے ہیں تو ان میں دو بڑے نام آتے ہیں، پہلا نام حضرت مجدد الف ثانیؒ کا، اور دوسرا نام حضرت شاہ ولی اللہ دہلویؒ کا ہے۔ ان دونوں کی جدوجہد دراصل شاہ صاحبؒ کے فتوے کا تاریخی پس منظر ہے۔ حضرت مجدد الف ثانیؒ کی تحریک کیا تھی؟ حضرت مجدد الف ثانیؒ سے پہلے برصغیر میں اکبر بادشاہ نے اس دور کے سیکولرازم کا نفاذ چاہا تھا کہ کسی مذہب کی کوئی اجارہ داری نہیں ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۱۴ اگست ۲۰۲۲ء

سودی نظام اور ہمارا افسوسناک رویہ

آج کی گفتگو اس حوالے سے ہو گی کہ قرآن کریم نے بہت سے کاموں سے منع کیا ہے مگر ان میں سے بعض امور پر سخت لہجہ اختیار کیا ہے، جس کا مطلب یہ ہے کہ ایسے کاموں سے بہرحال بچنا ضروری ہے، ان میں سے ایک کام سود کا لین دین بھی ہے اور اس کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے یہ فرمایا ہے کہ ’’ان کنتم مومنین‘‘ اگر تم مسلمان ہو تو سود کا لین دین ترک کر دو ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۲۲ اپریل ۲۰۲۲ء

نبی آخر الزمانؐ اور اہلِ کتاب

ارشادِ باری تعالیٰ ہے ’’الذین اٰتیناھم الکتاب یعرفونہ کما یعرفون ابنائھم‘‘ جن کو ہم نے کتاب دی ہے وہ جناب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اسی طرح پہچانتے ہیں جیسے وہ اپنی اولاد کو پہچانتے ہیں۔ یعنی انہیں رسول اللہؐ کو پہچاننے میں کوئی دیر نہیں لگی مگر انکار کر دیا جس کی وجہ قرآن کریم نے یہ بیان کی ہے کہ ’’حسدًا من عند انفسھم‘‘ انہوں نے حسد کی وجہ سے ایمان لانے سے انکار کر دیا۔ حالانکہ وہ نہ صرف نبی آخر الزمانؐ کا انتظار کر رہے تھے بلکہ ’’کانوا یستفتحون علی الذین کفروا من قبل‘‘ اپنے مخالفوں کے خلاف نبی اکرمؐ کی برکت سے فتح کی دعائیں کیا کرتے تھے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۲۳ نومبر ۲۰۲۱ء

تحفظ ناموس رسالت ۔ جدوجہد کی موجودہ صورتحال

کالعدم تحریک لبیک کی طرف سے سڑکوں پر دھرنا اور احتجاج کئی دنوں سے جاری ہے اور کئی دنوں تک چلے گا، اس سلسلہ میں صورتحال اور اپنا موقف عرض کرنا چاہتا ہوں۔ اصل مسئلہ یہ ہے کہ ہمارا اقوام متحدہ، یورپی یونین اور تمام بین الاقوامی اداروں سے مطالبہ چلا آ رہا ہے کہ جس طرح کسی بھی ملک میں عام شہری کی توہین جرم سمجھی جاتی ہے، حضرات انبیاء کرام علیہم السلام کی توہین کو بھی بین الاقوامی سطح پر جرم تسلیم کیا جائے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۲۶ اکتوبر ۲۰۲۱ء

مانع حمل تدابیر اور اسلام

بعد الحمد والصلوٰۃ۔ شادی نکاح کی بات ہو رہی تھی اور اس بات کا ذکر ہو رہا تھا کہ مانع حمل تدابیر اختیار کرنا، اس کے بارے میں جناب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا فرمایا ہے؟ مکمل تحریر

۲۰۱۰ء

مولانا سید ابو الحسن علی ندویؒ کی خدمات

مولانا سید ابو الحسن علی ندویؒ بھارت کے مظلوم مسلمانوں کے لیے بہت بڑے سہارے اور ڈھارس کی حیثیت رکھتے تھے اور صرف قلم اور زبان کی دنیا کے آدمی نہیں تھے بلکہ انہوں نے عملی میدان میں بھارتی مسلمانوں کی جرأت مندانہ قیادت کی ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۲۵ فروری ۲۰۰۰ء
2016ء سے
Flag Counter