افغان صدر حامد کرزئی کی خوش فہمی اور غلط فہمی
بون معاہدہ میں تشکیل پانے والی عبوری افغان حکومت کے سربراہ حامد کرزئی اپنے منصب کا حلف اٹھانے سے قبل افغانستان کے سابق بادشاہ ظاہر شاہ سے ملاقات کے لیے روم گئے اور وہاں سے واپسی پر عبوری افغان حکومت کے سربراہ کی حیثیت سے حلف اٹھا چکے ہیں۔ اے ایف پی کے مطابق روم میں ایک گفتگو کے دوران انہوں نے اس تاثر کو غلط قرار دیا کہ وہ کٹھ پتلی ہیں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
اسامہ بن لادن اور افغان طالبان کے بارے میں جنرل مشرف کے خیالات
اخباری اطلاعات کے مطابق چیف ایگزیکٹو جنرل پرویز مشرف نے امریکی اخبار واشنگٹن ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ مغرب کے نامناسب رویہ نے اسامہ بن لادن کو ہیرو بنا دیا ہے۔ عام مسلمان دیکھتا ہے کہ امریکہ سے یا ہالی وڈ کی غیر اخلاقی فلمیں آتی ہیں، یا پھر اسرائیل، بھارت اور روس کے لیے حمایت آتی ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
عام انتخابات میں دینی حلقوں کے کرنے کے کام
عام انتخابات سر پر آ گئے ہیں اور مختلف دینی و سیاسی جماعتیں ملک بھر میں الیکشن مہم میں مصروف دکھائی دے رہی ہیں۔ مگر تذبذب اور بے یقینی کی دھند بدستور ملک کے سیاسی افق پر چھائی ہوئی ہے، بلکہ بسا اوقات یہ محسوس ہونے لگتا ہے کہ شاید آخر وقت تک تذبذب اور گومگو کا ماحول قائم رکھنا شاید کسی پلاننگ کا نتیجہ ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
دفاعِ پاکستان و افغانستان کونسل، ایک خوش آئند پیشرفت
۹ اگست کو اسلام آباد میں ’’دفاع افغانستان کونسل‘‘ کے اجلاس میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی طرف سے عائد کردہ پابندیوں کو مسترد کرتے ہوئے پاک افغان سرحد پر مانیٹرنگ ٹیموں کی تقرری کو پاکستان کی قومی خود مختاری کے منافی قرار دینے کا اعلان کیا تو اس موقع پر جنرل حمید گل نے اجلاس کے شرکاء سے کہا کہ یہ صرف افغانستان کا مسئلہ نہیں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
افغانستان میں این جی اوز کی ارتدادی سرگرمیاں
افغانستان میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والی این جی اوز کے عیسائیت کی تبلیغ کرنے والے افراد کی گرفتاری اور طالبان حکومت کی طرف سے انہیں شریعت کے مطابق سزا دینے کے اعلان نے ایک بار پھر عالمی حلقوں میں ہلچل پیدا کر دی ہے، اور بہت سے سفارتکار خفیہ اور اعلانیہ طور پر اس سلسلہ میں متحرک ہو گئے ہیں۔ طالبان حکومت کا کہنا ہے کہ این جی اوز کے یہ افراد رفاہی کاموں کے حوالے سے افغانستان میں آئے تھے اور انہیں ایک معاہدہ کے تحت کام کرنے کی اجازت دی گئی تھی ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
اپنا اپنا ’’متحدہ محاذ‘‘ اور اپنی اپنی ’’آل پارٹیز کانفرنس‘‘
میاں محمد نواز شریف نے سابقہ دورِ اقتدار کی بات ہے کہ جب ان کی حکومت کو برطرف کر کے جناب بلخ شیر مزاری نے عبوری وزیر اعظم کا منصب سنبھالا اور نئے انتخابات کا اعلان کیا تو مختلف دینی جماعتوں کے سرکردہ حضرات لاہور میں مولانا عبد الرؤف ملک کی رہائشگاہ پر جمع ہوئے۔ ان میں مفتی غلام سرور قادری، میجر جنرل (ر) حافظ محمد حسین انصاری، حافظ صلاح الدین یوسف، مولانا عبدالمالک خان، مولانا عبد الرؤف ملک اور متعدد دیگر احباب کے علاوہ راقم الحروف بھی تھا ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
افغانستان پر پابندیاں اور امریکی حکمرانوں کی غلط فہمی
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے افغانستان کی طالبان حکومت کے خلاف عائد کردہ پابندیوں پر سختی کے ساتھ عمل کرانے کا فیصلہ کیا ہے اور سرحدات پر مانیٹرنگ کے لیے اپنی ٹیمیں بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔ جن کے بارے میں طالبان حکومت کے سربراہ ملا محمد عمر نے کہا ہے کہ پاک افغان سرحد پر اقوام متحدہ کی مانیٹرنگ ٹیم کے افراد کو دشمن تصور کیا جائے گا ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
بین الاقوامی اداروں کی شائع کردہ نصابی کتب کا ایک نمونہ
چند روز پہلے ضلع سیالکوٹ کے گاؤں اوٹھیاں میں ایک پرائیویٹ سکول کی تقریب میں شرکت کا موقع ملا، جو بچوں میں انعامات کی تقسیم کے سلسلہ میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر ایک استاد نے بتایا کہ بعض تعلیمی اداروں میں آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کے شائع کردہ اردو کے کتابچے بچوں کو پڑھائے جا رہے ہیں جن میں ٹوپی اور دوپٹے کا مذاق اڑایا گیا ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
پاک چین دوستی اور امریکہ کو درپیش خدشات
ہمارے محترم مہمان اور عوامی جمہوریہ چین کے وزیر اعظم ژورانگ جی کے کامیاب دورہ پاکستان کے بعد جنوبی ایشیا کے بارے میں سیاسی تجزیوں اور قیاس آرائیوں نے نیا رخ اختیار کر لیا ہے اور عالمی سطح پر صف بندی میں تبدیلیوں کے امکانات پر اظہارِ خیال کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ چین اور پاکستان کی روایتی دوستی اور امریکہ کے ساتھ بھارت کے تیزی سے بڑھتے ہوئے مراسم کے پیش نظر یہ بات اربابِ فکر و نظر کے لیے غیر متوقع نہیں تھی ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
اظہارِ ندامت کا امریکی فریب
امریکی صدر منصبِ صدارت سے الگ ہو کر بھی ذہنی طور پر اپنی ذمہ داریوں سے فارغ نہیں ہوتا اور قومی پالیسیوں کو آگے بڑھانے کے لیے کچھ نہ کچھ کرتا رہتا ہے، بلکہ جو کام کوئی صدر عہدہ صدارت پر فائز رہتے ہوئے انجام نہیں دے سکتا اسے کسی نہ کسی سابق صدر کے حوالے کر دیا جاتا ہے اور وہ ایک سرپرست کے طور پر اسے نمٹانے میں مصروف رہتا ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
اقوام متحدہ اور علماء کرام
میں ایک عرصہ سے علماء کرام اور دینی حلقوں سے گزارش کر رہا ہوں کہ اپنے پیغام اور موقف کو آج کے ماحول میں آج کے انداز اور اسلوب میں پیش کریں اور بریفنگ اور لابنگ کے جدید ذرائع اور تکنیک پر دسترس حاصل کریں، ورنہ وہ اپنی بات آج کی نسل تک صحیح طور پر نہیں پہنچا سکیں گے، اور آج کی نسل کے صحیح بات تک رسائی حاصل نہ کر سکنے کی ذمہ داری نئی نسل کی نسبت علماء کرام اور دینی حلقوں پر زیادہ عائد ہوگی ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
انڈونیشیا: مسیحی اور قادیانی مشنریوں کی شکارگاہ
انڈونیشیا اس وقت آبادی کے لحاظ سے دنیا کا سے بڑا مسلمان ملک ہے۔ چھوٹے بڑے ہزاروں جزائر پر مشتمل اس ملک میں چوبیس کروڑ کے لگ بھگ آبادی بیان کی جاتی ہے، جس میں چھیاسی فیصد مسلمان ہیں۔ نصف صدی قبل جب انڈونیشیا ولندیزی استعمار کے تسلط سے آزاد ہوا تو اس کی آبادی میں مسلمانوں کا تناسب چھیانوے فیصد تھا، لیکن مسیحی مشنریوں کی مسلسل تگ و دو سے صورتحال میں یہ تبدیلی آئی ہے کہ ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
افغان طالبان کی جدوجہد اور پاکستان سے ملحق ریاستوں کے عدالتی نظام
حسبِ سابق اس سال بھی چودہ اگست کو ملک بھر میں پاکستان کا یومِ آزادی منایا گیا۔ سرکاری اور غیر سرکاری سطح پر تقریبات ہوئیں، اخبارات نے خصوصی ایڈیشن شائع کیے، صدرِ مملکت نے مختلف طبقات کے افراد کو تمغوں سے نوازا، اور پاکستان کی تحریک کے مقاصد اور مجاہدین و شہداء کی قربانیوں کا روایتی انداز میں تذکرہ کر کے یہ بساط پھر اگلے سال چودہ اگست کے لیے لپیٹ کر ایک طرف رکھ دی گئی ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
دورِ حاضر کے فتنے اور مدارس کی ذمہ داری
۱۸ نومبر ۲۰۰۰ء کو اسلامک دعوۃ اکیڈمی لیسٹر (برطانیہ) کا سالانہ اجتماع منعقد ہوا جس میں پاکستان کے ممتاز عالم دین حضرت مولانا مفتی محمد رفیع عثمانی مہمان خصوصی تھے، جبکہ اکیڈمی کے سربراہ مولانا محمد سلیم دھورات کی خصوصی دعوت پر راقم الحروف نے بھی سالانہ اجتماع کی عمومی اور خصوصی دونوں نشستوں سے خطاب کیا۔ خصوصی نشست علماء کرام کی تھی ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
تنزانیہ میں پانچ سالہ بچے کا ظہور: معجزہ یا فتنہ؟
ان دنوں تنزانیہ کے ایک بچے کا تذکرہ اخبارات اور ٹی وی نشریات میں عام طور پر ہو رہا ہے اور بازار میں بچے کی سرگرمیوں پر مبنی سی ڈیز بھی فروخت ہو رہی ہیں، جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ پانچ برس قبل ایک عیسائی گھرانے میں پیدا ہوا اور ڈیڑھ سال کی عمر میں اس نے قرآن کریم کی سورتیں پڑھنا شروع کر دیں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
مخلوط اور جداگانہ طرزِ انتخاب کی بحث اور ایک حل
چیف ایگزیکٹو جنرل پرویز مشرف نے گزشتہ روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اگلے سال اگست تک ضلعی حکومتیں قائم کرنے اور اس سے پہلے بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے اور یونین کونسل، تحصیل کونسل اور ڈسٹرکٹ اسمبلی کے الیکشن کی تفصیل جاری کی ہے۔ اس موقع پر چیف ایگزیکٹو نے کہا ہے کہ وہ ابھی تک یہ فیصلہ نہیں کر سکے کہ ملک میں جداگانہ الیکشن کے طریقِ انتخاب کو جاری رکھا جائے، یا مخلوط طرزِ انتخاب کو اپنایا جائے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
ربوہ نہیں چناب نگر : جھنگ کی عدالت کا مستحسن فیصلہ
گزشتہ روز بعض اخبارات میں یہ خبر نظر سے گزری کہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ جھنگ نے قادیانی جماعت کے آرگن ’’الفضل‘‘ کے ایڈیٹر کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے جریدہ پر مقام اشاعت کا نام ’’ربوہ‘‘ کی بجائے ’’چناب نگر‘‘ تحریر کریں۔ چنانچہ ’’الفضل‘‘ نے اس کے بعد چناب نگر لکھنا شروع کر دیا ہے۔ نیز خبر میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ربوہ کے نام کی تبدیلی کے بعد چناب نگر کے قادیانیوں نے اس فیصلہ کو قبول نہ کرتے ہوئے اس شہر کے پرانے نام ربوہ پر اصرار جاری رکھا ہوا ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
ماہِ محرم کا سبق
پروفیسر ڈاکٹر عبد الماجد حمید المشرقی تعلیمی شعبہ کے باذوق حضرات میں سے ہیں، میرے پرانے مقتدی اور حضرت والد محترم نور اللہ مرقدہ کے خصوصی عقیدت مند ہیں، اس لحاظ سے ’’وسیع المشرب‘‘ ہیں کہ استفادے کا تعلق تمام مکاتبِ فکر کے سنجیدہ علماء کرام سے رکھتے ہیں۔ ’’مشرق سائنس کالج‘‘ کے نام سے قائم کردہ ان کے تعلیمی نیٹ ورک میں سات ہزار کے لگ بھگ طلبہ اور طالبات تعلیم حاصل کر رہے ہیں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
پاکستان کا مقصدِ وجود اور صورتِ حال: مقتدرہ سے چند گزارشات
دینی جماعتوں کے اتحاد کے سلسلے میں راقم الحروف کی گزارشات کے حوالے سے حضرت مولانا مجاہد الحسینی، مولانا سید عطاء المومن شاہ بخاری، مولانا محمد احمد حافظ، مولانا محمد شفیع چترالی ، مولانا عبد القدوس محمدی اور دیگر حضرات نے مختلف مضامین میں مفید اور معلوماتی گفتگو فرمائی ہے، ان کی روشنی میں کچھ معروضات چند روز میں تفصیل کے ساتھ قارئین کی خدمت میں پیش کروں گا ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
جناب رسول اکرم ﷺ کی چند امتیازی خصوصیات
جملہ اہل اسلام کا عقیدہ ہے کہ جناب رسالت مآب حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پوری کائنات اور مخلوقات میں افضل ترین ہستی ہیں، اور اللہ تعالیٰ کی ذاتِ گرامی کے بعد مقام و مرتبت میں جناب نبی اکرمؐ ہی کا نام نامی آتا ہے۔ سیدنا حضرت آدم علیہ السلام سے جناب محمد رسول اللہ تک کم و بیش ایک لاکھ چوبیس ہزار پیغمبر دنیا میں تشریف لائے جو سب مخلوقات میں افضل ترین طبقہ اور بزرگ ترین ہستیاں ہیں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
بارش کی تباہ کاریاں اور ہمارا اجتماعی طرز عمل
بخاری اور مسلم کی روایت کے مطابق ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ جب کسی طرف سے بادل نمودار ہوتے، گھٹا اٹھتی اور بارش کے آثار نظر آتے تو اسے دیکھتے ہی جناب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرۂ مبارک کا رنگ متغیر ہو جاتا، آپ پر بے چینی اور اضطراب کی کیفیت نظر آنے لگتی، آپ اٹھ کر ٹہلنے لگتے اور مسلسل دعا فرماتے کہ یا اللہ! اس میں ہمارے لیے خیر ہو ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
امریکہ کی حکمران کلاس سے ایک سوال
سوویت یونین کی شکست و ریخت اور خلیج عرب میں امریکہ کی فوجیں اترنے کے بعد اس وقت کے امریکی صدر جارج بش نے ’’نیو ورلڈ آرڈر‘‘ کا اعلان کر کے واحد سپر پاور کے طور پر امریکہ کی عالمی چوہدراہٹ کے جس ایجنڈے کا آغاز کیا تھا، اسے آگے بڑھانے کے لیے ان کے فرزند جارج ڈبلیو بش وائٹ ہاؤس میں براجمان ہیں اور پوری تندہی کے ساتھ اس پروگرام پر عملدرآمد کے لیے اقدامات کر رہے ہیں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
امریکی سفیر محترمہ وِنڈی چیمبرلِن اور اسلام کی کشش
اسلامی جمہوریہ پاکستان کے لیے ریاست ہائے متحدہ امریکہ کی نئی سفیر محترمہ وینڈی چیمبر لین باذوق خاتون لگتی ہیں جنہوں نے پاکستان میں اپنی تشریف آوری کے مقاصد میں سرکاری و منصبی ذمہ داریوں کی بجا آوری کے ساتھ ساتھ ذاتی حیثیت سے اسلام اور مسلمانوں کے بارے میں معلومات حاصل کرنا بھی شامل کر لیا ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
اَن پڑھ عوام اور تنگ نظر مولوی
’’اوصاف‘‘ کے مراسلات کے صفحہ میں ان دنوں اسلام آباد کی محترمہ شیبا احمد اور اسلام آباد و راولپنڈی کے قارئین کے درمیان ’’مراسلاتی جنگ‘‘ جاری ہے۔ شیبا احمد کو ’’اوصاف‘‘ پر اعتراض ہے کہ وہ محترمہ کے بقول ملک کے پڑھے لکھے اور باشعور شہریوں کی بجائے جاہل، گنوار اور تنگ نظر لوگوں بالخصوص مولویوں کے جذبات کی ترجمانی کرتے ہوئے سی ٹی بی ٹی پر دستخط کی مخالفت کر رہا ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
خواتین کے حقوق کا عالمی دن اور مغربی فلسفہ
گزشتہ روز خواتین کے حقوق کا عالمی دن منایا گیا۔ دنیا کے مختلف ملکوں میں اس سلسلہ میں تقریبات کا اہتمام کیا گیا، سیمینارز منعقد ہوئے، اخبارات و جرائد نے خصوصی اشاعتوں کا اہتمام کیا، اداروں نے رپورٹیں جاری کیں اور خواتین کے حقوق اور ان کی مبینہ مظلومیت اور کسمپرسی کے حوالے سے تجزیے پیش کیے گئے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
خلیفۃ المسلمین کے لیے قریشی ہونے کی شرط
ایک صاحب کسی تہہ خانے میں بیٹھے تھے، دوپہر کا وقت تھا اور پوچھ رہے تھے کہ کیا سورج نکل آیا ہے؟ ساتھیوں نے عرض کیا کہ حضرت! سورج نصف آسمان پر جگمگا رہا ہے۔ کہنے لگے کہ مجھے تو نظر نہیں آ رہا۔ دوستوں نے کہا کہ حضرت! یہ روشنی جو تہہ خانے کے کونوں کھدروں تک میں نظر آ رہی ہے اسی سورج کی روشنی ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
سعودی عرب میں جمہوریت: جارج ڈبلیو بش کا نیا پینترا
صدر جارج ڈبلیو بش کو سعودی عرب اور عالمِ اسلام کے حوالے سے جمہوریت یاد آئی ہے اور انہوں نے اسلام کو جمہوریت کا حامی مذہب قرار دیتے ہوئے سعودی عرب میں جمہوریت کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا ہے، جس پر عالمی سطح پر تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔ صدر بش کچھ دنوں سے اسلام کے حوالے سے مسلسل کچھ نہ کچھ کہہ رہے ہیں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
کیا طالبان تنہا ہو گئے؟
افغانستان میں امریکی اتحاد کی پشت پناہی سے قائم ہونے والی نئی حکومت کے سربراہ حامد کرزئی نے کہا ہے کہ ’’ملا محمد عمر مجرم ہیں، اس لیے اگر وہ گرفتار ہوئے تو انہیں عدالت کے کٹہرے میں لایا جائے گا‘‘۔ ادھر امریکی اتحاد کا ترجمان بھی بار بار کہہ رہا ہے کہ ’’ملا محمد عمر کا بچ نکلنا ہمیں منظور نہیں ہے، اس لیے نئی حکومت کو انہیں بہرحال گرفتار کرنا ہوگا‘‘ ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
اسامہ بن لادن اور اسامہ بن مرشد ؒ
امریکی وزیر خارجہ مسز میڈیلین البرائٹ نے گزشتہ دنوں پھر دھمکی دی ہے کہ عرب مجاہد اسامہ بن لادن بچ نہیں سکیں گے اور بالآخر امریکی ادارے ان تک پہنچنے اور انہیں گرفتار کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ زندگی اور موت اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے۔ اگر اسامہ بن لادن کی زندگی باقی ہے تو دنیا کی کوئی طاقت اس مردِ مجاہد کو گزند نہیں پہنچا سکتی ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
اکیسویں صدی کے تقاضے
نئی عیسوی صدی کی آمد آمد ہے اور اگرچہ اہلِ مغرب اور چین کے درمیان یہ اختلاف پیدا ہو گیا ہے کہ نئی صدی کا آغاز ۲۰۰۰ء سے ہو گا یا ۲۰۰۱ء سے اکیسویں صدی شروع ہو گی؟ کیونکہ اہلِ چین نے نئی صدی کی تقریبات ۲۰۰۱ء سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے مگر اہلِ مغرب اس کا آغاز ۲۰۰۰ء سے کر رہے ہیں اور اس کے لیے زور و شور کے ساتھ تیاریاں جاری ہیں اور تقریبات کا ہر جگہ اہتمام کیا جا رہا ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
آج کا ابرہہ اور بیت اللہ شریف
تاریخ ایک بار پہلے بھی بیت اللہ کے خلاف عیسائی لشکر کی یلغار کا منظر دیکھ چکی ہے۔ یہ جناب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادتِ باسعادت والے سال کا قصہ ہے۔ یمن پر ابرہہ نامی شخص حکمران تھا اور سلطنتِ روما کی طرف سے یمن کا گورنر تھا۔ اس کا تعلق عیسائی مذہب سے تھا، یمن میں عیسائی مذہب کے لوگ کچھ عرصہ قبل ذونواس نامی بت پرست بادشاہ کے مظالم کا شکار ہوئے تھے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
بہائی مذہب اور اس کے پیروکار
گزشتہ روز اسلام آباد میں جمعیت علماء اسلام (ق) کے زیر اہتمام ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیعہ راہنما علامہ علی غضنفر کراروی نے مذہبی امور کے سابق وزیر راجہ محمد ظفر الحق کے بارے میں شکوہ کیا کہ انہوں نے ’’بہائی مذہب‘‘ کے افراد کو ملک میں سرگرمیوں کی کھلی اجازت دے رکھی تھی بلکہ بہائیوں کی مذہبی کتاب ’’کتاب اقدس‘‘ کی رونمائی کی ایک تقریب میں بھی وہ شریک ہوئے تھے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
حسن محمود عودہ اور قادیانی فلسفۂ حساب
گزشتہ ہفتے برطانیہ کے شہر سلاؤ میں مولانا منظور احمد چنیوٹی کے ہمراہ الاستاذ حسن عودہ سے ملاقات ہوئی اور مختلف امور پر باہم گفت و شنید کا موقع ملا۔ حسن عودہ کا تعلق فلسطین کے مشہور شہر حیفہ سے ہے اور قادیانی خاندان میں جنم لینے اور پرورش پانے کے باعث وہ ایک دور میں راسخ العقیدہ قادیانی شمار ہوتے تھے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
سودی نظام کے خاتمہ کی جدوجہد اور حافظ حسین احمد کی تجویز
سود کے مسئلہ پر سپریم کورٹ کے شریعت اپلیٹ بینچ میں دوبارہ بحث شروع ہونے والی ہے جو ان سطور کی اشاعت تک خاصی آگے بڑھ چکی ہو گی۔ سود اسلامی شریعت میں حرام ہے اور قرآن کریم نے سودی کاروبار پر اصرار کو اللہ تعالیٰ اور اس کے آخری رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف اعلانِ جنگ کے مترادف قرار دیا ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
ذکری مذہب اور اس کے عقائد
مولانا اللہ وسایا قاسم نے اپنے حالیہ دورہ تربت کے حوالہ سے ایک مضمون میں ذکری مذہب اور اس کے پیروکاروں کی سرگرمیوں کا تذکرہ کیا ہے۔ راقم الحروف کو بھی گزشتہ دنوں چنیوٹ اور چناب نگر میں مجلس تحفظ ختم نبوت اور ادارہ مرکزیہ دعوت و ارشاد کی دو الگ الگ تربیتی کلاسوں میں ذکری مذہب کے بارے میں لیکچر دینے کا موقع ملا ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
واشنگٹن ٹائمز اور ’’ملاؤں‘‘ کا خوف
بعض قومی اخبارات نے این این آئی کے حوالے سے امریکی اخبار واشنگٹن ٹائمز کی ایک رپورٹ کے کچھ حصے شائع کیے ہیں جس میں پاکستان میں مُلاؤں کی بڑھتی ہوئی طاقت پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے اور ان کی راہ روکنے کے لیے امریکی حکومت کو عملی اقدامات کا مشورہ دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں شدت پسند ملاؤں نے ایک مضبوط ملیشیا قائم کر رکھی ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
دوراہے پر منزل کا تعین!
دورِ نبویؐ کا مشہور واقعہ ہے کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک شخص آیا اور عرض کیا کہ میں اسلام قبول کرنا چاہتا ہوں مگر میرے اندر اتنے عیب ہیں اور اتنے گناہوں کا عادی ہوں کہ بیک وقت سب کو چھوڑنا میرے لیے مشکل ہے، اس لیے گناہوں کو مجھ سے باری باری چھڑوائیے۔ ایک ایک کر کے سب ترک کر دوں گا مگر ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
ندوۃ العلماء لکھنؤ کے مولانا سید سلمان حسن ندوی کے ساتھ چند روز
سیرین ایئرلائنز سے سفر کا پہلا تجربہ تھا۔ یہ ان سستی ایئرلائنوں میں سے ہے جو میرے جیسے سفید پوش مسافروں کی کئی کمزوریاں ڈھانپ لیتی ہیں۔ چھ جون کو صبح پانچ بجے کراچی سے سوار ہوا اور دہران، دمشق اور میونخ کے ہوائی اڈوں پر دو دو تین تین گھنٹے سٹاپ کرتا ہوا شام سات بجے (پاکستانی گیارہ بجے) ہیتھرو ایئر پورٹ سے امیگریشن کے مراحل سے گزر کر لندن میں داخل ہو گیا ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
طالبان اور شمالی اتحاد: وزیر خارجہ پاکستان کے بیان کا جائزہ
وزیر خارجہ جناب گوہر ایوب خان نے کہا ہے کہ پاکستان، افغانستان میں طالبان اور شمالی اتحاد کے لیڈروں کو مذاکرات کی میز پر بٹھانا چاہتا ہے۔ اور اس کے ساتھ یہ بھی فرمایا ہے کہ ’’ہمارے نزدیک دونوں برابر ہیں‘‘۔ خدا جانے خان صاحب نے یہ بات کس ترنگ میں آ کر کہہ دی ہے، ورنہ جہاں تک حقائق کا تعلق ہے وہ اس کی کسی طرح بھی تائید نہیں کرتے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
لوئیس فرخان اور نیشن آف اسلام
امریکہ کی سیاہ فام آبادی سے تعلق رکھنے والی تنظیم ’’نیشن آف اسلام‘‘ اور اس کے لیڈر لوئیس فرخان کے بارے میں ان دنوں عالمی ذرائع ابلاغ سے مختلف پروگرام نشر ہو رہے ہیں۔ گزشتہ ہفتے یہ خبر آئی تھی کہ برطانوی ہوم آفس نے لوئیس فرخان کے برطانیہ میں داخلے پر وہ پابندی برقرار رکھی ہے جو ۱۹۸۶ء میں اس بنا پر عائد کی گئی تھی ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
الشیخ عز الدین بن عبد السلامؒ اور ہمارے آج کے مسائل
امتِ مسلمہ کی چودہ سو سالہ تاریخ ایسے علماءِ حق کے تذکروں سے بھری پڑی ہے جنہوں نے ہر دور میں حالات کی رفتار کا جائزہ لیتے ہوئے امتِ مسلمہ کی صحیح راہنمائی کی اور وقت کے ظالم و جابر حکمرانوں کو راہِ راست پر لانے اور ان کے سامنے کلمۂ حق بلند کرنے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا۔ انہی میں سے ایک حق گو اور صاحبِ بصیرت عالمِ دین کا تذکرہ آج کے کالم میں کرنے کو جی چاہتا ہے جنہیں تاریخ شیخ الاسلام عز مکمل تحریر
سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کا سیرت اسٹڈی سنٹر
سیالکوٹ کے ’’سیرت اسٹڈی سنٹر‘‘ کا نام تو کافی عرصہ سے سن رکھا تھا اور اس کی سرگرمیوں کی اطلاعات بھی وقتاً فوقتاً ملتی رہیں، مگر اسے دیکھنے کا اتفاق گزشتہ روز ہوا۔ پروفیسر عبد الجبار شیخ اس ادارے کے ڈائریکٹر ہیں، پرانے اساتذہ میں سے ہیں، متعدد کتابوں کے مصنف ہیں، ریٹائرمنٹ کے بعد آرام سے نہیں بیٹھے اور نہ صرف سیرت اسٹڈی سنٹر کے کاموں کی نگرانی کر رہے ہیں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
برمنگھم (الاباما، امریکہ) میں دو دن
گزشتہ اٹھارہ برس کے دوران بلامبالغہ بیسیوں بار برمنگھم جانے کا اتفاق ہوا ہے، مگر ۷ اکتوبر ۲۰۰۳ء کو جب میں برمنگھم کے ایئرپورٹ پر اترا تو یہ شہر میرے لیے بالکل نیا تھا، اس لیے کہ یہ وہ برمنگھم نہیں تھا جو برطانیہ کا دوسرا بڑا شہر ہے اور دنیا بھر میں معروف ہے۔ بلکہ یہ امریکہ کی ریاست الاباما کا ایک شہر ہے جو نیویارک سے تقریباً تیرہ سو میل جنوب کی طرف واقع ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
۸ مارچ: خواتین کا عالمی دن
۸ مارچ کو دنیا بھر میں خواتین کا دن منایا جاتا ہے، اس موقع پر خواتین کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں پر مشتمل رپورٹیں سامنے آتی ہیں، سیمینارز منعقد ہوتے ہیں، اخبارات کی خصوصی اشاعتوں کا اہتمام ہوتا ہے، این جی اوز اپنے اپنے انداز میں پروگرام کرتی ہیں اور عورتوں کی مظلومیت کا تذکرہ ہر سطح پر ہوتا ہے۔ عورت بلاشبہ مظلوم ہے، ہر دور میں مظلوم رہی ہے، اور آج بھی مظلوم ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
برطانیہ میں مسلمانوں کی دینی تعلیم کا مربوط سلسلہ
برطانیہ کا اس سال کا گرم ترین ویک اینڈ میں نے بہت مصروف گزارا۔ محکمہ موسمیات نے پہلے ہی پیشگوئی کر دی تھی کہ ۱۹ جون کا اتوار اس موسم کا گرم ترین دن ہو گا۔ چنانچہ اس روز لندن کا درجہ حرارت ۳۳ سینٹی گریڈ تھا، مگر گرمی کے آثار ایک دو روز پہلے ہی شروع ہو گئے تھے۔ لیسٹر کے مولانا محمد فاروق مُلا نے مجھے پابند کر رکھا تھا کہ ۱۸ جون کو ہفتہ کا دن ان کے ساتھ گزاروں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
اسلام آباد میں ’’امریکہ اور عالمِ اسلام‘‘ سیمینار
پاکستان شریعت کو نسل کے زیر اہتمام علماء کرام اور دانشوروں کے ایک بھرپور سیمینار میں خلیج عرب میں امریکی افواج کی مسلسل موجودگی کو حرمین شریفین کے تقدس اور تحفظ کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے دنیا بھر کی مسلمان حکومتوں اور بین الاقوامی مسلم تنظیموں سے اپیل کی گئی ہے کہ خلیج سے امریکی فوجوں کی واپسی کے لیے منظم اور مربوط جدوجہد کی جائے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
پیر محسن الدین احمدؒ اور فرائضی تحریک
چند روز قبل لندن سے شائع ہونے والے اردو روزنامہ میں ایک چھوٹی سی خبر تھی کہ بنگلہ دیش کے معروف روحانی پیشوا پیر محسن الدین احمد ضلع فرید پور میں انتقال کر گئے ہیں، انا للہ وانا الیہ راجعون۔ پیر صاحبؒ ہمارے محترم بزرگ تھے جو ایک عرصہ تک جمعیت علماء اسلام مشرقی پاکستان کے امیر رہے ہیں، وہ متحدہ پاکستان کی آخری قومی اسمبلی کے رکن تھے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے میجر جنرل (ر) ظہیر الاسلام عباسی کی اپیل
گزشتہ دنوں اخبارات میں ایک مختصر سی خبر شائع ہوئی کہ میجر جنرل (ر) ظہیر الاسلام عباسی نے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو ہری پور سنٹرل جیل سے ایک اپیل بھجوائی ہے جس میں ان سے ان فوجی افسروں کے کیس کا ازسرنو جائزہ لینے کی درخواست کی گئی ہے جنہیں گزشتہ سال ملک کے خلاف سازش کے الزام میں فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کی طرف سے سزائیں سنائی گئی تھیں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
چودھواں آئینی ترمیمی بل اور سیاسی جماعتوں کا داخلی نظام
اسلامی جمہوریہ پاکستان کی پارلیمنٹ نے دستور میں ترمیم کا چودھواں بل منظور کر لیا ہے جس کے تحت اسمبلیوں کے ارکان کی ’’فلور کراسنگ‘‘ پر پابندی لگا دی گئی ہے، اور اب اگر کسی رکن اسمبلی نے اس سیاسی جماعت سے علیحدگی اختیار کی یا اس کے ڈسپلن کی خلاف ورزی کی جس کے ٹکٹ پر وہ منتخب ہوا ہے یا جس میں اس نے باضابطہ شمولیت اختیار کی ہے، تو وہ اسمبلی کی رکنیت سے محروم ہو جائے گا۔ اس بل کے بارے میں عام طور پر مکمل تحریر
لیڈی ڈیانا کی یاد میں
پرنسس آف ویلز شہزادی ڈیانا کی حادثاتی موت پر بہت کچھ لکھا گیا ہے اور مسلسل لکھا جا رہا ہے۔ اصحابِ قلم اپنے اپنے ذوق اور زاویۂ نگاہ سے شہزادی کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر اظہارِ خیال کر رہے ہیں اور اربابِ دانش لیڈی ڈیانا کو حادثاتی موت کے بعد عالمی سطح پر ملنے والی پذیرائی کے اسباب تلاش کرنے میں لگے ہوئے ہیں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر